کراچی : پاکستان میں اردو زبان میں تعلیم دینے والی ” وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی ” کا
NAT ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیسٹ 8 جنوری 2012 کو ہوگا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر محمد صدیق کے اعلان کے مطابق شعبہ کمپیوٹر سائنس ،ارضیات (Geology)،بی بی اے اور فارم ڈی کا NAT ٹیسٹ NTS کے تحت 8 جنوری 2012 کو ہو گا ۔ٹیسٹ کے ایڈمٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں جبکہ ایڈمٹ کارڈز این ٹی ایس کی ویب سائیٹ سے بھی ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
Bookmarks