کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ماسٹر اور بی ایس ڈگری کورسز صبح کے طلبہ داخلہ فیس 31 دسمبر کے بجائے 4 جنوری کو جمع کرا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر داخلہ کمیٹی ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ایسے طلبہ اپنی داخلہ فیس 4 جنوری کو صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک آرٹس فیکلٹی کے کونسل روم میں جمع کرا سکتے ہیں دریں اثناء جامعہ کراچی کے ایم اے (پرائیویٹ) رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے جس کے مطابق ایم اے پرائیویٹ ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ کرنے کے خواہشمند طلبہ رجسٹریشن فارم 30 جنوری تک بغیر لیٹ فیس 2300 روپے کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔ فارم کی وصولی اور جمع کرانے کے لیے قائم مختلف بینک کاؤنٹرز واقع جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔