Results 1 to 2 of 2

شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

This is a discussion on شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ within the Zaarori Maloomat forums, part of the Mera Deen Islam category; بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اس بات کا خیال رکھئے کہ یہ دنیا اللہ تعالیٰ نے ہماری آزمائش کے لئے بنائی ...

  1. #1
    Senior Student
    Join Date
    Nov 2010
    Location
    Pakistan
    Posts
    274

    شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

    بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ


    اس بات کا خیال رکھئے کہ یہ دنیا اللہ تعالیٰ نے ہماری آزمائش کے لئے بنائی ہے۔ اس دنیا میں ہمیں بھیجنے کا مقصد یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے بندوں کا انتخاب کررہا ہے جو اس کی بنائی ہوئی جنت میں رہنے کے قابل ہوں۔ اللہ تعالیٰ یہ انتخاب ایک ساٹھ ستر سالہ امتحان کے ذریعے کررہا ہے جس میں سے ہم سب کو گزرنا ہے۔ شیطان کو اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں ہماری آزمائش کے لئے یہ اجازت دی ہے کہ ہمیں اس کی راہ سے روکنے کی کوشش کرے۔



    یاد رکھئے کہ اللہ تعالیٰ نے بخشش کا وعدہ اس بات پر نہیں کیا کہ ہم سب گناہوں سے مکمل طور پر محفوظ ہو جائیں۔ اس کی بخشش کا وعدہ اس بات پر ہے کہ گناہ کرنے کے بعد بھی ہم اسی کی طرف رجوع کریں ۔ توبہ کے لئے اس کے دروازے اس وقت تک کھلے ہیں جب تک ہماری موجودہ زندگی کا آخری سانس باقی ہے۔ ہمیں اپنے تئیں گناہوں سے بچنے کی آخری حد تک کوشش کرنی چاہئے۔ اس کے باوجود اگر گناہ ہوجائیں تو ہمیں اس کیفیت سے نکلنے کے بعد فوراً اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہئے اور اس سے گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ ہمیں معاف فرما دے گا۔



    قل یعبادی الذین اسرفوا علیٰ انفسھم لا تقنطوا من رحمۃ اللّٰہ۔ ان اللّٰہ یغفر الذنوب جمیعا۔

    (اے رسول!آپ میرے بندوںسے کہہ دیجئے) اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے! اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا۔ بے شک اللہ تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے۔



    توبہ کے ساتھ ساتھ ان باتوں کا خیال ضرور رکھیں:

    کبھی بھی اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں سرکشی کا رویہ اختیار نہ کریں۔ اپنے آپ کو ہمیشہ اس کا عاجز بندہ سمجھیں اور گناہوں سے بچنے کی اپنی حد تک آخری کوشش کرتے رہیں۔

    پانچ وقت کی نماز مسجد میں جماعت سے ادا کرنے کی کوشش کریں اور نماز کے بعد بھی کچھ دیر وہاں رکیں۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنے کو اپنا معمول بنا لیں، خواہ تھوڑا سا قرآن پڑھیں لیکن اسے سمجھ کر ترجمے کے ساتھ پڑ ھیں۔

    اچھے اور نیک لوگوں کے ساتھ ہی اپنا اٹھنا بیٹھنا رکھیں اور بری عادات والے لوگوں سے اجتناب کریں۔

    اللہ تعالیٰ کی راہ میں پابندی کے ساتھ ہر ماہ کچھ نہ کچھ ضرور خرچ کریں۔

    اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں غور و فکر جاری رکھیں ۔ ایک ایک نعمت مثلاً ہاتھ، آنکھ، کان، رزق، اولاد کے بارے میں یہ سوچیں کہ اگر یہ نعمت مجھ سے چھین لی جائے تو میرا کیا حال ہوگا۔

    دوسروں کی غلطیوں پر انہیں معاف کرنا سیکھیں۔ یہ جان لیں کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ اس پر ہمیں بھی معاف کردیتا ہے۔ دوسروں کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کرنے والے کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھی نرمی کا رویہ رکھتا ہے۔

    انشاء اللہ ان سب چیزوں سے شیطان کے مقابلے میں مدد ملے گی۔

  2. #2
    VIP
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    karachi
    Posts
    3,847
    Blog Entries
    1

    Re: شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

    Excellent post. JAZZAK ALLAH. TMAM PROBLEMS KA SHE HL IN CHEEZON PR AMMAL KRNEY SE MIL SKTA HE. ALLAH PAK HM SB KO AISI BATEN KRNEY, SUNNEY OR AMMAL PERA HONEY KI TOFEEQ ATTA FRMAEY AAMEEN. TKS FOR THIS POST.

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 29th May 2013, 12:20 AM
  2. کیا آپ کو اسلامی کتابیں چاہیے؟
    By Hina4islam in forum Hadith-o-Sunnat
    Replies: 3
    Last Post: 13th May 2011, 07:44 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 9th February 2011, 02:53 AM
  4. Replies: 1
    Last Post: 18th November 2009, 06:16 PM
  5. طالبان کے قبضے میں فوجی، امریکی ہے
    By M.Zaibkhan in forum Behas-o-Mubahisa
    Replies: 20
    Last Post: 26th July 2009, 09:12 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •