Results 1 to 2 of 2

جنوبی افریقہ:عالمی کپ، تیاری بند

This is a discussion on جنوبی افریقہ:عالمی کپ، تیاری بند within the Sports & Events forums, part of the Behas-o-Mubahisa category; ASSLAM U ALIKUM جنوبی افریقہ میں ستر ہزار مزدوروں نے ہڑتال کردی ہے جس کی وجہ سے سن دو ہزار ...

  1. #1
    Super Moderator Kashif58's Avatar
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    Lahore
    Age
    38
    Posts
    9,440

    Thumb up جنوبی افریقہ:عالمی کپ، تیاری بند

    ASSLAM U ALIKUM

    Name:  090709084607_strike-safrica.jpg
Views: 71
Size:  18.4 KB


    جنوبی افریقہ میں ستر ہزار مزدوروں نے ہڑتال کردی ہے جس کی وجہ سے سن دو ہزار دس میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے لیے بننے والے سٹیڈیموں پر کام رک گیا ہے۔


    یونین نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی تنخواہوں میں تیرہ فیصد اضافے کا مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ عالمی کپ نہیں ہونے دیں گے۔ تاہم ورلڈ کپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ سٹیڈیم وقت پر تیار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس وقت مشکل ہوگا اگر یہ ہڑتال مہینوں جاری رہی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ بر اعظم افریقہ کے کسی ملک میں ہو رہا ہے۔


    جنوبی افریقہ کے جج نے مالکان کی طرف سے دی گئی درخواست جس میں یونین کی طرف سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی کو پیر کے روز رد کردیا۔


    بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ سوکر سٹی سٹیڈیم کے باہر بڑی تعداد میں مزدور جمع ہیں۔ ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے مزدور ہم اپنے ملک کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کے نعرے لگا رہے ہیں۔


    سوکر سٹی یونین کے منتظم پیٹرک نے ہڑتال کا ذمہ دار انتظامیہ کو ٹھہرایا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی سے بات کرتے ہوئے پیٹرک نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم نے ہڑتال کی ہے۔ لیکن انتظامیہ لچک کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔

    اس وقت زیادہ تر مزدوروں کو تین سو دس ڈالر تنخواہ مل رہی ہے اور یونین نے مزدوروں کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے۔


    دو ہزار دس کے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے چھ نئے سٹیڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں اور چار سٹیڈیموں کو جدید بنایا جا رہا ہے۔


    ورلڈ کپ کی انتظامیہ کے سربراہ ڈینی جورڈن کا کہنا ہے کہ وہ مزدوروں کے ہڑتال کرنے کے حق کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور سٹیڈیموں کی تیاری میں تاخیر نہیں ہو گی۔


    source bbc


  2. #2
    Senior Student mehekasfar000's Avatar
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    147

    Re: جنوبی افریقہ:عالمی کپ، تیاری بند

    very nice .
    Learning English easily --Read my story-->> http://www.ittaleem.com/showthread.php?p=723782


Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 29th May 2013, 12:20 AM
  2. Replies: 6
    Last Post: 26th March 2011, 09:42 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 9th February 2011, 02:53 AM
  4. طالبان کے قبضے میں فوجی، امریکی ہے
    By M.Zaibkhan in forum Behas-o-Mubahisa
    Replies: 20
    Last Post: 26th July 2009, 09:12 PM
  5. Replies: 12
    Last Post: 1st July 2008, 06:31 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •