Results 1 to 4 of 4
Like Tree1Likes
  • 1 Post By sirwajidhussain

بٹ کوئن کیا ہے؟

This is a discussion on بٹ کوئن کیا ہے؟ within the Urdu Tutorials forums, part of the IT Cafe category; پیارے دوستوں۔۔ السالام علیکم موجودہ دور کی سب سے اہم کرنسی بٹ کوئن کے مطالق میں آج کچھ باتیں آپ ...

  1. #1
    iTT Student sirwajidhussain's Avatar
    Join Date
    Nov 2010
    Location
    Awan Town, Peshawar road, Rawalpindi
    Age
    46
    Posts
    98
    Blog Entries
    2

    بٹ کوئن کیا ہے؟

    پیارے دوستوں۔۔
    السالام علیکم

    موجودہ دور کی سب سے اہم کرنسی بٹ کوئن کے مطالق میں آج کچھ باتیں آپ کو بتا نا چاہوں گا۔


    بٹ کوئن پہلی ڈیجیٹل کرنسی ہے۔ جس کو کمانے میں یا حاصل کرنے میں کسی شخص یا کسی بینک کا کوئی اختیار نہیں۔
    یہ مکمل آزاد کر نسی ہے، جس کو ہم اپنے کمپیوٹر کی مدد سے بھی خود جنریٹ کر سکتے ہیں۔
    اس کرنسی کو بنانے کا خیال سب سے پہلے 2009 میں تب ۤآیا، جب معاشعی بحران کے سبب امریکہ کے کئی بینک دوالیہ ہوگئے، اور لوگوں کا کئی بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔
    اس کرنسی کو کریپٹو کرنسی کا نام دیا گیا۔ یہ کرنسی حسابی عمل لوگراتھم کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔
    جس کے لئے ہم اپنے کمپیوٹر کو انٹر نیٹ سے منسلک کر کے، کمپیوٹر کے ان حصوں کو کام میں لاتے ہیں جو حسابی عمل میں بھر پور حصہ لیتے ہیں۔
    جیسا کہ ہمارےکمپیوٹر کا پروسیسر۔
    اس حسابی عمل کی بدولت کمپیوٹر ایک لوگراتھم کا سوال حل کرتا ہے۔


    کریپٹو کرنسی مائننگ

    کریپٹو کرنسی مائننگ کی اصطلاح اس کام کے لئے استعمال کی جا تی ہے، جس کی بدولت ہمارا کمپیوٹر کسی کریپٹو کرنسی کو کھود کر نکالتا ہے۔
    لوگراتھم کے ایک مشکل سوال کو حل کر نے کے لیئے ہم اپنے کمپیوٹر کو کسی ایک پول سے منسلک کر دیتے ہیں، جہاں ہمارے کمپیوٹر جیسے ہزار ہا کمپیوٹر اس کام کو کر نے میں جتے ہوتے ہیں۔
    اور جیسے ہی ایک بلاک حل ہوتا ہے، تو اس سے برآمد ہونے والی کرنسی کو ان تمام کمپیوٹرز میں ان کی اسپیڈ اور کام کر نے کی صلاحیت کے حساب سے تقسیم کر دی جاتی ہے۔


    کریپٹو کرنسی کا خاندان

    اسکی 2بنیادی اقسام ہیں، جس میں ایک کا نام سکریپٹ کوئن ہے جبکہ دوسرے کو شاہ256 کے نام سے جانا جاتا ہے۔


    دونوں کوئنز کے مابین بنیادی فرق

    ان دونوں اقسام کے کوئنز کا تعلق گو کہ کریپٹو کرنسی سے ہی ہے، مگر ان دونوں میں بے انتہا فرق ہے۔
    جیسے سکریپٹ کوئن کو ہم کم ہیش پاور سے مائن کر سکتے ہیں، جیسے اپنے سی پی یو سے، جبکہ شاہ کوئن ،سی پی یو کے بس کی بات نہیں۔
    سکریپٹ کوئن کی مشکلات کم ہوتی ہیں، جس کے سبب وہ جلدی برآمد کیا جاسکتا ہے، جبکہ شاہ کوئن کی مشکلات انتہائی زیادہ ہوتی ہیں اس لئے اسے کسی عام سی پی یو سے مائنن نہیں کیا جا سکتا۔
    سکریپٹ کوئن کو سی پی یو سے بھی مائن کیا جا سکتا ہے، جبکہ شاہ کوئن کے لئے ہمیں کمپیوٹر میں الگ سے ایک گرافکس کارڈ لگانا پڑتا ہے۔


    کریپٹو کوئن کی اقسام

    کریپٹو کوئن کی سب سے پہلی قسم بٹ کوئن کو جاپانی ریاضی دان ستوشی ناگا موٹو نے 2009 میں متعارف کروایا۔ اسہی لیے کسی بھی کوئن کی ملی، یا مائیکرو قیمت کو ستوشی کہا جا تا ہے۔
    بٹ کوئن کے علاوہ اس وقت کئی اور کوئن مارکیٹ میں آچکے ہیں۔
    جن میں لائٹ کوئن، پئیر کوئن، فیدر کوئن، ورلڈ کوئن، مون کوئن، ڈیجیٹل کوئن ۔۔۔۔ وغیرہ


    lakhanpal12345 likes this.

  2. #2
    iTT Student
    Join Date
    Mar 2014
    Location
    lahore
    Posts
    3

    Re: بٹ کوئن کیا ہے؟

    Salam Wajid Bhi

    it is very very useful and helpful tutorial for every one and specially me.

    Thanks
    Salman

  3. #3
    iTT Student
    Join Date
    Jul 2009
    Age
    38
    Posts
    3

    Re: بٹ کوئن کیا ہے؟

    Dosto koe bataya ga ka ya kahan sa buy ker sakta hain?or kya is ma nuqsan ka khadsha to nahe?

  4. #4
    iTT Student
    Join Date
    Jul 2014
    Location
    Rawalpindi
    Age
    28
    Posts
    4

    Re: بٹ کوئن کیا ہے؟

    It is best for investment.

Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 1st August 2015, 12:24 PM
  2. کیا بے وضو قرآن کو چھواجاسکتا ہے؟؟؟
    By lovelyalltime in forum Zaarori Maloomat
    Replies: 0
    Last Post: 26th May 2012, 05:57 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 30th December 2011, 08:48 PM
  4. شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟
    By Mujahid Mohammad in forum Zaarori Maloomat
    Replies: 1
    Last Post: 19th July 2011, 02:14 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •