Results 1 to 2 of 2

Tips he Tips

This is a discussion on Tips he Tips within the Khawateen Markaz forums, part of the General Forum category; السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ قالین پر اگر چائے گر جائے تو اس جگہ فورا پسا ہوا نمک ...

  1. #1
    Super Moderator SEEP's Avatar
    Join Date
    Dec 2007
    Location
    Karachi/ Pakistan
    Posts
    2,240

    Thumbs up Tips he Tips

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    قالین پر اگر چائے گر جائے تو اس جگہ فورا پسا ہوا نمک چھڑک دیں ، خشک ہونے پر گیلے کپڑے سے صاف کرلیں ، چائے کا دھبہ غائب ہو جائے گا ۔
    ۔
    چمڑے کے سوٹ کیس چمکانے کے لیے ایک نرم کپڑے کو لیموں کے رس میں ڈبو کر سوٹ کیس پر رگڑیں سوٹ کیس چمک جائے گا ۔
    ۔
    بلینڈر سے لہسن اور پیاز کی بدبو ختم کرنے کے لیے پانی اور ایک کھانے کا چمچ سرکہ ڈال کر دو منٹ کے لیے بلینڈر چلائیں پھر پانی پھینک کر دھولیں ، بدبو ختم ہو جائے گی ۔
    ۔
    سالن میں مرچیں زیادہ ہو جائیں تو دو عدد لیموں کا رس ڈال دیں مرچیں کافی حد تک کم ہو جائیں گی ۔
    ۔
    دہی بڑوں کو نرم بنانے کے لیے پسی ہوئی دال میں دو چائے کے چمچ دہی ڈال دیں مزیدار اور نرم نرم دی بڑے تیار ہونگے ۔
    ۔
    کپڑوں پر عطر یا کسی پرفیوم کا دھبہ پڑ جائے تو اسے ٹاٹری سے مل کر نیم گرم پانی سے دھو لیجیے دھبہ دور ہو جائے گا ۔
    ۔
    کھانا پکانے کے دوران اگر ایک موم بتی جلا کر چولہے کے قریب رکھ دی جائے تو کھانے کی خوشبو کچن تک محدود رہے گی ۔
    ۔
    بیسن میں دو کھانے کے چمچ چاول کا آٹا ملا دیں پکوڑے خستہ اور لذیذ بنیں گے ۔
    ۔
    اگر دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح و شام چہرے پر ملا جائے تو چہرہ خوبصورت نکل آئے گا ۔


    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

  2. #2
    Senior Student
    Join Date
    May 2011
    Location
    Hyderabad
    Age
    32
    Posts
    152

    Re: Tips he Tips

    Health Beauty and Fitness Group https://chat.whatsapp.com/HVzwhLWhcP7BZzrpc2ehJ9

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •