ایک صاحب اخبار میں"ضرورت " ہے کا اشتہار دیکھ کر مطلوبہ جگہ جا پہنچے
انٹرویو کرنے والے شخص نے آخر میں پوچھا۔
سیلری کے لیےآپ کی کیا ڈیمانڈ ہے۔
وہ صاحب فررا بولے۔
جی کم از کم ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور بونس وغیرہ الگ۔
انٹرویو کرنے والے شخص نے کہا۔
اچھا ٹھیک ہے ہم آپ کو ڈیڑھ لاکھ روپے سیلری دیں گے اس کے علاوہ ڈیفنس میں چھ سو گز کا بنگلہ آپ کی فیملی کا میڈیکل فری اعلی تعلیم کے لیے آپ کے بچوں کو باہر بھیجنے کی ذمہ داری بھی ہماری۔
ضرورت مند کی آنکھیں یہ سن کر پھٹ گئیں اور فورا بولے۔
کہیں آپ مجھ سے مذاق تو نہیں کر رہے؟
انٹرویو کرنے والے صاحب منہ بنا کر بولے۔
جی ہاں شروع تو آپ ہی نے کیا تھا۔
Bookmarks