اللہ اور بندوں کی محبت

عن سھل بن سعد رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال ازھد فی الدنیا یحبک اللہ وازھد فیما فی ایدی الناس یحبک الناس
(رواہ ابن ماجہ و مستدرک حاکم)

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو اللہ تعالی تم سے محبت کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے رغبتی اختیار کرو لوگ تم سے محبت کریں گے۔