Results 1 to 2 of 2

Insha Allah

This is a discussion on Insha Allah within the Zaarori Maloomat forums, part of the Mera Deen Islam category; ان شاء اللہ کہنے سے کام بنتے ہیں Muhammad Rafique Etesame ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کفار مکہ نے ...

  1. #1
    Senior Student
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Ahmedpur East
    Age
    51
    Posts
    259

    Arrow Insha Allah

    ان شاء اللہ کہنے سے کام بنتے ہیں
    Muhammad Rafique Etesame
    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کفار مکہ نے آنحضرت ﷺ سے اصحاب کہف کے واقعہ کے متعلق دریافت کیا تو آپؐ نے فرمایا کہ کل بتا دوں گا مگر خدا کا کرناکیا ہوا کہ پندرہ دن تک آپ ؐ کے پاس وحی نہ آئی آپ ؐ بے حد پریشان ہوئے کفار کو کیا جواب دوں گا ؟ اسی اثنا میں جبرائیل علیہ السلام خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ وحی لے حاضر ہوئے۔ (اے محمد ﷺ) آپ کسی کام کے بارہ میں ہر گز یہ نہ کہیں کہ میں اسے کل کر لوں گا مگر یہ کہ اللہ چاہے (الکہف) مفسرین کہتے ہیں کہ آیت میں آپ کو یہ تنبیہ کی گئی ہے۔ کہ آپؐ جب بھی کوئی کام کرنا چاہیں تو پہلے ان شاء اللہ کہہ لیں۔
    حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تبارک و تعالیٰ کے بر گزیدہ پیغمبر ہیں ۔ انہوں نے ایک دفعہ یہ قسم کھائی کہ میں آج رات اپنی بیویوں کے پاس جاؤں گا جو تعداد میں نوے یا سو تھیں اور ہر عورت ایک بچہ جنے گی تو وہ تمام اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے ہوں گے۔ فرشتہ نے یہ القاء کیا کہ ان شاء اللہ کہہ لیجیے مگر (باوجود دل میں ہونے) زبان سے نہ کہا۔
    خدا کا کرنا کیا ہوا کہ اس مباشرت کے نتیجے میں کسی عور ت نے بھی کوئی بچہ نہ جنا صرف ایک عورت سے ادھورا بچہ ہوا تو دایہ نے وہی بچہ لا کر تخت پر ڈال دیا کہ لو یہ تمہاری قسم کا نتیجہ ہے ۔ قرآن پاک میں اس واقعہ کو اس طرح بیان کیا گیا ہے ۔ ارشاد باری تعالی ہے (ترجمہ) اور ہم نے جانچا سلیمان کو اور ڈال دیا اس کے تخت پر ایک دھڑ پھر وہ رجوع ہوا بولا اے میرے رب معاف کر مجھ کو اور بخش مجھ کو وہ بادشاہی کہ مناسب نہ ہومیرے بعد کسی کو بے شک آپ ہیں سب کچھ بخشنے والے (ص پارہ 26)
    حدیث میں ہے فرمایا نبی پاک ﷺ نے کہ اگر حضرت سلیمان ؑ ان شاء اللہ کہہ لیتے تو بے شک اللہ تعالیٰ وہی کردیتا جس کی قسم کھائی تھی۔ یعنی ہر عورت بچہ جنتی ۔
    قرآن پاک میں کئی مقامات پر یہ حقیقت بیان کی گئی ہے کہ پوری کائنات اللہ تبارک و تعالی کے قبضہ قدرت میں ہے ہر کام اس کے حکم و ارادہ سے ہوتا ہے اگر اللہ تعالی کسی کام کوکرنا چاہیں تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی اور اگر کسی کام کو نہ کرنا چاہئیں تو کوئی طاقت اسے کرنہیں سکتی۔ ارشاد باری تعالی ہے اللہ کے ہاتھ میں ہے بادشاہی زمینوں اور آسمانوں کی اور پہلے بھی اسی کا حکم ہے اور بعد میں بھی اسی کا حکم ہے اور فرمایاپاک ہے وہ ذات کہ جس کے ہاتھ میں ہے بادشاہی ہر چیز کی اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے۔(یٰسین پ23 )
    مفسرین لکھتے ہیں کہ کائنات میں ظاہری اسباب کے علاوہ باطنی اسباب کا بھی ایک عظیم الشان سلسلہ جاری ہے جس کام نے ہونا ہوتا ہے اس کا پہلے حکم اترتا ہے وسیلے بعد میں مقرر ہوتے ہیں کہ اس کام نے کس ذریعے اور وسیلے سے پورا ہونا ہے ۔ ( تفسیر القرآن از علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ )
    یہی وجہ ہے کہ آدمی گولی سے بچ جاتا ہے اور کنکر سے مر جاتا ہے کیونکہ اس کی موت کا حکم اب ہوا ہے اور کسی کو دنیا بھر کے ڈاکٹروں سے علاج کروانے کے باوجود بھی افاقہ نہیں ہوتا اور جب شفا ہونا ہوتی ہے تو ایک خاک کی پڑیا سے بھی ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ اس کی شفا کا حکم اب نازل ہوا ہے اصل چیز اللہ کا حکم ہے۔
    ان شاء اللہ کہنے والا شخص براہ راست مسبب الاسباب کو پکارتا ہے اور اپنی عاجزی و بے کسی کا اظہار کرتا ہے اور اس کی قدرت کاملہ کا اعتراف کرتے ہوئے اس سے یوں عرض گزار ہوتا ہے کہ باری تعالیٰ اگر آپ چاہیں تو میرا کام ہو سکتا ہے ۔ بے شک آپ ہی کی طرف تمام کام لوٹا ئے جاتے ہیں۔ تو اللہ تبارک و تعالی بھی اس کی دعا رد نہیں کرتے کیونکہ اس نے خود ہی قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا (القرآن)
    لہذا ہمیں بھی ہر کام کرنے سے پہلے ان شاء اللہ کہنا چاہئے تاکہ ہمارا رابطہ عالم اسباب سے جڑ جائے اور کام ہوجائے۔

  2. #2
    Student
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    pakistan
    Posts
    2,045

    Re: Insha Allah

    Mashallah
    JazzakAllah

Similar Threads

  1. Replies: 20
    Last Post: 19th April 2011, 06:09 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 14th March 2010, 01:12 PM
  3. Ittefaq Main Barkat Hai By Ibne Insha
    By Saahil in forum Urdu Books and Novels
    Replies: 2
    Last Post: 27th September 2009, 12:16 AM
  4. Replies: 17
    Last Post: 31st May 2009, 07:41 PM
  5. Replies: 12
    Last Post: 18th February 2009, 11:57 AM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •