Results 1 to 2 of 2

اپنے کانوں سے اپنے اللہ رب العالمین کی بات 

This is a discussion on اپنے کانوں سے اپنے اللہ رب العالمین کی بات  within the Zaarori Maloomat forums, part of the Mera Deen Islam category; بسم اللہ الرحمن الرحیم اپنے کانوں سے اپنے اللہ رب العالمین کی بات سنیے بھائیو! اللہ تعالیٰ نے آپ کو ...

  1. #1
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    اپنے کانوں سے اپنے اللہ رب العالمین کی بات 




    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    اپنے کانوں سے اپنے اللہ رب العالمین کی بات سنیے

    بھائیو! اللہ تعالیٰ نے آپ کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ان نعمتوں میں سے ایک کان بھی ہے۔آپ نے اب تک اس کان سے اربوں کھربوں باتیں سنی ہوں گی مگر آج ہم آپ سے ایک بات سننے کی درخواست کرتے ہیں اور یہ بات ہماری نہیں اُس ذات کی بات ہےجس نے آپ کو کان جیسا آلہ عنایت فرمایا ہےاور اس کے ذریعے سننے کی قوت ودیعت فرمائی۔تو ذرا سنیے اپنے السمیع العلیم رب کی بات:
    فَبَشِّرْ عِبَادِ ﴿17﴾ٱلَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ ٱلْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُۥٓ ۚ أُو۟لَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ هَدَىٰهُمُ ٱللَّهُ ۖ وَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمْ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَٰبِ ﴿18﴾

    ترجمہ: پس میرےبندوں کو خوشخبری دے دو جو توجہ سے بات کو سنتے ہیں پھر اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں یہی ہیں جنہیں الله نے ہدایت کی ہے اور یہی عقل والے ہیں (سورۃ الزمر،آیت 17،18)



    یعنی پہلی شرط غور سے سننا ہےاور پھر وہ اچھی بات ہو تو اس کو اختیار کر لینا عقلمندوں کی نشانی بتلائی گئی ہے۔سیدھی راہ بھی انہی لوگوں کا حصہ ہے اور جنت کی خوشخبریاں بھی ایسے لوگوں کے لیے ہیں۔اب اچھے ذہن میں فورا یہ بات آئے گی کہ اچھی بات کہاں سے ملے گی اور کس کی بات اچھی ہو گی؟چنانچہ اچھا ذہن رکھنے والے ہاتھوں نے جب کائنات کی سب سے اچھی بات قرآن کو کھولا تو اچھی بات کی فکر پیدا کرنے والے مالک نے خود فرمایا:
    ٱللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ ٱلْحَدِيثِ

    ترجمہ: الله ہی نے بہترین کلام نال کیا ہے (سورۃ الزمر،آیت 23)



    اور پھر اچھی بات بتانے والی کی صفت بھی یوں بیان فرمادی:
    وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًۭا مِّمَّن دَعَآ إِلَى ٱللَّهِ

    ترجمہ: اور اس سے بہتر کس کی بات ہے جس نے لوگوں کو الله کی طرف بلایا (سورۃ حم السجدۃ،آیت 33)



    یعنی بات اچھی تو اللہ کی طرف دعتوت دینے والے کی ہے ،نہ کہ اس شخص کی جو کہ اپنی ذات کی طرف،اپنے کمالات کی طرف،اپنی برتر نسل اور برادری کی طرف یا کسی انسان یا گروہ کی طرف دعوت دے۔
    اب یہ اچھی بات جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن اور حدیث کی صورت میں اپنے رسول ﷺ پرنازل فرمایا۔اسے سورۃ "محمد" میں اپنی طرف سے حق کا نام دیااور پھر جو لوگ اس حق کو مان لیں، ان کے گناہوں کو مٹانے اور ان کے احوال کو درست کرنے کا وعدہ فرمایا۔



  2. #2
    iTT Student
    Join Date
    Jul 2009
    Location
    karachi
    Age
    42
    Posts
    66

    Re: اپنے کانوں سے اپنے اللہ رب العالمین کی بات

    NICE SHARING

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 29th May 2013, 12:20 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 24th March 2012, 01:50 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 6th January 2012, 03:33 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 31st May 2011, 12:10 PM
  5. Replies: 37
    Last Post: 9th May 2011, 05:05 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •