Results 1 to 5 of 5

Umme Kalsoom Binte Ali R.A ka Hazrat Umar R.A sy Nikah

This is a discussion on Umme Kalsoom Binte Ali R.A ka Hazrat Umar R.A sy Nikah within the Zaarori Maloomat forums, part of the Mera Deen Islam category; اُمِ کلثوم بنت علی رضی اللہ عنھا کا نکاح سید نا عمر رضی اللہ عنہ سے سوال : کیا اُم ...

  1. #1
    Student sudes_102's Avatar
    Join Date
    Jul 2009
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,521

    Lightbulb Umme Kalsoom Binte Ali R.A ka Hazrat Umar R.A sy Nikah

    اُمِ کلثوم بنت علی رضی اللہ عنھا کا نکاح سید نا عمر رضی اللہ عنہ سے
    سوال: کیا اُم کلثوم بنت علی رضی اللہ عنھا کا نکاح حضرت عمر رضی اللہ عھنا سے ہوا تھا ؟ ائمہ اہل سنت اور اہل تشیح کی کتاب سے با دلائل ثابت کریں ؟

    جواب:
    سیدہ اُم کلثوم بنت علی رضی اللہ عنھا جو کہ سیدہ فاطمہ الزہراء بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی تھیں، بلا شبہ اُن کا نکاح حضرت عُمر بن خطاب رضی اللہ عنھا سے ہوا اور یہ ایسی حقیقت ہے کہ جس کا اعتراف فیریقین محدثین و مؤرخین کو بغیر کسی تردد کے ہے اور ہر دو مکتب فکر کی معرکہ آراء کتب میں اس کا ذکر موجود ہے۔ پہلے اہل سنت کے محدثین و مؤ رخین کی تصریحات نقل کی جاتی ہیں، پھر شیعی محدثین و مؤ رخین کے حوالہ جات درج کیے جاتے ہیں ۔
    ثعلبہ بن ابی مالک کہتے ہیں کہ سید نا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے مدینہ کی عورتوں میں چادریں تقسیم کیں تو ایک عمدہ چادر بچ گئی ۔ اُن کے پاس بیٹھنے والوں میں سے کسی نے کہا امیر المومنین ! یہ چادر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی کو دیجئے اُ کلثوم بنت علی رضی اللہ عنھا جو کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنھا نے کہا اُم سلیط زیادہ حقدار ہے وہ انصاری عورت تھیں۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی ۔ سیدنا عمر رضی للہ عنہ نے کہا اُم سلیط جنگ اُحد کے دن ہمارے لئے مشکیں لاد لاد کر لاتی تھیں ۔(صحیح بخاری باب حمل النساء القرب الی الناس فی الغزو / کتاب الجھاد (۲۸۸۱) وباب ذکرام سلیط کتاب المغازی ۲/۵۸۶)
    شیخ الاسلام حافظ ابنِ حجر عسقلانی رحمہ اللہ اس حدیث کی شرح میں رقمطراز ہیں ؛
    کہ سیدہ اُم کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہھا سیدنا عُمر رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں اور اُن کی ماں فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھیں۔ اس لئے لوگوں نے ان کو بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا۔ اُم کلثوم رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی پیدا ہوئی تھیں اور یہ سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنھا کی سب سے چھوٹی بیٹی تھیں۔
    امیر المؤ منین فی الحدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ و شارح بخاری حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی اس تصریح سے واضح ہوا کہ سیدہ اُم بنت علی رضی اللہ عنھا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں۔
    اُم کلثوم بنت علی رضی اللہ عنھا جو کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنھا کی بیوی تھیں۔ ان کا اور ان کے بیٹے زید کا جناہ اکٹھا رکھا گیا اور اس دن امام سعید بن عاص رضی اللہ عنہ تھے۔
    امام ابنِ حزم حمھرۃ النساب العرب
    ۳۷ ۱۵۲ پر رقمطراز ہیں۔
    اُم کلثوم بنت علی رضی اللہ عنھا جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی تھیں انِ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنھا نے نکاح کیا اور سید نا عمر رضی اللہ عنھا کا ان سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی رُقیہ پیدا ہوئی ۔
    امام طبریٰ نے اپنی کتاب تاریخ الامم والملوک
    ۲ /۵۶۴ پر لکھا ہے کہ:
    اُم کلثوم بنت علی رضی اللہ عھنا جن کی ماں فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھیں سیدنا عمر رضی اللہ عنھا سے نکاح کیا ا س سے زید اور رقیہ پیدا ہوئے۔
    امام ابن عبدالبر نے الاستعیاب علی ھامش اصابہ
    ۴/۴۹۰ پر مذکورہ بالا عبارت کی طرح ہی لکھا ہے ۔ ائمہ اہل سنت کی ان تصریحات سے واضح ہوا کہ ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنھا سیدنا عمر رضی اللہ عنھا سے نکاح ہوا اور اس سے زید اور رقیہ پیدا ہوئے۔ اب شیعہ ائمہ کی تصریھات ملاحظہ کریں۔
    سب سے پہلے ہم شیعہ کی معتبر کتاب کافی کی عبارت پیش کرتے ہیں جو ان کے ہاں بخاری شریف کے پایہ کی کتاب سمجھی جاتی ہے اور بعض شیعی محدثین کی تصریح کے مطابق یہ وہ کتاب ہے جو محمد بن یعقوب کلینی صاحب کافی نے لکھنے کے بعد امام مہدی کے پاس غار میں پیش کی تو انہوں نے کہا :
    یہ کتاب ہمارے شیعوں کیلئے کافی ہے۔
    شیعہ کا ثقہ الاسلام محمد بن یعقون کلینی فروع کافی باب تزویج ام کلثوم کتاب النکاح
    ۵ /۳۴۶ پر لکھتا ہے:
    امام جعفر صادق سے مروی ہے کہ آپ سے اُم کلثوم کے نکاح کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے کہا یہ ایک رشتہ تھا جو ہم سے چھین لیا گیا ۔
    یہی مؤلف فروع کافی
    ۲ /۱۱۵ کتاب الطلاق میں راقم ہے۔
    عبداللہ بن سنان امام صادق سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے امام جعفر صادق سے مسئلہ دریافت کیا کہ جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے وہ عدت کہاں گزارے؟ اپنے شوہر کے گھر بیٹھے یا جہاں مناسب خیال کرے وہاں بیٹھے؟ تو آپ نے جواب دیا جہاں چاہے عدت گزار لے کیونکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنھا جب فوت ہوئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنھا اپنی بیٹی اُم کلثوم ( بیوی عمر رضی اللہ عنھا)کا ہاتھ پکڑ کر ان کو اپنے گھر لے گئے ۔
    فروع کافی
    ۶ /۱۱۶ میں یہی روایت امام جعفر صادق سے روایت سلیمان بن خالد بھی رموعی ہے۔
    شیعوں کے شٰک الطائفہ ابو جعفر محمد بن حسن طوسی نے اپنی کتاب تہذیب الاحکام میں فروع کافی سے اِن دونوں روایتوں کو اِ سی طرح نقل کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کتاب شیعوں کے ہاں صحیح مسلم کے پائے کی ہے۔
    اسی طرح ابو جعفر محمد بن حسن طوسی نے اپنی دوسری کتاب الاستبصار
    ۳ /۳۵۲ (جو کہ شیعوں کی صحاب اربعہ میں شمار ہوتی ہے ) میں بھی اس روایت کو درج کیا ہے۔
    امام جعفر صادق اپنے والد محمد باقر سے روایت کرتے ہیں کہ اُم کلثوم بنت علی اور اس کا بیٹا زید بن عمر بن خطاب دونوں ماں بیٹا ایک ہی وقت میں فوت ہوئے اور یہ علم نہ ہو سکا کہ دونوں میں سے پہلے کون فوت ہوا اور ان دونوں میں سے کوئی بھی دوسرے کا وارث نہ بن سکا اور ان دونوں کی نمازِ جنازہ بھی اکھٹی پڑھی گئی ۔
    شعیہ فقہ کی معتبر کتاب شرائع السلام کی شرح ایک شیعی عالم سلاک نے لکھی ہے وہ صاب شرائع کے اس قول یجوز نکاح العربیۃ بالعجمی والھاشمیۃ وبالعکس کے تحت لکھتا ہے:
    عربی عورت کا عجمی مدر سے نکاح جائز ہے اور اسی طرح ہاشمیہ عورت ا غیر ہاشمی سے مرد ہے اور اِ س کے بالعکس بھی جائز ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ نے اپنی بیٹی اُم کلثوم کا نکاح حضرت عمر رضی اللہ عنھا سے کیا تھا ۔



    توحید ڈاٹ کام - کتاب و سنت کی پکار
    http://www.tohed.com/

  2. #2
    iTT Captain sheich's Avatar
    Join Date
    Sep 2009
    Location
    germany
    Age
    49
    Posts
    509

    Re: Umme Kalsoom Binte Ali R.A ka Hazrat Umar R.A sy Nikah

    جزاکاللہ ...بوہت شکریہ ...

  3. #3
    Student sudes_102's Avatar
    Join Date
    Jul 2009
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,521

    Re: Umme Kalsoom Binte Ali R.A ka Hazrat Umar R.A sy Nikah

    بارک اللہ فی
    توحید ڈاٹ کام - کتاب و سنت کی پکار
    http://www.tohed.com/

  4. #4
    ITT Student
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Isi duniya main
    Posts
    8

    Re: Umme Kalsoom Binte Ali R.A ka Hazrat Umar R.A sy Nikah

    JazakAllah ...

  5. #5
    iTT Captain farry's Avatar
    Join Date
    May 2010
    Location
    sweden
    Age
    29
    Posts
    1,122

    Re: Umme Kalsoom Binte Ali R.A ka Hazrat Umar R.A sy Nikah

    jazakallah nice sharing
    In this life we have great gob to do...
    It is a trail for us we are just passing through''
    The holy Quran will always be our guide:
    It is ALLAH's Final Revelation that we must abide.

Similar Threads

  1. ~*Hazrat Umar (may Allah be pleased with him) ka kaol*~
    By GREEN EYE in forum Islamic History
    Replies: 8
    Last Post: 13th December 2010, 05:31 PM
  2. Hazrat Umar e Farooq RA
    By Princee in forum Islamic History
    Replies: 7
    Last Post: 13th December 2010, 05:28 PM
  3. Seerat-e-Sahabiyat Hazrat Syeda Umme Warqa(rz)
    By The Game in forum Zaarori Maloomat
    Replies: 3
    Last Post: 27th March 2009, 11:54 PM
  4. Seerat-e-Sahabiyaat Hazrat Umme Haani(rz) Galz Must Read
    By The Game in forum Islamic History
    Replies: 6
    Last Post: 27th March 2009, 11:47 PM
  5. Hazrat Umar(R.A)
    By *Angel* in forum Urdu Adab
    Replies: 0
    Last Post: 24th July 2008, 05:42 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •