Results 1 to 4 of 4
Like Tree7Likes
  • 5 Post By wasiqmalik
  • 1 Post By Kiran~Jannat
  • 1 Post By Rania

وہ جلوہ تو ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا

This is a discussion on وہ جلوہ تو ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا within the Shair o Shayri forums, part of the Urdu Poetry category; وہ جلوہ تو ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا آنکھوں کو مگر دید کا لپکا نہیں جاتا کیا خاک کروں ...

  1. #1
    iTT Captain wasiqmalik's Avatar
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    pakistan
    Age
    36
    Posts
    841

    وہ جلوہ تو ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا

    وہ جلوہ تو ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا
    آنکھوں کو مگر دید کا لپکا نہیں جاتا

    کیا خاک کروں ان سے تغافل کی شکایت
    یہ حال ہی ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا

    آغوش میں لوں، پاؤں پڑوں، کھینچ لوں دامن
    ہاتھ آئے جو تجھ سا اسے چھوڑا نہیں جاتا

    کیا جانے کوئی اور وہ کیا ہے وہی جانے
    سمجھا نہیں جاتا اسے جانا نہیں جاتا

    یہ داغ مٹائے نہیں مٹتا نہیں مٹتا
    یہ دردِ محبّت، نہیں جاتا، نہیں جاتا

    یہ بھی ہے نئی ان کو نزاکت کی شکایت
    کہتے ہیں ترے دل کو ستایا نہیں جاتا

    وہ حال ہے میرا کہ مرے کاتبِ اعمال
    لکھتے ہیں مگر ان سے بھی لکھا نہیں جاتا

    دل بستگی اس کوچے میں ایسی ہے بشر کی
    دیوانہ بھی پھر جانبِ صحرا نہیں جاتا

    کہتا ہوں تو رکتی ہے زباں سامنے اس کے
    لکھتا ہوں اگر حال تو لکھّا نہیں جاتا

    کیا قاصدِ نا فہم کو میں باندھ کے بھیجوں
    وہ تو نہیں جاتا، نہیں جاتا، نہیں جاتا

    میں وضع کا پابند ہوں گو جان بھی جائے
    جب کوئی بلانے نہیں آتا، نہیں جاتا

    عاشق سے کسی بات میں قائل نہیں ہوتے
    معشوقوں کا ہر حال میں دعویٰ نہیں جاتا

    دل ایک نہیں چھوڑا، دہائی ہے خدا کی
    پھر مانگنے والوں کا تقاضا نہیں جاتا

    ہم جان سے جاتے ہیں محبّت میں کسی کی
    اپنا ہے ضرر کچھ بھی کسی کا نہیں جاتا

    اس کے تو نگہبان مزے لوٹ رہے ہیں
    تنہا نہیں آتا، کبھی تنہا نہیں جاتا

    وہ کہتے ہیں کیا جور اٹھاؤ گے تم اے داغ
    تم سے تو مرا ناز اٹھایا نہیں جاتا

  2. #2
    VIP Kiran~Jannat's Avatar
    Join Date
    May 2008
    Location
    DiL
    Age
    32
    Posts
    757

    Re: وہ جلوہ تو ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا

    Very nycc
    Rania likes this.

    't ђคtє tђє קlคץєг ..
    ђคtє tђє ค๓є !!

  3. #3
    Senior Student Rania's Avatar
    Join Date
    Jan 2013
    Location
    bhoot bangla
    Posts
    467

    Re: وہ جلوہ تو ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا

    Very Nice Sharing
    Kiran~Jannat likes this.

  4. #4
    iTT Captain SamJIya's Avatar
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    MuzaffarGarh
    Posts
    1,074
    Blog Entries
    4

    Re: وہ جلوہ تو ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا

    بہترین
    خطائیں دیکھتا بھی ہے، عطائیں کم نہیں کرتا
    سمجھ میں آ نہیں سکتا کہ وہ اتنا مہرباں کیوں ہے


Similar Threads

  1. Replies: 35
    Last Post: 25th June 2013, 05:13 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 29th May 2013, 12:20 AM
  3. ٣ ماہی فہم دین کورس ،کراچی والے متوجہ ہوں
    By squarened in forum Announcment & Greetings .
    Replies: 3
    Last Post: 17th May 2013, 04:02 AM
  4. Replies: 15
    Last Post: 31st October 2012, 06:52 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 17th January 2012, 03:41 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •