Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 20 of 48
Like Tree10Likes

کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

This is a discussion on کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا within the Open Forum forums, part of the Mera Deen Islam category; دیوبندی مذہب کے ایک عالم مولانا عبد القیوم حقانی نے ایک کتاب ؛دفاع امام اعظم ابو حنیفہ کے نام سے ...

  1. #1
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا




    دیوبندی مذہب کے ایک عالم مولانا عبد القیوم حقانی نے ایک کتاب ؛دفاع امام اعظم ابو حنیفہ کے نام سے لکھی۔
    جسکا مقصد تقلید کی گرتی ہوئی دیوار کو سہارادینا تھااس کتا ب کے مقدمہ میں قاضی زاہد الحسینی لوگوں کو اسی جمود کی طرف لوٹانا چاہتے ہیں جس میں مقلد اپنے امام کو معصوم عن الخطاء سمجھ لیتا ہے اسی امام کی محبت اور حدیث فہمی سے بغض کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جو بات کہی ہیں ان کا خلاصہ یہ ہے کہ۔قرآن و حدیث کا براہراست مطالعہ کرنے سے حنفی مذہب سمٹ رہا ہے جو کے غلط ہے کیونکہ اس سے ہمارے فقہا کے مرتب کردہ مسائل کا انکار ہورہا یےاور مارقیت؛ یعنی خارجیت ؛کی اشاعت کررہا ہے جبکہ ہر مقلد کے لیے آخری دلیل اس کے امام کا قول ہےلہذاجو ہمارے امام نے کہا اس کو مانا جائے چاہے وہ قرآن و حدیث کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔اور اس مسئلہ کو تحقیق کے لیے قرآن و حدیث پر نہ پیش کیا جائے یہ گمراہی ہےملاحضہ ہو دفاع ابو حنیفہ ۔26اسی طرح معروف دیوبندی عالم مولانا تقی عثمانی اپنی کتاب میں کہتے ہیں۔ اگر ایسے مقلد کو یہ اختیار دے دیا جائےکہ وہ کوئے حدیث اپنے امام کے مسلک کے خلاف پاکرامام کے مسلک کو چھوڑ سکتا ہےتو اس کا نتیجہ شدیدافراتفری اور سنگین گمراہی کے سواکچھ نہ ہوگا۔تقلید کی شرعی حیثیت صفہ 87،اب آپ خود سوچئے کہ اس مرحلہ پر تو ایک سچےمسلمان کو اپنے امام کے مسلک کی تحقیق کرنی چاہیےکہ اصل حقیقت کیا یےلیکن یہ متعصب مقلدین اس کے اس عمل کو گمراہی سے تعبیر کر رہے ہیں سوچئے کیا حدیث پر عمل باعث گمراہی ہے،

    Attached Images Attached Images
    • File Type: jpg 1.jpg (217.8 KB, 96 views)
    • File Type: jpg 2.jpg (186.0 KB, 96 views)
    • File Type: jpg 3.jpg (121.8 KB, 96 views)
    • File Type: jpg 4.jpg (172.7 KB, 96 views)

  2. #2
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا



    میرے بھائیو آنکھیں کھولو اور دیکھو کیسے قرآن اور احادیث سے دور کیا جا رہا ہے.

    قیامت والے دیں نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی.



  3. #3
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    .

  4. #4
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    allah hum sab ko deen ki sahih samajh ata farmaya. (Ameen).

  5. #5
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    .

  6. #6
    iTT Student
    Join Date
    May 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    63

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    کیا سب کے پاس دین کی عقل و سمجھ معاشرے میں برابر ہوتی ہے اس لے کم سمجھ لوگوں کو سمجھدار لوگوں کی پیروی کرنی چاھے

  7. #7
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    Quote Originally Posted by paki786 View Post
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    کیا سب کے پاس دین کی عقل و سمجھ معاشرے میں برابر ہوتی ہے اس لے کم سمجھ لوگوں کو سمجھدار لوگوں کی پیروی کرنی چاھے

    جی میرے بھائی. ہم سب کا فرض ہے کہ کوئی عالم جو بات بھی کرے ہم اوس سے اوس کی دلیل پوچھیں. اگر وہ قرآن اور حدیث سے جواب نہیں دیتا تو نہ مانیں.



    ٭ دلیل مانگنا گستاخی نہیں ؟


    اگر کوئی بندہ اپنے کسی عالم کی بات سن کر اس سے قرآن و حدیث سے دلیل طلب کرے تویہ گستاخی نہیں ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا !اے میرے رب میںدیکھنا چاہتا ہوں کہ آپ مردو ںکو کیسے زندہ کریں گے ؟
    اللہ رب العزت نے فرمایا! کیا آپ علیہ السلام کا اس بات پر ایمان نہیں ؟
    ابراہیم علیہ السلام نے جواب دیا کیوںنہیں ‘ لیکن میں اطمینان قلب کے لئے دلیلمانگ رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کے طلب دلیل پر ناراضگی کا اظہارنہیں فرمایا بلکہ دلیل دیتے ہوئے فرمایاآپ چار پرندے لے لیں اور انہیں اپنے ساتھمانوس کر لیں پھر انہیں ذبح کر کے ان کے گوشت کے ٹکڑے کر کے باہم ملالیں اور انمیں سے تھوڑا تھوڑا پہاڑوں پر رکھ دیں ‘ پھر انہیں آواز دیں وہ آپ کی طرف دوڑتےہوئے آئیں گے ۔

    (سورة البقرہ آیت 260)

  8. #8
    iTT Student
    Join Date
    May 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    63

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    اگر آپ غور کریں تو ہمارے آس پاس بہت سے لوگ ایسے ہیں جو قرآن سمجھنا تو دور کی بات قرآن پڑھ بھی نہیں سکتے اور آپ سب پر فرض کرتے ھیں کہ عالم سے دلیل ما نگیں ایسے لوگوں کی زندگیوں میں دین تقلید کی وجہ سے ہے


  9. #9
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ آئے ‘ تین دفعہ دستک دی جواب نہیں ملا واپس چلے گئے۔دوبارہ ملاقات پر عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا تم واپس کیوں چلے گئے تھے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سنی ہے کہ تین دفعہ دستک دو جواب نہ ملے واپس چلے جاﺅ۔عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا جاﺅ گواہی لے کر آﺅ ۔وہ مسجد نبوی میں گئے وہاں کچھ صحابہ کرام بیٹھے ہوئے تھے ان سے پوچھا کہ تم نے یہ حدیث سنی ہے تو ان میں سے ایک نے جا کر عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے سامنے گواہی دی ۔

    (بخاری )

    kia yeh hadees aap nay parhi hai.

  10. #10
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا


    ٭ اگر کسی نیک و متقی شخص کی بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کے مخالف آجائے تو ؟


    تو اس کو چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بڑوں اور بزرگوں کی عزت کا حکم دیا ہے اور کسی کی قربانیاں اور عبادات اس بات کا تقاضا نہیں کرتیں کہ اب اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو چھوڑ کر اس کی بات کو لے لیا جائے ۔
    حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تورات کا نسخہ لیکر آئے اور کہا اے اللہ کے رسول یہ تورات کا نسخہ ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے تو انہوں نے پڑھنا شروع کر دیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انور متغیر ہونے لگا تو حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا گم کریں تجھ کو گم کرنیوالیاں!کیاتو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی طرف نہیں دیکھتا !تو عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی طرف دیکھ کر کہا میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس کے غضب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غضب سے ‘ میں اللہ کے رب ہونے ‘ اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔
    پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
    والذی نفس محمد بیدہ لو بدالکم موسی فاتبعتموہ و تر کتمونی لضللتم عن سوا ءالسبیل ولو کان موسی حیا و ادرک نبوتی لا تبعنی ۔
    (مشکوة)
    ”اس ذات کی قسم !جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جا ن ہے اگر موسیٰ علیہ السلام تمہارے لئے ظاہر ہو جائیں اور تم مجھے چھوڑ کر ان کی پیروی کرتے تو تم سیدھی راہ سے بھٹک جاتے اور اگر موسیٰ علیہ السلام زندہ ہوتے اور میری نبوت پاتے تو میری ہی پیر وی کرتے “۔
    اس حدیث مبارکہ سے ثابت ہوا کہ اگر موسیٰ علیہ السلام جیسے جلیل القدر پیغمبر کی بات کو لے لیا جائے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو چھوڑ دیا جائے تو یہ گمراہی ہے ۔
    عدی بن حاتم رضی اللہ تعالی عنہ عیسائی تھے وہ رسول کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ سورة توبہ کی تلاوت فرما رہے تھے یہاں تک کہ آپ جب اس آیت پر پہنچے ۔

    اتخذوااحبارھم ورھبانھم ارباب من دون اللہ ۔( سورة التوبہ آیت 31)۔

    ”ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور درویشوں کو رب بنالیا ہے“ ۔
    تو عدی بن حاتم رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا ہم انکی عبادت تو نہیں کرتے تھے ۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !تمہارے علماءاوردرویش جس چیزکو حرام کر دیتے حالانکہ اللہ نے اسے حلال کیا ہوتا تو کیاتم اسے حرام نہیں جانتے تھے اور جس چیز کو اللہ نے حرام کیا ہوتا لیکن وہ حلال کر دیتے تو کیا تم اسے حلال نہیں جانتے تھے ؟
    میں (عدی) نے کہا ہاں تو آپ نے فرمایا یہی ان کی عبادت ہے ۔

    (ترمذی)۔


  11. #11
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    Quote Originally Posted by paki786 View Post
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    اگر آپ غور کریں تو ہمارے آس پاس بہت سے لوگ ایسے ہیں جو قرآن سمجھنا تو دور کی بات قرآن پڑھ بھی نہیں سکتے اور آپ سب پر فرض کرتے ھیں کہ عالم سے دلیل ما نگیں ایسے لوگوں کی زندگیوں میں دین تقلید کی وجہ سے ہے


    امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
    میری ہر بات جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث کے خلاف ہو (چھوڑ دو) پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سب سے بہتر ہے اور میری تقلید نہ کرو۔

    (آداب الشافعی و مناقبہ لابن ابی حاتم ص51 وسندہ حسن)

    امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے ایک دن قاضی ابو یوسف کو فرمایا:

    اے یعقوب (ابویوسف) تیری خرابی ہو،میری ہر بات نہ لکھا کر، میری آج ایک رائے ہوتی ہے اور کل بدل جاتی ہے۔ کل دوسری رائے ہوتی ہے پھر پرسوں وہ بھی بدل جاتی ہے۔

    (تاریخ بغداد 424/13 ،تاریخ ابن معین 2/607 وسندہ صحي
    ح)
    Last edited by lovelyalltime; 21st November 2011 at 12:29 PM.

  12. #12
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    عینی حنفی (!) نے کہا:


    پس مقلد غلطی کرتا ہے اور مقلد جہالت کا ارتکاب کرتا ہے اور ہر چیز کی مصیبت تقلید کی وجہ سے ہے


    (البنایة شرح الھدایہ جلد۱ ص
    ۷۱۳)


    زیلعی حنفی (!) نے کہا:


    "فالمقلد ذھل و المقلد جھل" پس مقلد غلطی کرتا ہے اور مقلد جہالت کا ارتکاب کرتا ہے


    (نصب الرایہ جلد۱ ص
    ۹۱۲)

  13. #13
    iTT Student
    Join Date
    May 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    63

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    جب بچہ چھوٹا ہوتاہے تو وہ آپ کو دیکھ دیکھ کر نماز پڑھتا ہے اور آپ خوش بھی ہوتے ہیں حالانکہ وہ آپ سے یہ نہیں کہتا کہاں لکھا ہے نماز میں ہاتھ باندھنا چاھیے ، ہر دو رکعت کے بعد بیٹھنا چاہیے، اس کے لے تقلید اس وقت باعث رحمت ہوتی ھے، اسی طرح ھمار ے معاشرے میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کا فہم کم ھے ، تقلید انکے لے رحمت ہے

  14. #14
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    Quote Originally Posted by paki786 View Post
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    جب بچہ چھوٹا ہوتاہے تو وہ آپ کو دیکھ دیکھ کر نماز پڑھتا ہے اور آپ خوش بھی ہوتے ہیں حالانکہ وہ آپ سے یہ نہیں کہتا کہاں لکھا ہے نماز میں ہاتھ باندھنا چاھیے ، ہر دو رکعت کے بعد بیٹھنا چاہیے، اس کے لے تقلید اس وقت باعث رحمت ہوتی ھے، اسی طرح ھمار ے معاشرے میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کا فہم کم ھے ، تقلید انکے لے رحمت ہے


    کیا آپ بھی ابھی بچے ھیں. کیا آپ کے لیا بھی تقلید ضروری ہے.

    سارے امام خود تقلید سے منہ کر رھے ھیں اور ہمارے پیر فقیر پھر بھی نہیں مانتے.
    --------------------------------------------------------------------





    امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
    میری ہر بات جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث کے خلاف ہو (چھوڑ دو) پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سب سے بہتر ہے اور میری تقلید نہ کرو۔

    (آداب الشافعی و مناقبہ لابن ابی حاتم ص51 وسندہ حسن)

    امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے ایک دن قاضی ابو یوسف کو فرمایا:

    اے یعقوب (ابویوسف) تیری خرابی ہو،میری ہر بات نہ لکھا کر، میری آج ایک رائے ہوتی ہے اور کل بدل جاتی ہے۔ کل دوسری رائے ہوتی ہے پھر پرسوں وہ بھی بدل جاتی ہے۔

    (تاریخ بغداد 424/13 ،تاریخ ابن معین 2/607 وسندہ صحيح)





    Last edited by lovelyalltime; 22nd November 2011 at 04:57 PM.
    shizz likes this.

  15. #15
    iTT Student
    Join Date
    May 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    63

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    یعنی اس نکتہ کی آپ تاءید کرتے ہیں کہ بچے بڑوں کی تقلید کرتے ہیں

  16. #16
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    Quote Originally Posted by paki786 View Post
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    یعنی اس نکتہ کی آپ تاءید کرتے ہیں کہ بچے بڑوں کی تقلید کرتے ہیں



    امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
    میری ہر بات جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث کے خلاف ہو (چھوڑ دو) پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سب سے بہتر ہے اور میری تقلید نہ کرو۔

    (آداب الشافعی و مناقبہ لابن ابی حاتم ص51 وسندہ حسن)

    امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے ایک دن قاضی ابو یوسف کو فرمایا:

    اے یعقوب (ابویوسف) تیری خرابی ہو،میری ہر بات نہ لکھا کر، میری آج ایک رائے ہوتی ہے اور کل بدل جاتی ہے۔ کل دوسری رائے ہوتی ہے پھر پرسوں وہ بھی بدل جاتی ہے۔

    (تاریخ بغداد 424/13 ،تاریخ ابن معین 2/607 وسندہ صحيح)





  17. #17
    iTT Student
    Join Date
    May 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    63

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    ہمارے دیہی اور کچھ شہری علاقوں کےبہت سے لوگ ایسے ہیں جو پڑھنا لکھنا ٰبھی نہیں جانتے وہ کیا جانیں امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کون ہیں،وہ تو صرف اپنے علا قے کے مولوی صاحب کو جانتے ہیں، جو اکثر حنفی عالم ہی ہوتے ہیں، اور انہی کی تقلید کی بدولت ان کی زندگیو ں میں دین ہے. یہ حقیقت مشاہدہ سے ثابت ہے
    Last edited by paki786; 24th November 2011 at 11:54 AM.

  18. #18
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    Quote Originally Posted by paki786 View Post
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    ہمارے دیہی اور کچھ شہری علاقوں کےبہت سے لوگ ایسے ہیں جو پڑھنا لکھنا ٰبھی نہیں جانتے وہ کیا جانیں امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کون ہیں،وہ تو صرف اپنے علا قے کے مولوی صاحب کو جانتے ہیں، جو اکثر حنفی عالم ہی ہوتے ہیں، اور انہی کی تقلید کی بدولت ان کی زندگیو ں میں دین ہے. یہ حقیقت مشاہدہ سے ثابت ہے

    آپ کس طرح کہ سکتے ھیں کہ کسسی ایک آدمی کی تقلید کی جا سکتی ہے. کیا یہ ممکن ہے کہ جس آدمی کی تقلید کی جاے اوس کی ہر بات ٹھیک ہے.

    اگر آپ فقہ حنفی کو لیں یا فقہ شافی کو لیں یا فقہ حمبلی یا فقہ مالکی کو لقن کیا یہ صحیح ہے کہ ایس فقہ کی ساری باتیں صحیح ھیں.

    اگر یہ بات صحیح ہے تو این سب کو یہ کہنے کی ضرورت کیوں ہوئی کہ اگر ہماری بات قرآن اور حدیث سے ٹکرا جا ے تو دیوار سے مر دینا.

    میں ایس بات کی مثال آپ کو احادیث سے دیتا ہوں.

    اب حدیث پڑھیں

    سیدنا عبداللہ ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ کوئی بھی شخض ہبہ کی ہوئی چيز واپس نہیں لے سکتا، مگر والد اپنے بیٹے سے (واپس لے سکتا ہے)۔
    تخریج: نسائی ج 2، کتاب الھبۃ ، باب رجوع الوالد فیما یعطی ولدہ، ص: 136

    اب فقہ حنفی کہتی ہے کہ

    " اذا وھب الھبۃ لا جنبی فلھ الرجوع منھا بخلاف ھبۃ الوالد لولدہ"
    (جب ایک آدمی کوئی چيز کسی کو ہبہ کرتا ہے تو وہ واپس لے سکتا ہے مگر والد بیٹے سے نہیں لے سکتا)
    ھدایۃ آخرین ج 3، کتاب الھبۃ، باب ما یصع رجوعہ وما لا یصح، ص289:


    اب ہم حدیث کو مانیں یا فقہ حنفی کو.



  19. #19
    iTT Star udaasc's Avatar
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    PAKISTAN
    Posts
    274

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    جزاک اللہ

  20. #20
    iTT Student
    Join Date
    May 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    63

    Re: کیا قرآن و حدیث براہ راست سمجھنا باعث گمرا

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    لولی آل ٹایم صاحب آپ کہتے ہیں کہ

    آپ کس طرح کہ سکتے ھیں کہ کسسی ایک آدمی کی تقلید کی جا سکتی ہے. کیا یہ ممکن ہے کہ جس آدمی کی تقلید کی جاے اوس کی ہر بات ٹھیک ہے


    جناب کسی ایسے شخص کی تقلید جس کی زندگی دین اسلام پر مقدور بھر ہو، ایسے شخص کی تقلید سے دین بڑی تیزی سے زندگی میں آتاہے، اور اللہ تعا لی خود قرآن پاک میں فرماتا ہے


    کو نوا مع الصادقین


    جسکا مفہوم ھے کہ


    سچوں کا ساتھ اختیار کرو


    اور آپ کہتے ہیں




    اگر آپ فقہ حنفی کو لیں یا فقہ شافی کو لیں یا فقہ حمبلی یا فقہ مالکی کو لقن کیا یہ صحیح ہے کہ ایس فقہ کی ساری باتیں صحیح ھیں.


    تو جناب فقہ کا مآخذ قرآن و حدیث ہے.


    اور امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ اور دوسرے آءمہ نے جو فقہ
    مرتب کی ہے اسکا مآخذ قرآن و حدیث ہے.




    اور جو یہ کہا گیا ہے کہ




    اگر یہ بات صحیح ہے تو این سب کو یہ کہنے کی ضرورت کیوں ہوئی کہ اگر ہماری بات قرآن اور حدیث سے ٹکرا جا ے تو دیوار سے مر دین


    تو اس با ت کا فیصلہ علماء کرام کریں تو بہتر ہے اسکو یوں سمجھیں کسی مقدم میں ماہرانہ راءے لینے کے لے آپ کسی پان والے سے رجوع نہیں کرںیگے بلکہ کسی ماہر وکیل سے ہی رابطہ کریںگے بصورت دیگر نقصان کا اندیشہ ھے یہی سوچ اگر دین کے معاملے میں بھی اختیار کی جاے تو غقلمندی


    آپ نے نسائ شریف کی حدیث پاک اور ھدایہ کی عبارت میں جو تناقص ظاھھر کیا ہے وہ صحیح نہیں
    اگر آپ نسائ شر یف کے مزکورہ باب میں اور احادیث مبارکہ پر غور کریں تو یہ بات واضح ہو جا ہیگی کہ یہ
    عمل مکروہ ھے اور مکروہ اور حرام میں فرق ھے





Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 27th August 2011, 05:50 AM
  2. Replies: 2
    Last Post: 7th May 2011, 02:30 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 26th March 2011, 03:19 AM
  4. Replies: 2
    Last Post: 10th October 2010, 04:30 PM
  5. Replies: 10
    Last Post: 28th June 2010, 04:30 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •