میں اس پلیٹ فارم کے توسط سے اعلیٰ حکام کی توجہ ای اہم مسءلے کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ مختلف اداروں نے بھاری مشاہروں اور معاوضوں کے عوض اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کوالیفاءیڈ افراد بھرتی کرکے کمپیوٹر اور آءی ٹی ڈیپارٹمنٹ قاءم کءے ہیں۔ ۔ جن کے کام اور کارکردگی میں کسی شک و شبہے کی کوءی گنجاءش نہیں۔ لیکن اگر حقیقت میں دیکھا جاءے تو ان اداروں کے آءی ٹی ڈیپارٹمنٹ خواب غفلت میں ہیں۔ میں بطور بانی و صدر کمپیوٹر لٹریسی انسٹی ٹیوٹ، پاکستان آج محکمہ او جی ڈی سی ایل کے آءی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں ایک چیز ریکارڈ پر لا رہا ہوں۔ اس امید کے ساتھ اس پر کاررواءی ہوگی اور آءندہ اس قسم کی غفلت کی شکایت نہیں ملے گی۔مورخہ ۱۲ جنوری ۲۰۱۰ء کے روزنامہ ایکسپریس میں او جی ڈی سی میں مختلف اسامیوں پر بھرتی کے لءے اشتہار شاءع ہوا تھا۔ اس کا لنک یہ ہے۔
اس اشتہار کے بر عکس اگر مذکورہ محکمے کی ویب ساءٹ پر جاءیں تو آپ کو
Currently no jobs available
حیرت ہے کہ A Company on the Move
کا نعرہ لگانی والی کمپنی کے پورے آءی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے پاس اتنا وقت بھی نہیں کہ پانچ منٹ،لگا کر ایک اشتہار ہی اپنی ساءٹ پر اپ لوڈ کر دیتے۔
کیا ہمیں اس بات پر شرم کرنی چاہیءے؟
محمد موسٰی سومرو طاہریبانی و چیف ایڈیٹرپندرہ روزہ کمپیوٹر نیوز لاہور۔0344-3118911
Bookmarks