Results 1 to 2 of 2

پس گرد جادہء درد نور کا قافلہ بھی تو دیکھتے

This is a discussion on پس گرد جادہء درد نور کا قافلہ بھی تو دیکھتے within the Shair o Shayri forums, part of the Urdu Poetry category; [IMG]http://i33.*******.com/2dlpsef.jpg[/IMG] پس گرد جادہء درد نور کا قافلہ بھی تو دیکھتے جو دلوں سے ہو کے گزر رہا ہے وہ ...

  1. #1
    Student
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    PAKISTAN
    Age
    33
    Posts
    528

    پس گرد جادہء درد نور کا قافلہ بھی تو دیکھتے

    [IMG]http://i33.*******.com/2dlpsef.jpg[/IMG]


    پس گرد جادہء درد نور کا قافلہ بھی تو دیکھتے
    جو دلوں سے ہو کے گزر رہا ہے وہ راستہ بھی تو دیکھتے

    یہ دھواں جو ہے یہ کہاں کا ہے وہ جو آگ تھی وہ کہاں کی تھی
    کبھی راویانِ خبر زدہ پسِ واقعہ بھی تو دیکھتے

    یہ گلو گرفتہ و بستہء رسنِ جفا، مرے ہم قلم
    کبھی جابروں کے دلوں میں خوفِ مکالمہ بھی تو دیکھتے

    یہ جو پتھروں میں چھپی ہوئی ہے شبیہ، یہ بھی کمال ہے
    وہ جو آئینے میں ہمک رہا ہے وہ معجزہ بھی تو دیکھتے

    جو ہوا کے رخ پہ کھلے ہوئے ہیں وہ بادباں تو نظر میں ہیں
    وہ جو موجِ خوں سے الجھ رہا ہے وہ حوصلہ بھی تو دیکھتے

    یہ جو آبِ ذر سے رقم ہوئی ہے یہ داستان بھی مستند
    وہ جو خونِ دل سے لکھا گیا ہے وہ حاشیہ بھی تو دیکھتے

    میں تو خاک تھا کسی چشم ناز میں آگیا ہوں تو مہر ہوں
    مرے مہرباں کبھی اک نظر مرا سلسلہ بھی تو دیکھتے


    [IMG]http://i33.*******.com/2dlpsef.jpg[/IMG]







    .

  2. #2
    !~*^Naam He Kaafi He^~*!
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    IN ITT@LEEM
    Age
    27
    Posts
    5,503

    Re: پس گرد جادہء درد نور کا قافلہ بھی تو دیکھتے

    BHT KHOOB

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 18th December 2012, 09:55 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 26th March 2011, 03:19 AM
  3. Replies: 15
    Last Post: 24th April 2010, 08:24 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 3rd December 2009, 06:42 PM
  5. Replies: 1
    Last Post: 11th September 2009, 03:27 AM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •