یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے دو اساتذہ کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر رضا احمد خان اور لیکچرر ریاض احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کے ڈسپلن اور ملازمت کے کنٹریکٹ میں طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کی جس کے باعث وائس چانسلر کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں انہیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے دونوں اساتذہ کی برطرفی کی تصدیق کی ہے۔