ناروا موبائل فون آج ہماری زندگی کی ضرورت بنتا جا رہا ہے تاہم بعض اوقات موبائل فون سے شدید کوفت اور تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ موبائل فون سے اکتائے ہوئے ایسے ہی لوگوں کے لیے ایسٹونیا میں موبائل فون پھینکنے کی سالانہ چیمپین شپ ہوئی ۔
ایسٹونیا میں ہونے والے مقابلے میں دنیا بھر سے سات ممالک کے مرد ،خواتین اور بچوں نے حصہ لیا اوراس فنی مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔چیمپئن شپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے موبائل فون سے محبت بھی کرتے ہیں اور نفرت بھی ۔مقابلے کا مقصد پرانے موبائل فونز کو تلف کرنا اور اس پر اپنے غصے اور جذبات کا اظہار ہے ۔مقابلے میں شامل ہونے کے لیے موبائل فون کا وزن دو سو بیس گرام سے چارسو گرام ہونا چاہیے ۔مردوں اور خواتین کے مقابلے میں ایسٹونیا نے بالترتیب85اور 41میٹرز کی تھرو کے ساتھ پہلا انعام حاصل کیا ۔
Bookmarks