السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبارکاتہ؛

امید ہے کہ تمام بھائی اور بہنیں خیر و عافیت سے ہوں گے۔
Capture.jpg

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے۔ بلغوا عني ولو آية اس حدیث کے مفہوم کے مطابق اگر ایک آیت بھی ہم میں سے کسی کے بھی علم میں ہے تو اسے آگے لوگوں تک پہنچانا اس کی ایک دینی ذمہ داری ہے۔ اسی احساس ذمہ داری کے تحت کتاب وسنت ٹیم عرصہ چار سال سے قرآن و حدیث کی تعلیم منہج سلف صالحین کے عین مطابق آپ تک بواسطہ الیکٹرانک میڈیا پہنچا رہی ہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ ! اللہ تعالی کی توفیق اور قارئین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ٹیم تقریبا روزانہ پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں سکین شدہ ایک کتاب پیش کرتی ہے۔


ان جاری پروگرامات کے علاوہ ٹیم کتاب وسنت اور بھی پراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔جس میں آن لائن فتوی سائٹ، آڈیو ویڈیو سیکشن، یونیکوڈ حدیث پراجیکٹ اور ماہنامہ محدث لاہور کو مکمل یونیکوڈ میں پیش کرنے کا پروگرام شامل ہے۔ گزارش ہے کہ اللہ کے حضور ہمارے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالی ہر لمحہ ہماری معاونت فرمائے۔ آمین۔




6-23-2012 3-29-38 PM.jpg

http://www.kitabosunnat.com/