قرآن مجید سوفٹ وئر
اس سوفٹ وئر سے قرآن مجید كوعربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف طریقوں سے بآسانی پڑھا جاسكتا ہے- اس میں ١١٤ سورتیں اور ٣٠ پاروں كی فہرست بھی ہے جہاں سے آپ براہ راست كسی بھی سورہ یا آیت كو منتخب كرسكتے ہیں- اسكے علاوہ آپ فونٹ كو تبدیل بھی كرسكتے ہیں اورمولانا فتح محمد جالندھری كے اردو ترجمے اور عبداللہ یوسف علی كے انگریزی ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں
سورتوں كی فہرست
سورتوں كی فہرست كے ٹیب میں ایك سو چودہ سورتیں ہیں ہر سورہ كی نوڈ كے اندر اپنی آیتیں ہیں مثلا سورہ فاتحہ میں سات آیتیں ہیں اور سورہ بقرہ میں دوسوچھیاسی آیتیں ہیں- آپ كسی بھی سورہ كے نام پر كلك كر كے پوری سورہ پڑھ سكتے ہیں اور كسی بھی آیت نمبر پر كلك كركے اس آیت كو پڑھ سكتے ہیں-
پاروں كی فہرست
پاروں كی فہرست كے ٹیب میں تیس پارے ہیں ہر پارے كی نوڈ كے اندر اپنی سورتیں ہیں مثلا پارہ ١٠ میں دو سورتیں ہیں سورہ انفال اور سورہ توبہ- آپ كسی بھی پارہ كے نام پر كلك كر كے پورے پارے كو پڑھ سكتے ہیں اور كسی بھی سورہ پر كلك كركے اس سورہ كو پڑھ سكتے ہیں-
ویوموڈ
قرآن مجید كو پڑھنے كے تین طریقے ہیں-
١- سورہ موڈ- اس موڈ میں آپ پوری سورہ كو پڑھ سكتے ہیں اور اگلی پچھلی سورہ پر نیكسٹ-پریوس سورہ بٹن سے جاسكتے ہیں-
٢- پارہ موڈ- اس موڈ میں آپ پورے پارے كو پڑھ سكتے ہیں اور اگلے پچھلے پارے پر نیكسٹ-پریوس پارہ بٹن سے جاسكتے ہیں-
٣- فكسڈ آیت موڈ- اس موڈ میں جتنی آیتیں آپكو ایك صفحہ پردیكھنی ہیں اسكی تعداد كا اندراج كریں اور اگلے پچھلے صفحہ پر نیكسٹ-پریوس پیج بٹن سے جاسكتے ہیں-
![]()
Bookmarks