تین پروفیسر ریلوےسٹیشن پر کھڑے باتیں کر رہے تھے۔ وہ باتوں میں اتنے محو تھے کہ گاڑی آنے کی خبر تک نہ ہوئی۔ چنڈ منٹ بعد گاڑی نے وسل دی تو وہ چونکے اور گھبرا کر ایک ڈبے کی طرف دوڑے۔ دو تو کسی نہ کسی طرح چڑھنے میں کامیاب ہو گئےلیکن تیسرے پروفیسر صاحب نہ چڑھ سکے۔ ایک قلی نے کہا کوئی بات نہیں صاحب جی دوسری گاڑی سے چلے جانا۔
پروفیسر بولے" وہ تو میں چلا جاوں گا مگر ان دونوں کا کیا ہو گا جو مجھے چھوڑنے آئے تھے"
Bookmarks