Results 1 to 8 of 8
Like Tree4Likes
  • 3 Post By floralfairy
  • 1 Post By quranak343

*MIMMA TUHIBBOON*

This is a discussion on *MIMMA TUHIBBOON* within the Quran e Kareem forums, part of the Mera Deen Islam category; اسلام علیکم، دوستو آج میں آپ لوگوں کے لیے (سورۃاٰل عمران ) 4پارے کےپہلےآیت کےصرف ایک لفظ کی تشریح کرنا ...

  1. #1
    iTT Captain floralfairy's Avatar
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    Attock
    Posts
    1,141

    Lightbulb *MIMMA TUHIBBOON*

    اسلام علیکم،
    دوستو آج میں آپ لوگوں کے لیے (سورۃاٰل عمران) 4پارے کےپہلےآیت کےصرف ایک لفظ کی تشریح کرنا چاھوں گی. اُمید ہے آپ لوگ پسند کریں گے. یہ صرف ایک لفظ کا اس لیےکر رہی ہوں کیوں کہ اکثرجب ہمارے سامنے اللہ کے لیے کوئ چیز دینے کا ذکر آتا ہے تو ہمارے ذہن میں فوراً پیسوں یعنی مال دولت ھی کا خیال آتا ہے تو اسکا تو یہ مطلب ہوا کہ غریب اللہ کے راستے میں کچھ نہیں دے سکتے، تو کیا ثواب صرف پیسے والے کما سکتے ہیں. آئے دیکھتے ہیں اس آیت کی طرف.

    لَن تَنَالُواْ الْبِرَّ حَتَّى تُنفِقُواْ مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنفِقُواْ مِن شَىْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ
    ترجمعہ: "ہر گز نہیں پہنچ سکتا تم میں سے کوئ نیکی کو جب تک تم (اللہ کی راہ) اپنی محبوب چیزوں میں سے خرچ نہ کرو اور جوکچھ تم خرچ کرو گے تو بیشک اللہ اسکو جانتا ہے.

    اس آیت میں ھم زرا سا "الْبِرَّ"کی طرف بھی دیکھیں گے اس سے مراد علماٰء "نیکی،جنت،اللہ کی رضا" وغیرہ لیتے ھیں.

    اب ذرا دیکھتے ھیں "مِمَّا تُحِبُّونَ"کی طرف. اس میں کہیں بھی پیسا،دولت،سوناچاندی یا کوئ مال دولت نہیں لکھا. صرف ایسی چیز کا ذکر ہے جو محبوب ہو. روایات میں آیا ہے کہ اس آیت کو سننے کے بعد سب صحابھ اکرام نے اپنا اپنا جائزا لیا اور انیہں جو کوئ چیز اپنے آپ کو محبوب لگی وہ چیز انہوں نے صدقہ کر دی یا اللہ کے راہ میں دے دیا.

    حضرت ابو طاحا:یہ صحابہ بہت مالدار تھے.مسجدنبوی کے سامبے ہی انکا ایک باغ تھا. جب یہ آیت سنی تو حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور بولے کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے تو یہ باغ ہی بہت عزیز ہے میں اس باغ کو اللہ کی راہ میں صدقہ کیا اورخدا اور محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ بنایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسکا جو فیصلہ کریں تو مجھے منظور ہے.آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو تمہارے لیے بہت نفع بخش ہے تم اسے اپنے چچا زاد بھائوں کو دے دو.(اس سے اس بات کا اندازہ بھی ہوتا ہے کہ صدقہ خیرات کت پہلے مستحق ھمارے رشتہدار ہیں).

    حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے ارو فرمایا مجھے اپنے مال میں سے سب سے زیادہ عزیز خیبر کی زمین ہے(جو کہ بہت زرخیز بھی تھی) میں اسے اللہ کی راہ میں دینا چاہتا ہوں تو کیسے کروں. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اسے وقف کر دو یعنی اسکا اصل (زمین)روک لو اور پھل صدقہ کر دیا کرو.

    حضرت زید بن حارث نے جب یہ آیت سنی تو فرمایا کہ یا اللہ آپ جانتے ہیں کہ مجھے اپنے مال سے سب سے زیادہ عزیز یہ گھوڑا ہے. اس گھورے کو وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آئے اور فرمایا کہ میں اس گھوڑے کو اللہ کی راہ میں دینا چاہتا ہوں تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہی کے بیٹے کو اس پر سوار کر دیا.(پھر غور کیا جائے کہ صدقہ کے پہلے حقدار رشتہ دارہیں).

    اسی طرح بہت سے صحابہ نے بہت کچھ صدقہ کیا.اور ایک صھابہ کے بارے میں ہے کہ ایک لونڈی جو انہیںبہت پسند تھی انہوں نے اسکو چھوڑدیا تھا. پراب اپنی طرف نظر دوڑائیں آپ کو اپنی کونسی چیز عزیز ہے. ہو سکتا ہے وہ پیسا بھی ہو پر کیا آپ کو اپنا وقت عزیز نہیں ہے،آپ اپنا وقت اللہ تی راہ میں دے دیں،کیا آپ کو اچھا لباس اچھا نہیں لگتا آپ اللہ کی خاطر وہ ترک کر دیں کیونکہ اسلام میں تو سادہ لباس پہننے کا حکم ہے،کیا آپ کو اپنے دوست احباب اچھے نہیں لگتے ان سے لمبی لمبی باتیں کرنا اچھا نہیں لگتا تو آپ اللہ کے لئے وہ چھوڑ دیں اور اس وقت میں اللہ کی عبادت کر لیا کریں،اگر آپ کو اپنی نیند بہت عزیز ہے تو آپ نیند ترک کرکہ اللہ کی عبادت کریں. یہ تو کچھ صرف عزیز چیزیں تھیں پر اگر آپ کو کچھ صدقہ کرنا ہے تو آپ اپنا علم صدقہ کر دیں،اور وقت تو بہترین چیز ہے. اسلام اتنا پیارا دین ہے کہ اگر آپ کے پاس کچھ نہیں بھی ہے تو آپ کسی مسلمان کو مسکرا کر دیکھ لیں وہ بھی صدقہ میں آتا ہے. تو دوستو ضرور آج اپنا اپنا جائزہ لیجئے گا اور دیکھئے کہ آپ اللہ کی راہ میں کیا کیا صدقہ کر سکتے ہیں.

    اللہ ہم سب کو سیدھا راستہ دکھائے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے(آمین
    Last edited by floralfairy; 19th February 2013 at 05:12 PM.

  2. #2
    iTT Captain floralfairy's Avatar
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    Attock
    Posts
    1,141

    Re: *MIMMA TUHIBBOON*

    THNX AND BEST OF LUCK MAY ALLAH GIVE U SUCCESS
    I WEAR HIJAB TO PLEASE MY ALLAH.

  3. #3
    iTT Student
    Join Date
    Mar 2013
    Location
    Ludhiana
    Age
    28
    Posts
    11

    Re: *MIMMA TUHIBBOON*

    i like the Islam Language.i proud of my ISLAM Religion.I Can say that I wear HIJAB to PLease my allah.
    floralfairy likes this.

  4. #4
    iTT Captain floralfairy's Avatar
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    Attock
    Posts
    1,141

    Re: *MIMMA TUHIBBOON*

    MAA SHA ALLAH quranak343 sister. May ALLAH guide all our sisters to do so (AMEEN).
    I WEAR HIJAB TO PLEASE MY ALLAH.

  5. #5
    iTT Student
    Join Date
    Aug 2013
    Location
    usa
    Age
    27
    Posts
    3

    Re: *MIMMA TUHIBBOON*

    MASHALLAH.....

    JazakALLAH.....ALLAH bless you,nice sahring.

  6. #6
    Senior Student
    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    12

    Re: *MIMMA TUHIBBOON*

    very goooooooooood

  7. #7
    iTT Student MSBugti's Avatar
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Sui Gas
    Age
    30
    Posts
    26

    Re: *MIMMA TUHIBBOON*

    very good

  8. #8
    iTT Student
    Join Date
    Apr 2013
    Location
    karachi pakistan
    Age
    27
    Posts
    17

    Re: *MIMMA TUHIBBOON*

    JAZAK ALLAH KHAIR
    Keep your eyes open for a special blessing from God today...He has something special planned for you!


Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •