Amazing, can magic harm us حیرت انگیز کیا جادو ہمیں نقصان دے سکتا ہے
This is a discussion on Amazing, can magic harm us حیرت انگیز کیا جادو ہمیں نقصان دے سکتا within the Zaarori Maloomat forums, part of the Mera Deen Islam category; Amazing, can magic harm us حیرت انگیز کیا جادو ہمیں نقصان دے سکتا ہے...
Amazing, can magic harm us حیرت انگیز کیا جادو ہمیں نقصان دے سکتا ہے
hMMM nICE sHARING
http://www.ittaleem.com/showthread.php?t=110129
MASHA ALLAH GREAT ARTICLE
اور ان چیزوں کے پیچھے لگ گئے جو سلیمان کے عہد سلطنت میں شیاطین پڑھا کرتے تھے اور سلیمان نے مطلق کفر کی بات نہیں کی بلکہ شیطان ہی کفر کرتے تھے کہ لوگوں کو جادو سکھاتے تھے اور وہ یعنی بنی اسرائیل ان باتوں کے بھی پیچھے لگ گئے جو شہر بابل میں دو فرشتوں یعنی ہاروت اور ماروت پر اتری تھیں۔ اور وہ دونوں کسی کو کچھ نہیں سکھاتے تھے جب تک یہ نہ کہہ دیتے کہ ہم تو ذریعہ آزمائش ہیں۔ تم کفر میں نہ پڑھو۔ غرض لوگ ان سے وہ چیز سیکھتے جس سے میاں بیوی میں جدائی ڈالدیں۔ اور اللہ کے حکم کے سوا وہ اس چیز سے کسی کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے تھے۔ اور کچھ ایسے منتر سیکھتے جو انکو نقصان ہی پہنچاتے اور فائدہ کچھ نہ دیتے اور وہ جانتے تھے کہ جو شخص ایسی چیزوں یعنی سحر اور منتر وغیرہ کا خریدار ہو گا اس کا آخرت میں کچھ حصّہ نہیں اور جس چیز کے عوض انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا وہ بری تھی۔ کیا اچھا ہوتا جو وہ اس بات کو جانتے۔2 البقرۃ 102
انہوں نے فرعون سے کہا کہ فی الحال موسٰی اور اسکے بھائی کے معاملے کو موقوف رکھئے اور شہروں میں نقیب روانہ کر دیجئے۔7 الاعراف 111
کہ تمام ماہر جادوگروں کو آپ کے پاس لے آئیں۔7 الاعراف 112
اور فرعون نے حکم دیا کہ سب کامل فن جادوگروں کو ہمارے پاس لے آؤ۔10 یونس 79
چنانچہ جب جادوگر آئے تو موسٰی نے ان سے کہا کہ جو تم کو ڈالنا ہو ڈالو۔10 یونس 80
پھر جب انہوں نے اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو ڈالا تو موسٰی نے کہا کہ جو چیزیں تم بنا کر لائے ہو جادو ہے اللہ اسکو ابھی نیست و نابود کر دے گا۔ اللہ شریروں کے کام سنوارا نہیں کرتا۔10 یونس 81
اور ہم نے فرعون کو اپنی سب نشانیاں دکھائیں مگر وہ تکذیب اور انکار ہی کرتا رہا۔20 طٰہٰ 56
کہنے لگا کہ موسٰی کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ اپنے جادو کے زور سے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو۔20 طٰہٰ 57
تو ہم بھی تمہارے مقابل ایسا ہی جادو لائیں گے تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر کر لو کہ نہ تو ہم اسکے خلاف کریں اور نہ تم اور یہ مقابلہ ایک ہموار میدان میں ہو گا۔20 طٰہٰ 58
موسٰی نے کہا کہ آپ کے لئے یوم زنیت کا وعدہ ہے اور یہ کہ لوگ اس روز دن چڑھے اکٹھے ہو جائیں۔20 طٰہٰ 59
تو فرعون لوٹ گیا اور اپنے سامان جمع کر کے پھر آیا۔20 طٰہٰ 60
موسٰی نے ان جادوگروں سے کہا کہ یہ تمہاری بربادی ہو گی۔ اللہ پر جھوٹ نہ باندھو وہ تمہیں عذاب سے فنا کر دے گا۔ اور جس نے جھوٹ باندھا وہ نامراد رہا۔20 طٰہٰ 61
تو وہ باہم اپنے معاملے میں جھگڑنے اور چپکے چپکے سرگوشی کرنے لگے۔20 طٰہٰ 62
کہنے لگے کہ یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ اپنے جادو کے زور سے تمکو تمہارے ملک سے نکال دیں۔ اور تمہارے بہترین مذہب کو نابود کر دیں۔20 طٰہٰ 63
تو تم جادو کا سامان اکٹھا کر لو اور پھر قطار باندھ کر آؤ۔ آج جو غالب رہا وہی کامیاب ہوا۔20 طٰہٰ 64
جادوگر بولے کہ موسٰی یا تو تم اپنی چیز ڈالو یا ہم اپنی چیزیں پہلے ڈالتے ہیں۔20 طٰہٰ 65
موسٰی نے کہا بلکہ تم ہی پہلے ڈالو جب انہوں نے چیزیں ڈالیں تو یکایک انکی رسیاں اور لاٹھیاں موسٰی کے خیال میں ایسی آنے لگیں کہ وہ میدان میں ادھر ادھر دوڑ رہی ہیں۔20 طٰہٰ 66
اس وقت موسٰی نے اپنے دل میں خوف محسوس کیا۔20 طٰہٰ 67
ہم نے کہا خوف نہ کرو بلاشبہ تم ہی غالب رہو گے۔20 طٰہٰ 68
اور جو چیز یعنی لاٹھی تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے اسے ڈالدو کہ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے اسکو وہ نگل جائے گی جو کچھ انہوں نے بنایا ہے یہ تو جادوگروں کے ہتھکنڈے ہیں اور جادوگر جہاں بھی جائے کامیاب نہیں ہو گا۔20 طٰہٰ 69
اس پر جادوگر سجدے میں گر پڑے کہنے لگے کہ ہم موسٰی اور ہارون کے پروردگار پر ایمان لائے۔20 طٰہٰ 70
فرعون بولا کہ پیشتر اسکے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے۔ بیشک یہ تمہارا بڑا یعنی استاد ہے جس نے تمکو جادو سکھایا ہے۔ سو میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالفت سمت سے کٹوا دوں گا اور تمکو کھجوروں کے تنوں پر سولی چڑھوا دوں گا اور تمکو معلوم ہو گا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر تک رہنے والا ہے۔20 طٰہٰ 71
انہوں نے کہا کہ جو دلائل ہمارے پاس آ گئے ہیں ان پر اور جس نے ہم کو پیدا کیا ہے اس پر ہم آپ کو ہرگز ترجیح نہیں دیں گے۔ تو آپ کو جو حکم دینا ہو دے دیجئے اور آپ جو حکم دے سکتے ہیں وہ صرف اسی دنیا کی زندگی میں دے سکتے ہیں۔20 طٰہٰ 72
ہم تو اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور اسے بھی جو آپ نے ہم سے زبردستی جادو کرایا اور اللہ سب سے اچھا ہے اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے۔20 طٰہٰ 73
کہو کہ میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔113 الفَلَق 1
ہر چیز کی برائی سے جو اس نے پیدا کی۔113 الفَلَق 2
اور اندھیری رات کی برائی سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے۔113 الفَلَق 3
اور گنڈوں پر پڑھ پڑھ کر پھونکنے والیوں کی برائی سے۔113 الفَلَق 4
اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب وہ حسد کرنے لگے۔113 الفَلَق 5
WOW KIA BAAT HAIN BROTER ALLAH AP KO IS KA AJAAR DAY OR HAMY ISPER AMAL KARNY KE TOFEEK DAY AMEEN
میں خود اس مصیبت میں تین سال سے پھنسا ہوا ہوں ...کچھ سمھج نہیی آتی ..میرا مطلب کالے جادو سے ہے ...آپکا مضمون اچھا ہے ...شکریہ .....
nice
JAZAKALLAh nice sharing
well done Usman saheb
wah kia khub sharing ki hy ap ne janab allah ap ko is ka ajar de ga .ameen
سبحـان الله, مـاشا الله![]()
Thanks & Best Regards:
Fahim Iqbal
buht he khobsorat thread parh kar dil ko sakoon mila n mainay b irada kya k ab kabi Namaz nahi faut hone donga
ALLAH PAAK is azm pe qaim rehne ki taufeeq naseeb farmain AMEEN
سبھان اللہ
jazakallah
مجھے اللہ کافی ہے۔اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، میرا بھروسہ اسی پر ہے اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے
Bookmarks