Results 1 to 1 of 1

تین بہت اجر و ثواب والے اعمال

This is a discussion on تین بہت اجر و ثواب والے اعمال within the Zaarori Maloomat forums, part of the Mera Deen Islam category; تین بہت اجر و ثواب والے اعمال حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ...

  1. #1
    Senior Student
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Ahmedpur East
    Age
    49
    Posts
    205

    تین بہت اجر و ثواب والے اعمال

    تین بہت اجر و ثواب والے اعمال حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلّم سے پوچھا کہ کونسا عمل اللہ تبارک و تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے جواب دیا کہ نماز کو اس کے بہترین وقت پ ادا کر نا ، میں نے پوچھا پھر اور کونسا؟ توآپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا، میں نے پھر پوچھاکہ اسکے بعد اور کونسا عمل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے صرف انھیں تین اعمال کے بارہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلّم سے سوال کیا اگر میں مزید سوالات پوچھتا تو آپ جواب دے دیتے۔ اس حدیث شریف میں تین ایسے اعمال کا ذکر ہے جو اللہ تبار ک و تعالیٰ کو بہت محبوب ہیں یعنی نماز کو صحیح وقت ادا کر نا، اور والدین کی خدمت کرنا اور اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس حدیث شریف پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین!
    Last edited by Mohammad Rafique; 5th September 2018 at 05:04 PM.
    http://www.islamicinfo.com.pk/

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 21st June 2016, 04:26 PM
  2. Replies: 0
    Last Post: 18th October 2015, 12:19 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 18th June 2012, 05:33 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 6th January 2012, 03:33 PM
  5. Replies: 9
    Last Post: 31st July 2011, 08:13 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •