لندن: یورپی یونین نے انسانی صحت پر مضر اثرات کے باعث رکن ممالک کو ایئر پورٹس پر متنازع فل باڈی اسکینرز نصب کرنے سے روک دیا۔
یورپی یونین کے مطابق اسکینرز سے خارج ہونے والی تابکاری کینسر کا باعث بنتی ہے، ماہرین فل باڈی اسکینرز سے نکلنے والی تابکاری پر مزید تحقیق کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اپریل تک خطرات کی مکمل رپورٹ آنے پر ان کا استعمال ممنوع قرار دیا جاسکتا ہے۔
امریکا اور یورپ میں روزانہ لاکھوں افراد ان سکینرز سے گزرتے ہیں، ریسرچرز کے مطابق امریکا میں ہر سال 100 سے زائد افراد ان اسکینرز کے باعث کینسر کا شکار ہوجاتے ہیں۔
برطانیہ میں صرف مانچسٹر ایئرپورٹ پر فل باڈی اسکینرز نصب ہیں۔ 80 ہزار پاؤنڈز کے 16 اسکینرز سے گزرنے سے انکار کرنے والے کو طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
برطانیہ ان اسکینرز کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر ہتھیار قرار دیتا ہے لیکن انہیں استعمال کرنے کی صورت میں یورپی یونین کی عدالت برطانیہ کو جرمانہ کرسکتی ہے۔
Bookmarks