Results 1 to 5 of 5

پر سکون نیند آپ کو خوش مزاج بناتی ہے

This is a discussion on پر سکون نیند آپ کو خوش مزاج بناتی ہے within the Health & Fitness forums, part of the Khawateen Markaz category; آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ آپ رات بھر سوئی نہیں تو گھر کے کسی کام میں دل نہیں ...

  1. #1
    !!!!* HOOR* !!!! innocent angel's Avatar
    Join Date
    Apr 2009
    Location
    KSA...
    Posts
    7,220

    پر سکون نیند آپ کو خوش مزاج بناتی ہے


    آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ آپ رات بھر سوئی نہیں تو گھر کے کسی کام میں دل نہیں لگتا بلکہ اسے مجبوری سمجھ کر کیاجاتا ہے۔ بچے یا بڑے آپ سے بات یا مذاق کریں تو آپ شور مچانے لگتی ہیں مسلسل جاگنے سے چڑ چڑاپن آپ کے مزاج کاحصہ بن جاتا ہے اور عزیز آپ کے غصے سے ڈرنے لگتے ہیں۔ مکمل نیند نہ لینے سے قوت مدافعت کمزورہو جاتی ہے اور بیماری کی صورت میں تن درست ہونا مشکل ہو جاتا ہے وہ خواتین جو ملازمت کرتی ہیں ان کیلئے خصوصاً نیند کا پورا ہونا ضروری ہوتا ہے کیونکہ انہیں بروقت ملازمت پرپہنچنا ہوتا ہے اور اپنے دفتری امور کی انجام دہی میں تھکن یا بے آرامی کو آڑے نہیں آنے دیتیں تیز کام کے دوران روابط میں چڑچڑاپن ان کیلئے کسی مصیبت سے کم نہیں ہوتا۔ گھریلو خواتین تو جب چاہیں آرام کر سکتی ہیں اور کام کاج کے اوقات کو آگے پیچھے کر سکتی ہیں کیونکہ ملازمت پیشہ خواتین کے اوقات مخصوص ہوتے ہیں لہٰذا ان کیلئے آرام اور نیند بہت ضروری ہوتی ہے۔

    اگر آپ سونے کیلئے لیٹیں اور آپ کو نیند نہ آئے تو کروٹیں بدلنے کے بجائے خود کو مصروف کر لیں، اچھی موسیقی سنیں یا پسندیدہ کتاب پڑھیں۔ نیم گرم پانی سے دیر تک نہائیں،گردن اورکندھوں کا مساج کروائیں اس سے نیند بہت جلدی آجائے گی۔ سونے سے قبل چائے یا کافی ہرگز نہ پئیں کیونکہ ان چیزوں سے بدن میں چستی در آتی ہے اور نیند غائب ہو جاتی ہے، البتہ اگر پینے کو بہت دل چاہ رہاہو تو پودینے کی چائے پی جا سکتی ہے۔ تکیے پر خوشبو لگانے سے سونے میں مدد مل سکتی ہے۔ موسم گرما میں خاص طورپر کمرے کھڑکی کھلی رکھیں تاکہ تازہ ہوا کی آمدورفت جاری رہے تازہ ہوا نہ صرف نیند میں مدد دیتی ہے بلکہ سوتے ہوئے یہ جلد پربہت اچھا اثر ڈالتی ہے۔ آنکھیں بند کرکے بارش، خوش گوار موسم یا دل کش مناظرکا تصورکرنا بھی نیند کی آمد میں مفید ہے اور دونوں ہاتھوں کو آنکھوں پر رکھ کر گہرے سانس لینے سے نیند بہت جلدی آجاتی ہے۔ اگر نیند پھر بھی نہ آئے تو خود کو دوسرے دن کے کسی کام میں مصروف کر لیں اس طرح ایک تو کام ہو جائے گا دوسرا کام میں آپ کو نیند آنے لگے کی اور دوسرے دن اس کام کا وقت بھی آپ کو آرام کیلئے مل سکتا ہے۔

    Bahut udaas hai koi tere jaane se,
    Ho sake to laut aa kisi bahane se,
    Tu lakh khafa sahi per ek baar to dekh,
    Koi toot sa gaya tere rooth jane se…

  2. #2
    Castle in the Sky Dream Dealer's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Location
    -*-*-*-*-*-*-*-
    Posts
    4,166

    Re: پر سکون نیند آپ کو خوش مزاج بناتی ہے

    nice work Angel.
    ˙·٠•●♥♥" Ask for Dream "♥♥●•٠·˙

  3. #3
    !!!!* HOOR* !!!! innocent angel's Avatar
    Join Date
    Apr 2009
    Location
    KSA...
    Posts
    7,220

    Re: پر سکون نیند آپ کو خوش مزاج بناتی ہے

    thnxx
    Bahut udaas hai koi tere jaane se,
    Ho sake to laut aa kisi bahane se,
    Tu lakh khafa sahi per ek baar to dekh,
    Koi toot sa gaya tere rooth jane se…

  4. #4
    Member
    Join Date
    Nov 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    3,732

    Re: پر سکون نیند آپ کو خوش مزاج بناتی ہے

    nice sharing

  5. #5
    !!!!* HOOR* !!!! innocent angel's Avatar
    Join Date
    Apr 2009
    Location
    KSA...
    Posts
    7,220

    Re: پر سکون نیند آپ کو خوش مزاج بناتی ہے

    thnxx
    Bahut udaas hai koi tere jaane se,
    Ho sake to laut aa kisi bahane se,
    Tu lakh khafa sahi per ek baar to dekh,
    Koi toot sa gaya tere rooth jane se…

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 30th June 2013, 01:56 AM
  2. Replies: 4
    Last Post: 31st January 2010, 03:33 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 13th December 2009, 07:02 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 29th July 2009, 04:45 AM
  5. Replies: 0
    Last Post: 20th July 2009, 11:53 AM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •