Results 1 to 4 of 4

Shahadat, Imam Husain, (R.A)

This is a discussion on Shahadat, Imam Husain, (R.A) within the Zaarori Maloomat forums, part of the Mera Deen Islam category; فلسفہ قربانی اور شہادت حسین علیہ السلام محمد رفیق اعتصامی رضائے الہی تب ہی حاصل ہو سکتی ہے کہ جب ...

  1. #1
    Senior Student
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Ahmedpur East
    Age
    51
    Posts
    260

    Arrow Shahadat, Imam Husain, (R.A)

    فلسفہ قربانی اور شہادت حسین علیہ السلام
    محمد رفیق اعتصامی
    رضائے الہی تب ہی حاصل ہو سکتی ہے کہ جب اپنی محبوب اور پسندیدہ چیز کو اس کی راہ میں قربان کیا جائے۔ محبوب چیزیں کئی ہو سکتی ہیں مگر سب سے زیادہ پیاری چیزانسان کی اپنی جان ہے اس سے زیادہ پیاری کوئی اور چیز نہیں اور قاعدہ یہ ہے کہ جب جان خدا کی راہ میں قربان کی جاتی ہے تو وہ امر بن جاتی ہے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ (ترجمہ) جو لوگ خدا کی راہ میں شہید کیے جائیں انہیں مردہ مت کہو بلکہ وہ زندہ ہیں مگر تمہیں اس کا شعور نہیں ۔ (القرآن) یعنی وہ ایسی زندگی ہے جس کی رفعت و بلندی کا تم تصور نہیں کر سکتے اور ایسی زندگی کو حاصل کرنے کے لیے جان کو کر ب و بلا کے مقام سے گزارنا ضروری ہے۔
    اس پس منظر میں ہم جب شہادت حسینؓ کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ اس شہادت سے ان کی مراد محض رضائے الہٰی تھی۔دنیاوی تاج و تخت مطلوب نہ تھا۔ حضرت امام حسینؓ جب مکہ سے کوفہ کی طرف روانہ ہوئے تو ذی حشم کے مقام پرحربن یزید بن تمیمی سے ملاقات ہوئی جو ایک ہزار کا لشکر اپنے ہمراہ لایا تھا اس نے آپ ؓ کو عبید اللہ بن زیاد کا حکم سنایا کہ ان کو کوفے بھیج دیا جائے۔ اس نے آپؓ کو کوفے لے جانے پر اصرار کیا۔ اس موقع پر کچھ تلخ کلامی بھی ہوئی حر نے آپؓ کے رتبہ کا خیال رکھتے ہوئے نرمی اختیار کی اور مشورہ دیا کہ وہ حجاز اور عراق کی بجائے کوئی اور راستہ اختیار کر لیں۔ ممکن ہے کہ مفاہمت کی کوئی صورت نکل آئے۔ امام حسینؓ اس پر رضامند ہو گئے اور مقام بیضا میں پہنچ کر ایک ولولہ انگیز خطبہ ارشاد فرمایا اس کے مندرجات قابل غور ہیں۔
    آپؓ نے فرمایا لوگو ! انحضرت ﷺنے فرمایا ہے کہ جس نے ظالم حرام کو حلال کرنے والے خدا کے عہد کو توڑنے والے خدا اور رسول ﷺ کے مخالف اور خدا کے بندوں پر گناہ اور زیادتی کے ساتھ حکومت کرنے والے بادشاہ کو دیکھا اور اسے قولاً و عملاً اس پر غیرت نہ آئی تو خدا کو یہ حق ہے کہ اس شخص کو اس بادشاہ کی جگہ دوزخ میں ڈال دیں۔ لوگو ! خبردار ہو جاؤ ان لوگوں نے شیطان کی اطاعت اختیار کی اور رحمن کی اطاعت چھوڑ دی ملک میں فساد برپا کیا حدود الہٰی کو معطل کیا ہے مال غنیمت میں اپنا حصہ زیادہ لیتے ہیں خدا کی حرام کی ہوئی چیزوں کو حلال اور حلال کی ہوئی چیزوں کو حرام کر تے ہیں اس لیے مجھ کو غیرت آنے کا زیادہ حق ہے۔ (تاریخ اسلام)
    یہ خطبہ آپؓ کی اس عظیم قربانی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتا ہے ۔ جو انہوں نے اسلام کی سربلندی کے لیے میدان کربلا میں پیش کی ۔ اس لیے کہ ظالم و جابر بادشاہ کے سامنے کلمہ حق کہنے کا حق عمومی طور پر ہر مسلمان کے لیے ہے مگر نبی ﷺ کے اقرباء کے لیے یہ حکم خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ دین ہمیں انہیں کے واسطے سے ملا ہے اگر یہ حضرات احکام خدا وندی کے قائم کرنے میں اتنی سختی نہ دکھاتے تو آج دین مٹ چکا ہوتا دین کو حیات تازہ بخشنے کے لیے قربانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
    علامہ اقبال نے کیا خوب کہاہے۔۔۔۔۔۔
    ٗٗ قتل حسینؓ اصل میں مرگ یزید ہے۔
    اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
    اس خطبہ سے مستشرقین کے ان باطل دعوؤں کی تکذیب ہوجاتی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امام حسینؓ نے تخت و تاج کے حصول کے لیے یزید کے خلاف لشکر کشی کی۔ کیونکہ اگر فی الواقعی ایسا ہوتا تو وہ وقتی طور پر یزید کی بیعت کرکے باآسانی اپنی جان بچالیتے اور پھر کبھی موقع پاکر اس کے خلاف لشکر کشی کرتے۔ مگر انہوں نے اسلام کی سربلندی اور رضائے الہی کے حصول کے لیے سچائی اور راستی کے دامن کو ہاتھ سے نہ جانے دیاور جان جان آفرین کے سپرد کر دی۔ بہرحال شہادت حسینؓ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ مالک حقیقی کی رضامندی کے لیے اگر جان کی بازی بھی لگانی پڑے تو دریغ نہ کرنا چاہیے۔

  2. #2
    Senior Student
    Join Date
    Nov 2010
    Location
    Pakistan
    Posts
    274

    Re: Shahadat, Imam Husain, (A.S)

    1 Baat yaad rakhein hazrat hussain A.S nahi Sahabi Hain

    apna ****a aqeeda yaha mat phelao

  3. #3
    MalaK Malak_G's Avatar
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    Dubai U.A.E
    Age
    31
    Posts
    182

    Re: Shahadat, Imam Husain, (R.A)

    MASHALLAH Rafiq bhai Allah apko iska ajar de.

  4. #4
    MalaK Malak_G's Avatar
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    Dubai U.A.E
    Age
    31
    Posts
    182

    Re: Shahadat, Imam Husain, (R.A)

    قتل حسینؓ اصل میں مرگ یزید ہے۔
    اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 29th September 2010, 10:28 PM
  2. Eman Ramzan (Naat) (Dr Aamir Liaquat Husain)
    By HaSsAm in forum Islamic Audios
    Replies: 28
    Last Post: 12th September 2009, 09:54 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •