اسلام آباد(این این آئی)”علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار سمسٹر 2011ء میں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی اور پی ٹی سی پروگراموں کی اسائنمنٹس کے نتائج اپنی ویب سائٹwww.aiou.edu.pk پر فراہم کر دےئے ہیں۔ ویب سائٹ پراسائنمنٹس رزلٹ فراہم کرنے کا مقصد طلباء و طالبات، ٹیوٹر یا یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی طرف سے اگر کوئی غلطی ہوگئی ہو تواُسے فائنل امتحانات کے نتائج سے پہلے درست کرنا ہے“۔ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات منور حسین سلہری نے کیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے اے ٹی ٹی سی اور پی ٹی سی پروگراموں کے ملک بھر میں موجود طلبا ء طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اسائنمنٹس کے رزلٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر چیک کریں
Bookmarks