Results 1 to 5 of 5

Wazoo Aur Ghusal Ka Masnoon Tariqa...

This is a discussion on Wazoo Aur Ghusal Ka Masnoon Tariqa... within the Hadith-o-Sunnat forums, part of the Mera Deen Islam category; غسل کا مسنون طر یقہ ٭ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم غسلِ جنابت فرماتے ،تو پہلے دونوں ہاتھوں ...

  1. #1
    Student sudes_102's Avatar
    Join Date
    Jul 2009
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,521

    Lightbulb Wazoo Aur Ghusal Ka Masnoon Tariqa...

    غسل کا مسنون طر یقہ
    ٭ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم غسلِ جنابت فرماتے ،تو پہلے دونوں ہاتھوں کو دھوتے پھر استنجا کرتے،پھر ہاتھ زمین پر مل کر دھوتے ۔پھر نماز کی طرح کا وضو کرتے،اس کے بعد ہاتھوں کی انگلیاں تر کرکے سر کے بالوں اور داڑھی کا خلال کرتے ۔پھر تین لپ پانی سر میں ڈالتے (پہلا چلو سر کی دائیں جانب،دوسرا بائیں جانب اور تیسرا درمیان میں ڈالتے)اور پھر سارے بدن پر پانی بہاتے۔ پھر جائے غسل سے الگ ہو کر دونوں پاوں دھوتے۔
    ( مشکوٰة بحوالہ بخاری )
    وضا حت : غسل کے بعد وہی دُعائیں پڑھتے جو وضو کے بعد پڑھی جاتی ہیں۔غسل کرتے وقت یک بال برابر بھی جگہ خشک نہیں رہنی چاہئیے،ورنہ غسل نامکمل ہو گا۔اور وہ خشک جگہ دوزخ میں جائے گی۔نیز دورانِ غسل اگر شرمگاہ کو ہاتھ لگ جائے تو نماز کیلئے نیا وضو کرنا ہوگا ۔نہیں تو غسل والا وضو ہی کافی ہے۔
    وضو کے مسائل
    ٭ حضرت سعد بن زید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے رویت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا ! جس نے وضو پہلے” بسم اﷲ “ نہ پڑھی اسکا وضو مکمل نہیں ہوا۔
    (ترمذی)
    وضو کا مسنون طر یقہ
    ٭ حضرت حمران رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے رویت ہے کہ حضرت عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے وضو کیلئے پانی منگیا، پہلے اپنی ہتھیلیاں تین مرتبہ دھوئیں،پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔پھر اپنا منہ تین دفعہ دھویا۔ اسکے بعد اپنا دیاں ہاتھ کہنی تک تین بار دھویا اس طرح بیاں ہاتھ کہنی تک تین بار دھویا۔ پھر سر کا مسح کیا۔مسح کے بعد اپنا دیاں پاوں ٹخنے تک تین بار دھویا اور اسی طرح بیاں پاوں ٹخنے تک تین بار دھویا۔پھر فرمایا میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے۔
    (مسلم )
    سر ا ور کانوں کے مسح کا مسنون طریقہ
    ٭ حضرت عبد اﷲ بن زید بن عاصم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ! رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا مسح اسطرح کیا کہ ،اپنے دونوں ہاتھ آگے سے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے آگے لائے۔یعنی پہلے سر کے اگلے حصہ سے شروع کیا اور دونوں ہاتھوںکو گدی تک لے گئے ،پھر جہاں سے شروع کیا تھا وہیں تک واپس لائے۔
    (بخاری شریف)
    ٭ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ! رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا مسح کیا اور اپنی شہادت کی دونوں انگلیوں سے کانوں کے اندر اور اپنے دونوں انگوٹھوں سے دونوں کانوںکے باہر کے حصہ کا مسح کیا ۔
    (نسائی)
    نوٹ ! مسح کرتے وقت انگلیوں کو چوم کرسر کا مسح کرنا ،سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے۔اور وضو کے اعضاءمیں کوئی جگہ خشک نہیں رہنی چاہئے۔
    ہاتھ پاوں کی انگلیوں اور داڑھی کا خلال
    ٭رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !ہاتھ پاوں کی انگلیوں کا خلال کرو اور اگر روزہ نہ ہو تو ناک میں پانی اچھی طرح چڑھا۔
    (ترمذی ،نسائی،ابن ماجہ )
    دوسری رویت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرتے تو داڑھی کا خلال کرتے تھے۔
    (ترمذی)
    وضو کے بعد کی دُعائیں
    ٭وضو شروع کرنے سے پہلے بِسمِ اﷲِالرَّحمنِ الرَّ حِیم پڑھنا ضروری ہے۔ حضرت عُمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے رویت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جو شخص کامل وضو کرے تو پھر یہ کلمات پڑھے، اُس کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دِیے جائیں گے۔ بعض احادیث کی رُو سے وضو کے بعد کی دُعاوں کو آسمان کی طرف نظر کرکے کوئی بات کرنے سے پہلے پڑھنا چاہیے۔
    (مشکٰوة ،ترمذی ، ابوداود)
    اَشھَدُ اَن لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ وَحدَہ‘ لَا شَرِیک لَہ‘ وَ اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبدُہ‘ وَ رَسُولُہ‘ ہ
    ترجمہ : میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ اکیلا ہے کوئی اس کا شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے بندے اور اُسکے رسول ہیں۔
    جامع ترمذی کی رُو سے کلمہءشہادت کے ساتھ یہ دُعا مِلا لینی چاہیے۔
    اَ للّٰھُمَّ اجعَلنِی مِنَ التَّوَّابِین وَاجعَلنِی مِنَ المُتَطَھِّرِین ہ
    ترجمہ : اِلٰٓہی ! کر دے مجھ کو بکثرت توبہ کرنیوالوں سے اور کردے مجھے پاکیزگی اختیار کرنیوالوں سے۔
    مسواک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنت
    ٭ حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ! رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اگر مجھے اُمت کی تکلیف کا احساس نہ ہوتا،تو میں ہر نماز کے ساتھ مسواک کا حکم دیتا ۔
    (نسائی شریف،احمد)
    تحیہ الوضو
    ٭ حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے رویت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یک روز) نماز ِ فجر کے بعد حضرت بلال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے پوچھا ،اے بلال رضی اللہ تعالی عنہ ! اسلام لانے کے بعد تمہارا وہ کونس(نفلی )عمل ہے جس پر تمہیں بخشش کی بہت زیادہ امید ہو۔کیونکہ آج رات میں جنت میں اپنے آگے آگے تمہارے چلنے کی آواز سنی ہے؟ حضرت بلال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا ،میں نے اس سے زیادہ امید افز اءعمل تو کوئی نہیں کیا کہ دن ،رات میں جب بھی وضو کرتا ہوں،تو جتنی اﷲ تعالیٰ کو منظور ہو نماز پڑھ لیتا ہوں ۔ (بخاری و مسلم ) وضاحت: وضوکرنے کے بعد تحیہالوضوکے دونفل ادا کرنامستحب ہیں اور یہ جنت میں لے جانے والا عمل ہے۔
    تیمم کا حکم
    ٭ پانی نہ ملنے کی صورت میں یا اگر بیماری کی وجہ سے پانی کے نقصان دینے کا اندیشہ ہو تو پاک مٹی سے تیمم جائز ہے۔وضو یا غسل یا وضو اور غسل دونوں کیلئے یک ہی تیمم کافی ہے۔
    تیمم کا مسنون طریقہ
    ٭ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیمم کیلئے اپنے دونوں ہاتھ یک مرتبہ زمین پر مارے اور بائیں ہاتھ کو دائیں پر مارا ۔ اسکے بعد ہتھیلیوں کی پشت اور منہ پر مسح کیا ۔
    بخاری و مسلم
    توحید ڈاٹ کام - کتاب و سنت کی پکار
    http://www.tohed.com/

  2. #2
    rĈp KinG.. innocent_matrix's Avatar
    Join Date
    May 2010
    Location
    wah cantt.
    Posts
    897

    Re: Wazoo Aur Ghusal Ka Masnoon Tariqa...

    very nice sharng.. JAZAK ALLAH

  3. #3
    Jee
    Jee is offline
    ITT Student
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    Pakistan
    Age
    29
    Posts
    19

    Re: Wazoo Aur Ghusal Ka Masnoon Tariqa...

    Mashalah

  4. #4
    Member Naz!sh's Avatar
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    karachi
    Age
    27
    Posts
    3,621

    Re: Wazoo Aur Ghusal Ka Masnoon Tariqa...

    JAZAKALLAH

  5. #5
    Student sudes_102's Avatar
    Join Date
    Jul 2009
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,521

    Re: Wazoo Aur Ghusal Ka Masnoon Tariqa...

    بارک اللہ
    توحید ڈاٹ کام - کتاب و سنت کی پکار
    http://www.tohed.com/

Similar Threads

  1. ghusal ka tariqa
    By sudes_102 in forum Hadith-o-Sunnat
    Replies: 3
    Last Post: 2nd June 2010, 01:23 PM
  2. Ghusal-e-Rajleen...(must Read)
    By The Game in forum Open Forum
    Replies: 2
    Last Post: 6th May 2009, 10:54 PM
  3. Wazoo
    By Neutron in forum Zaarori Maloomat
    Replies: 4
    Last Post: 27th March 2009, 11:19 PM
  4. Fatiha ka Masnoon Tariqa
    By tasmiyabd in forum Zaarori Maloomat
    Replies: 2
    Last Post: 24th March 2009, 07:59 AM
  5. Namaz ka asli or masnoon tariqa baqi sab biddat
    By arslansuns in forum Hadith-o-Sunnat
    Replies: 7
    Last Post: 15th February 2009, 12:46 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •