کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ناظم امتحانات رفیعہ ملاح کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات 2011ء سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ برائے فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر اسٹڈیز، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، کلاتھنک اینڈ ٹیکسٹائل و بریل کے عملی امتحانات 14 نومبر سے شروع ہو رہے ہیں جس کے لئے 9 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق طلبہ کے لئے این جے وی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سعید منزل ایم اے جناح روڈ، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1 پیٹرول پمپ ناظم آباد، ای اے بی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اورنگی نمبر 5 اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول حاجرہ آباد بھٹائی آباد کورنگی کراسنگ میں، جب کہ طالبات کے لئے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 1 عقب کیپری سینما، وسیم گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ناظم آباد نمبر 5 نزد بورڈ آفس، ای اے بی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول اورنگی نمبر 5، ملت گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر 2 اور ہیپی ڈیل گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ناظم آباد کراچی شامل ہیں جس میں پریکٹیکل سینٹر بنائے گئے ہیں۔
Bookmarks