(١) رات کو سونے سے پہلے ویسلین ہونٹوں پر لگا کر سونا چاہیے ۔ اس سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں ۔
(٢) روزانہ رات کو سونے سے پہلے زعفران کے دو تین جو لے کر پانی میں بھگو کر ہونٹوں پر لگائیں اور پانچ دس منٹ بعد دھو لیں ۔
(٣) پسی ہوئی پھٹکری ، گلاب کا عرق اور چار قطرے لیموں کا رس لیں ۔ تینوں کو ملا کر ہونٹوں پر لگا ئیں ، ہونٹ سرخ ہو جائیں گے ۔
(٤) تھوڑی سی بالائی میں چند قطرے لیموں کا عرق ملا ہونٹوں پر لگائیں ہونٹ سرخ ہو جائیں گے ۔
(٥) پھٹکری اور گلیسرین ملا کر لگانے سے بھی ہونٹ خوبصور ت ہو جاتے ہیں ۔
(٦)سردیوں میں اکثر ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اس لیے گائے کا کچا دودھ روزانہ ہونٹوں پر لگائیں ۔
(٧) ٹماٹر کاٹ کر ہونٹوں پر ملنے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے ۔
(٨) لیموں کے چھلکے کو ہونٹوں پر رگڑنے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے ۔
(٩) گلا ب کی پتیوں کو پیس کر دودھ میں ملا لیں اور انہیں اچھی طرح ملا لیں اور انہیں اچھی طرح مکس کر کے ہونٹوں پر لگائیں ۔
Bookmarks