Results 1 to 11 of 11

(قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا

This is a discussion on (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا within the Hadith-o-Sunnat forums, part of the Mera Deen Islam category; صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 104 حدیث مرفوع مکررات 14 متفق علیہ سعید بن ابی مریم، نافع ابن عمر، ابن ابی ...

  1. #1
    iTT Captain iqbalkuwait's Avatar
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    kuwait
    Posts
    583

    Lightbulb (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 104 حدیث مرفوع مکررات 14 متفق علیہ
    سعید بن ابی مریم، نافع ابن عمر، ابن ابی ملیکہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ عائشہ جب کسی ایسی بات کو سنتیں جس کو نہ سمجھتیں تو پھر دوبارہ اس میں تفتیش کرتیں، تاکہ اس کو سمجھ لیں۔چنانچہ (ایک مرتبہ) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذاب کیا جائے گا، عائشہ کہتی ہیں (یہ سن کر) میں نے کہا کہ اللہ پاک تو یہ فرماتا ہے کہ ﴿فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾، ترجمہ ﴿پس عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا﴾، (معلوم ہوا کہ حساب کے بعد عذاب کچھ ضروری نہیں) آپ نے فرمایا یہ حساب جس کا ذکر اس آیت میں ہے درحقیقت حساب نہیں بلکہ صرف پیش کردینا ہے لیکن جس شخص سے حساب میں جانچ کی گئی وہ یقینا ہلاک ہوگا۔

  2. #2
    (`*. iTT *STAR*.*) LUCKYSTAR's Avatar
    Join Date
    Oct 2009
    Location
    (***PAKISTAN***)
    Age
    36
    Posts
    5,755

    Re: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا&

    JAZZAK ALLAH
    (`*.LUCKYSTAR*.*)

  3. #3
    (`*. iTT *STAR*.*) LUCKYSTAR's Avatar
    Join Date
    Oct 2009
    Location
    (***PAKISTAN***)
    Age
    36
    Posts
    5,755

    Re: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا&

    THANKS 4 SHARING
    (`*.LUCKYSTAR*.*)

  4. #4
    * Not Available * Robin's Avatar
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    █║▌│█│║▌║
    Posts
    2,006

    Re: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا&

    JAZZAK ALLAH
    Keep It up
    Good work
    Your Signature :

    * Not Available *
    * Plz Add Ur
    Signature *
    * Admin *

  5. #5
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا

    اوراس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ کسی کی سفارش منظور کی جائے اور نہ کسی سے کسی طرح کا بدلہ قبول کیا جائے اور نہ لوگ کسی اور طرح مدد حاصل کرسکیں۔
    2 البقرۃ 48

    اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی رستے پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی رستے پر نہیں حالانکہ وہ کتاب الٰہی پڑھتے ہیں۔ اسی طرح بالکل انہی کی سی بات وہ لوگ کہتے ہیں جو کچھ نہیں جانتے یعنی مشرک تو جس بات میں یہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں اللہ قیامت کے دن اس کا ان میں فیصلہ کر دے گا۔
    2 البقرۃ 113

    اس دن کفر کے پیشوا اپنے پیروؤں سے بیزاری ظاہر کریں گے اور دونوں عذاب الٰہی دیکھ لیں گے اور ان کے آپس کے تعلقات منقطع ہو جائیں گے۔
    2 البقرۃ 166

    یہ حال دیکھ کر پیروی کرنے والے حسرت سے کہیں گے کہ اے کاش ہمیں پھر دنیا میں جانا نصیب ہو۔ تاکہ جس طرح یہ ہم سے بیزار ہو رہے ہیں اسی طرح ہم بھی ان سے بیزار ہوں۔ اس طرح اللہ ان کے اعمال حسرت بنا کر دکھائے گا اور وہ دوزخ سے نکل نہیں سکیں گے۔
    2 البقرۃ 167

    اے ایمان والو جو مال ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے پہلے خرچ کر لو جس میں نہ اعمال کا سودا ہو۔ اور نہ دوستی اور سفارش ہو سکے۔ اور کفر کرنے والے لوگ ظالم ہیں۔
    2 البقرۃ 254

    اور اس دن سے ڈرو جبکہ تم اللہ کے حضور میں لوٹ کر جاؤ گے اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا اور کسی کو کچھ نقصان نہ ہو گا۔
    2 البقرۃ 281

    اے پروردگار تو اس روز جس کے آنے میں کچھ بھی شک نہیں سب لوگوں کو اپنے حضور میں جمع کر لے گا بیشک اللہ خلاف وعدہ نہیں کرتا۔
    3 آل عمران 9

    تو اس وقت کیا حال ہو گا جب ہم ان کو جمع کریں گے یعنی اس روز جس کے آنے میں کچھ بھی شک نہیں اور ہر نفس اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
    3 آل عمران 25

    جس دن ہر شخص اپنی کی ہوئی نیکی کو موجود پا لے گا اور اپنی برائی کو بھی دیکھ لے گا تو آرزو کرے گا کہ اے کاش اس میں اور اس برائی میں دور کی مسافت ہو جاتی۔ اور اللہ تمکو اپنے غضب سے ڈراتا ہے۔ اور اللہ اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے۔
    3 آل عمران 30

    جس دن بہت سے منہ سفید ہوں گے اور بہت سے سیاہ۔ تو جن لوگوں کے منہ سیاہ ہوں گے ان سے اللہ فرمائے گا کیا تم ایمان لا کر کافر ہو گئے تھے؟ سو اب اس کفر کے بدلے عذاب کے مزے چکھو۔
    3 آل عمران 106

    اور جن لوگوں کے منہ سفید ہوں گے وہ اللہ کی رحمت کے باغوں میں ہوں گے اور ان میں ہمیشہ رہیں گے۔
    3 آل عمران 107

    اللہ وہ معبود برحق ہے کہ اسکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ قیامت کے دن تم سب کو ضرور جمع کرے گا اور اللہ سے بڑھ کر بات کا سچّا کون ہو گا؟
    4 النسآء 87

    وہ دن یاد رکھنے کے لائق ہے جس دن اللہ پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں۔ تو ہی غیب کی باتوں سے واقف ہے۔
    5 المآئدۃ 109

    اللہ فرمائے گا کہ آج وہ دن ہے کہ سچوں کو انکی سچائی ہی فائدہ دے گی۔ ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں ہمیشہ ہمیشہ وہ ان میں بستے رہیں گے۔ اللہ ان سے خوش ہے اور وہ اللہ سے خوش ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔
    5 المآئدۃ 119

    کہو کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے کہدو اللہ کا۔ اس نے اپنی ذات پاک پر رحمت کو لازم کر لیا ہے۔ وہ تم سب کو قیامت کے دن جس میں کچھ بھی شک نہیں ضرور جمع کرے گا جن لوگوں نے اپنے آپکو نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے۔
    6 الانعام 12

    اور جس دن ہم سب لوگوں کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے پوچھیں گے کہ آج وہ تمہارے شریک کہاں ہیں جنکا تمہیں دعوٰی تھا۔
    6 الانعام 22

    جن لوگوں نے اللہ کے روبرو حاضر ہونے کو جھوٹ سمجھا وہ گھاٹے میں آ گئے۔ یہاں تک کہ جب ان پر قیامت ناگہاں آ موجود ہو گی تو بول اٹھیں گے کہ ہائے اس کوتاہی پر افسوس ہے جو ہم نے قیامت کے بارے میں کی۔ اور وہ اپنے اعمال کے بوجھ اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوئے ہونگے۔ دیکھو جو بوجھ یہ اٹھا رہے ہیں بہت برا ہے۔
    6 الانعام 31

    اور جو لوگ خوف رکھتے ہیں کہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر کئے جائیں گے اور جانتے ہیں کہ اسکے سوا نہ تو ان کا کوئی دوست ہو گا اور نہ سفارش کرنے والا۔ انکو اس قرآن کے ذریعے سے نصیحت کرو تاکہ پرہیزگار بنیں۔
    6 الانعام 51

    اور جس دن وہ سب جن و انس کو جمع کرے گا اور فرمائے گا کہ اے گروہ جنات تم نے انسانوں سے بہت فائدے حاصل کئے۔ تو جو انسانوں میں انکے دوست ہوں گے وہ کہیں گے کہ پروردگار ہم ایک دوسرے سے فائدہ حاصل کرتے رہے۔ اور آخر اس وقت کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لئے مقرر کیا تھا۔ اللہ فرمائے گا اب تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے ہمیشہ اس میں جلتے رہو گے مگر جو اللہ چاہے۔ بیشک تمہارا پروردگار دانا ہے خبردار ہے۔
    6 الانعام 128

    اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے اعمال کے سبب جو وہ کرتے تھے ایک دوسرے کے قریب کر دیں گے۔
    6 الانعام 129

    اے جنوں اور انسانوں کی جماعت کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آتے رہے جو میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتے اور تمہارے اس دن کے سامنے آ موجود ہونے سے ڈراتے تھے۔ وہ کہیں گے کہ پروردگار ہمیں اپنے گناہوں کا اقرار ہے۔ اور ان لوگوں کو دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ اور اب خود انہوں نے اپنے اوپر گواہی دی کہ کفر کرتے تھے۔
    6 الانعام 130

    اور اس روز اعمال کا تلنا برحق ہے۔ تو جن لوگوں کی تولیں بھاری ہوں گی وہ تو کامیاب ہیں۔
    7 الاعراف 8

    اور جنکی تولیں ہلکی ہوں گی تو یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپکو خسارے میں ڈالا اس لئے کہ ہماری آیتوں کے بارے میں بے انصافی کرتے تھے۔
    7 الاعراف 9

    یہ لوگ تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اسکے واقع ہونے کا وقت کب ہے کہدو کہ اس کا علم تو میرے پروردگار ہی کو ہے۔ وہی اسے اسکے وقت پر ظاہر کر دے گا۔ وہ آسمان اور زمین میں ایک بھاری بات ہوگی۔ اور ناگہاں تم پر آ جائے گی۔ یہ تم سے اس طرح دریافت کرتے ہیں کہ گویا تم اس سے بخوبی واقف ہو۔ کہو کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے۔
    7 الاعراف 187

    اور ان سے کہہ دو کہ عمل کئے جاؤ۔ اللہ اور اس کا رسول اور مومن سب تمہارے عمل کو دیکھ لیں گے۔ اور تم غائب و حاضر کے جاننے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تم کو بتا دے گا۔
    9 التوبۃ 105

    پھر جب وہ انکو نجات دے دیتا ہے تو ملک میں ناحق شرارت کرنے لگتے ہیں۔ لوگو! تمہاری شرارت کا وبال تمہاری ہی جانوں پر ہو گا تم دنیا کی زندگی کے فائدے اٹھا لو پھر تم کو ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے۔ اس وقت ہم تمکو بتائیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔
    10 یونس 23

    اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو تو ہم ان میں جدائی ڈال دیں گے اور ان کے شریک ان سے کہیں گے کہ تم ہم کو تو نہیں پوجا کرتے تھے۔
    10 یونس 28

    اور جس دن اللہ انکو جمع کرے گا تو وہ دنیا کی نسبت ایسا خیال کریں گے کہ گویا وہاں گھڑی بھر دن سے زیادہ رہے ہی نہیں تھے اور آپس میں ایکدوسرے کو شناخت بھی کریں گے۔ جن لوگوں نے اللہ کے روبرو حاضر ہونے کو جھٹلایا وہ خسارے میں پڑ گئے اور راہ یاب نہ ہوئے۔
    10 یونس 45

    انکے لئے جو فائدے ہیں دنیا میں ہی ہیں پھر انکو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے اس وقت ہم انکو عذاب شدید کے مزے چکھائیں گے کیونکہ وہ کفر کی باتیں کیا کرتے تھے۔
    10 یونس 70

    اور تمہارا پروردگار جب نافرمان بستیوں کر پکڑا کرتا ہے تو اسکی پکڑ اسی طرح کی ہوتی ہے۔ بیشک اسکی پکڑ دکھ دینے والی سخت ہے۔
    11 ھود 102

    ان قصوں میں اس شخص کے لئے جو عذاب آخرت سے ڈرے عبرت ہے۔ یہ وہ دن ہوگا جسمیں سب اکٹھے کئے جائیں گے اور یہی وہ دن ہوگا جسمیں سب اللہ کے روبرو حاضر کئے جائیں گے۔
    11 ھود 103

    اگر تم عجیب بات سننی چاہو۔ تو کافروں کا یہ کہنا عجیب ہے کہ جب ہم مر کر مٹی ہو جائیں گے تو کیا از سرنو پیدا ہوں گے؟ یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار سے منکر ہوئے ہیں۔ اور یہی ہیں جنکی گردنوں میں طوق ہوں گے۔ اور یہی اہل دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اس میں جلتے رہیں گے۔
    13 الرعد 5

    اور قیامت کے دن سب لوگ اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے تو غریب پیروکار بڑے بن بیٹھنے والوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے۔ کیا تم اللہ کا کچھ عذاب ہم پر سے دفع کر سکتے ہو؟ وہ کہیں گے کہ اگر اللہ ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو ہدایت کرتے۔ اب ہم گھبرہٹ ظاہر کریں یا صبر کریں ہمارے حق میں برابر ہے۔ کوئی جگہ رہائی کی ہمارے لئے نہیں ہے۔
    14 ابراھیم 21

    اور جب حساب کتاب کا کام فیصل ہو چکے گا تو شیطان کہے گا جو وعدہ اللہ نے تم سے کیا تھا وہ تو سچا تھا اور جو وعدہ میں نے تم سے کیا تھا وہ جھوٹا تھا۔ اور میرا تم پر کسی طرح کا زور نہیں تھا۔ ہاں میں نے تم کو گمراہی اور باطل کی طرف بلایا تو تم نے جلدی سے اور بےدلیل میرا کہنا مان لیا۔ تو آج مجھے ملامت نہ کرو اپنے آپ ہی کو ملامت کرو۔ نہ میں تمہاری فریاد رسی کر سکتا ہوں اور نہ تم میری فریاد رسی کر سکتے ہو۔ میں اس بات سے انکار کرتا ہوں کہ تم پہلے مجھے شریک بناتے تھے بیشک جو ظالم ہیں انکے لئے درد دینے والا عذاب ہے۔
    14 ابراھیم 22

    اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے وہ بہشتوں میں داخل کئے جائیں گے جنکے نیچے نہریں بہ رہی ہیں اپنے پروردگار کے حکم سے وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے وہاں وہ ہر ملاقات پر ایکدوسرے کو سلام کہیں گے۔
    14 ابراھیم 23

    اور مومنو یہ نہ سمجھنا کہ یہ ظالم جو کام کر رہے ہیں اللہ ان سے بیخبر ہے۔ وہ انکو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جبکہ دہشت کے سبب آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔
    14 ابراھیم 42

    اور لوگ سر اٹھائے ہوئے میدان قیامت کی طرف دوڑ رہے ہوں گے ان کی نگاہیں خود اپنی طرف لوٹ نہ سکیں گی۔ اور انکے دل مارے خوف کے ہوا ہو رہے ہوں گے۔
    14 ابراھیم 43

    اور لوگوں کو اس دن سے آگاہ کر دو جب ان پر عذاب آ جائے گا تب ظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں تھوڑی سی مہلت عطا کر تاکہ ہم تیری دعوت توحید قبول کریں۔ اور تیرے پیغمبروں کے پیچھے چلیں تو جواب ملے گا کیا تم پہلے قسمیں نہیں کھایا کرتے تھے کہ تم کو اس حال سے جسمیں تم ہو زوال نہیں ہوگا۔
    14 ابراھیم 44

    اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو مخلوقات ان میں ہے سب کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اور قیامت تو ضرور آ کر رہے گی تو تم ان لوگوں سے اچھی طرح سے درگذر کرو۔
    15 الحجر 85

    پھر وہ انکو قیامت کے دن بھی ذلیل کرے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جنکے بارے میں تم جھگڑا کرتے تھے؟ جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ آج کافروں کی رسوائی اور برائی ہے۔
    16 النحل 27

    ان کا حال یہ ہے کہ جب فرشتے انکی روحیں قبض کرنے لگتے ہیں جبکہ یہ اپنے ہی حق میں ظلم کرنے والے ہوتے ہیں تو مطیع و فرمانبردار ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کوئی برائی نہیں کرتے تھے۔ ہاں جو کچھ تم کیا کرتے تھے اللہ اسے خوب جانتا ہے۔
    16 النحل 28

    سو دوزخ کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ۔ ہمیشہ اس میں رہو گے۔ اب تکبر کرنے والوں کا برا ٹھکانہ ہے۔
    16 النحل 29

    اور آسمانوں اور زمین کا بھید اللہ ہی کے پاس ہے اور اللہ کے نزدیک قیامت کا آنا یوں ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلد تر کچھ شک نہیں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
    16 النحل 77

    جن لوگوں نے کفر کیا اور لوگوں کو اللہ کے رستے سے روکا ہم انکو عذاب پر عذاب دیں گے۔ اس لئے کہ شرارت کیا کرتے تھے۔
    16 النحل 88

    اور اس دن کو یاد کرو جس دن ہم ہر امت میں سے خود ان پر گواہ کھڑے کریں گے۔ اور اے پیغمبر تم کو ان لوگوں پر گواہ لائیں گے۔ اور ہم نے تم پر ایسی کتاب نازل کی ہے کہ اس میں ہر چیز کا بیان مفصل ہے اور مسلمانوں کے لئے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے۔
    16 النحل 89

    جس دن ہر شخص اپنی طرف سے جھگڑا کرنے آئے گا۔ اور ہر شخص کو اسکے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی کا نقصان نہیں کیا جائے گا۔
    16 النحل 111

    اور ہم نے ہر انسان کے اعمال نامے کو بہ صورت کتاب اسکے گلے میں لٹکا دیا ہے۔ اور قیامت کے روز وہ کتاب اسے نکال دکھائیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا۔
    17 الاسراء 13

    کہا جائے گا کہ اپنی کتاب پڑھ لے۔ تو آج آپ ہی اپنا حساب کرنے والا کافی ہے۔
    17 الاسراء 14

    اور کہتے ہیں کہ جب ہم مر کر بوسیدہ ہڈیاں اور چور چور ہو جائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہو کر اٹھیں گے؟
    17 الاسراء 49

    کہدو کہ خواہ تم پتھر ہو جاؤ یا لوہا۔
    17 الاسراء 50

    یا کوئی اور چیز جو تمہارے نزدیک پتھر اور لوہے سے بھی زیادہ سخت ہو۔ جھٹ کہیں گے کہ بھلا ہمیں دوبارہ کون جلائے گا؟ کہدو کہ وہی جس نے تمکو پہلی بار پیدا کیا۔ تو تعجب سے تمہارے آگے سر ہلائیں گے اور پوچھیں گے کہ ایسا کب ہوگا۔ کہدو امید ہے کہ جلد ہو گا۔
    17 الاسراء 51

    جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم اسکی تعریف کے ساتھ جواب دو گے اور خیال کرو گے کہ تم دنیا میں بہت کم مدت رہے۔
    17 الاسراء 52

    اور جس شخص کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت یاب ہے۔ اور جنکو گمراہ رہنے دے تو تم اللہ کے سوا انکے رفیق نہیں پاؤ گے۔ اور ہم انکو قیامت کے دن اوندھے منہ اندھے گونگے اور بہرے بنا کر اٹھائیں گے اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ جب اسکی آگ بجھنے کو ہو گی تو ہم انکو عذاب دینے کے لئے اسے اور بھڑکا دیں گے۔
    17 الاسراء 97

    یہ انکی سزا ہے اس لئے کہ وہ ہماری آیتوں سے کفر کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب ہم مر کر بوسیدہ ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا کئے جائیں گے؟
    17 الاسراء 98

    کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے لوگ پیدا کر دے۔ اور اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر کر دیا ہے جسمیں کچھ بھی شک نہیں۔ تو ظالموں نے انکار کے سوا اسے قبول نہ کیا۔
    17 الاسراء 99

    اور انکو حسرت اور افسوس کے دن سے ڈرا دو جب بات فیصل کر دی جائے گی اور وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ایمان نہیں لاتے۔
    19 مریم 39

    جس روز ہم پرہیزگاروں کو رحمٰن کے سامنے بطور مہمان جمع کریں گے۔
    19 مریم 85

    تو لوگ کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر جس نے رحمٰن سے اقرار لے لیا ہو۔
    19 مریم 87

    قیامت یقیناً آنے والی ہے۔ میں چاہتا ہوں کے اس کے وقت کو پوشیدہ رکھوں تاکہ ہر شخص جو کوشش کرے اس کا بدلہ پائے۔
    20 طٰہٰ 15

    جس روز صور پھونکا جائے گا اور ہم گناہگاروں کو یوں اکٹھا کریں گے کہ انکی آنکھیں نیلی نیلی ہوں گی۔
    20 طٰہٰ 102

    تو وہ آپس میں آہستہ آہستہ کہیں گے کہ تم دنیا میں صرف دس ہی دن رہے ہو۔
    20 طٰہٰ 103

    جو باتیں یہ کریں گے ہم خوب جانتے ہیں۔ اس وقت ان میں سب سے اچھی راہ والا یعنی عاقل و ہوشمند کہے گا کہ نہیں بلکہ صرف ایک ہی روز ٹھہرے ہو۔
    20 طٰہٰ 104

    اے نبی ﷺ لوگ تم سے پہاڑوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہدو کہ میرا رب انکو راکھ بنا کر بکھیر دے گا۔
    20 طٰہٰ 105

    پھر زمین کو ہموار میدان کر چھوڑے گا۔
    20 طٰہٰ 106

    جس میں تم کوئی نشیب و فراز نہ دیکھو گے۔
    20 طٰہٰ 107

    اس روز لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے اور اسکی پیروی سے انحراف نہ کر سکیں گے اور رحمٰن کے سامنے آوازیں پست ہو جائیں گی تو تم ایک ہلکی آواز کے سوا کوئی آواز نہ سنو گے۔
    20 طٰہٰ 108

    اس روز کسی کی سفارش کچھ فائدہ نہ دے گی مگر اس شخص کی جسے رحمٰن اجازت دے اور اسکی بات کو پسند فرمائے۔
    20 طٰہٰ 109

    جو کچھ انکے آگے ہے اور جو کچھ انکے پیچھے ہے وہ اسکو جانتا ہے اور وہ اپنے علم سے اللہ کے علم کا احاطہ نہیں کر سکتے۔
    20 طٰہٰ 110

    اور اس زندہ و قائم کے روبرو منہ لٹک جائیں گے۔ اور جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا وہ نامراد رہا۔
    20 طٰہٰ 111

    اور جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اسکو نہ ظلم کا خوف ہو گا اور نہ نقصان کا۔
    20 طٰہٰ 112

    اور ہم قیامت کے دن انصاف کی ترازو کھڑی کریں گے تو کسی شخص کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔ اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی کسی کا عمل ہو گا تو ہم اس کو لا موجود کریں گے اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں۔
    21 الانبیآء 47

    جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹ لیتے ہیں جس طرح ہم نے کائنات کو پہلے پیدا کیا تھا اسی طرح دوبارہ پیدا کر دیں گے یہ وعدہ ہے جس کا پورا کرنا لازم ہے۔ ہم ایسا ضرور کرنے والے ہیں۔
    21 الانبیآء 104

    لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو کہ قیامت کا زلزلہ ایک حادثہ عظیم ہے۔
    22 الحج 1

    اے مخاطب جس دن تو اسکو دیکھے گا اس دن یہ حال ہو گا کہ تمام دودھ پلانے والی عورتیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی۔ اور تمام حمل والیوں کے حمل گر پڑیں گے اور لوگ تجھ کو مدہوش نظر آئیں گے حالانکہ وہ مدہوش نہیں ہوں گے بلکہ عذاب دیکھ کر مدہوش ہو رہے ہوں گے بیشک اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔
    22 الحج 2

    اور جس دن اللہ انکو اور انکو جنہیں یہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں جمع کرے گا تو فرمائے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ خود گمراہ ہو گئے تھے۔
    25 الفرقان 17

    وہ کہیں گے تو پاک ہے ہمیں یہ بات شایاں نہ تھی کہ تیرے سوا اوروں کو دوست بناتے۔ لیکن تو نے ہی انکو اور انکے باپ دادا کو برتنے کو نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے اور یہ ہلاک ہونے والے لوگ تھے۔
    25 الفرقان 18

    اور جب انکے بارے میں عذاب کا وعدہ پورا ہو گا تو ہم انکے لئے زمین میں سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا۔ یہ ہم اسلئے کریں گے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے تھے۔
    27 النمل 82

    اور جس روز ہم ہر امت میں سے ایک بڑے گروہ کو جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے پھر ان کی جماعت بندی کی جائے گی۔
    27 النمل 83

    یہاں تک کہ جب سب آ جائیں گے تو اللہ فرمائے گا کہ کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلا دیا تھا حالانکہ تم نے اپنے علم سے ان کا احاطہ تو کیا ہی نہ تھا۔ بھلا تم کیا کرتے رہتے تھے؟
    27 النمل 84

    لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے۔ اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آ سکے۔ بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ وہ بڑا فریب دینے والا شیطان تمہیں اللہ کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے۔
    31 لقمٰن 33

    آج ہم انکے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور جو کچھ یہ کرتے رہے تھے انکے ہاتھ ہم سے بیان کر دیں گے اور انکے پاؤں اسکی گواہی دیں گے۔
    36 یٰسٓ 65

    اور انہوں نے اللہ کی قدرشناسی جیسی کرنی چاہیے تھی نہیں کی اور قیامت کے دن تمام زمین اسکی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اسکے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔ اور وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک ہے بلند و برتر ہے۔
    39 الزمر 67

    تو تم بھی انکی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا انکو ایک ناگوار چیز کی طرف بلائے گا۔
    54 القمر 6

    فورًا آنکھیں نیچی کئے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا بکھری ہوئی ٹڈیاں ہوں۔
    54 القمر 7

    اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے۔
    54 القمر 8

    پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہو جائے گا تو وہ کیسا ہولناک دن ہوگا۔
    55 الرحمٰن 37

    قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناتے کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسکو دیکھتا ہے۔
    60 الممتحنۃ 3

    جس دن وہ تمکو اکٹھا کرے گا یعنی حشر کے دن وہ نقصان اٹھانے کا دن ہے۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اس سے اسکی برائیاں دور کر دے گا اور جنت کے باغوں میں جنکے نیچے نہریں بہ رہی ہیں داخل کرے گا وہ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے یہی بڑی کامیابی ہے۔
    64 التّغابن 9

    سچ مچ ہونے والی۔
    69 الحاقہ 1

    وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟
    69 الحاقہ 2

    اور تمکو کیا معلوم ہے کہ وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟
    69 الحاقہ 3

    وہی کھڑکھڑانے والی جس کو ثمود اور عاد دونوں نے جھٹلایا۔
    69 الحاقہ 4

    پھر جب صور میں ایک بار پھونک مار دی جائے گی۔
    69 الحاقہ 13

    اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بار ہی توڑ پھوڑ کر برابر کر دیئے جائیں گے۔
    69 الحاقہ 14

    تو اس روز ہو پڑنے والی یعنی قیامت ہو پڑے گی۔
    69 الحاقہ 15

    اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہو گا۔
    69 الحاقہ 16

    اور فرشتے اسکے کناروں پر ہوں گے اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوں گے۔
    69 الحاقہ 17

    اس روز تم لوگ سب پیش کئے جاؤ گے اس طرح کہ تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی۔
    69 الحاقہ 18

    اب جس کا اعمال نامہ اسکے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ دوسروں سے کہے گا کہ لیجئے میرا نامہ اعمال پڑھیے۔
    69 الحاقہ 19

    مجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب کتاب ضرور ملے گا۔
    69 الحاقہ 20

    پس وہ شخص من مانے عیش میں ہو گا۔
    69 الحاقہ 21

    یعنی اونچے باغ میں۔
    69 الحاقہ 22

    جس کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے۔
    69 الحاقہ 23

    ان سے کہا جائے گا کہ جو اعمال تم ایّام گذشتہ میں آگے بھیج چکے ہو ان کے عوض مزے سے کھاؤ اور پیو۔
    69 الحاقہ 24

    اور جس کا نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائےگا تو وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا اعمال نامہ نہ دیا جاتا۔
    69 الحاقہ 25

    اور مجھے معلوم نہ ہوتا کہ میرا حساب کیا ہے۔
    69 الحاقہ 26

    اے کاش موت میرا کام تمام کر چکی ہوتی۔
    69 الحاقہ 27

    آج میرا مال میرے کچھ بھی کام نہ آیا۔
    69 الحاقہ 28

    مجھ سے میرا اقتدار جاتا رہا۔
    69 الحاقہ 29

    حکم ہو گا کہ اسے پکڑ لو اب اسے طوق پہنا دو۔
    69 الحاقہ 30

    پھر دوزخ کی آگ میں اسے جھونک دو۔
    69 الحاقہ 31

    پھر زنجیر سے جس کی لمبائی ستر گز ہے جکڑ دو۔
    69 الحاقہ 32

    یہ نہ تو اللہ عظمت والے پر ایمان لاتا تھا۔
    69 الحاقہ 33

    اور نہ فقیر کے کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔
    69 الحاقہ 34

    سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوست نہیں۔
    69 الحاقہ 35

    اور نہ اسکے لئے کوئی کھانا ہے سوائے زخموں کے دھوون کے۔
    69 الحاقہ 36

    جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔
    69 الحاقہ 37

    اس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑیں گے جیسے کسی مقابلے کے نشان کی طرف دوڑے جا رہے ہوں۔
    70 المعارج 43

    ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہو گی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
    70 المعارج 44

    میں روز قیامت کی قسم کھاتا ہوں۔
    75 القیٰمۃ 1

    اور نفس لوامہ کی قسم کھاتا ہوں کہ سب لوگ اٹھا کر کھڑے کئے جائیں گے۔
    75 القیٰمۃ 2

    کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اسکی بکھری ہوئی ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟
    75 القیٰمۃ 3

    ضرور کریں گے اور ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اسکی پور پور درست کر دیں۔
    75 القیٰمۃ 4

    مگر انسان چاہتا ہے کہ آئندہ بھی خودسری کرتا چلا جائے۔
    75 القیٰمۃ 5

    پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہو گا؟
    75 القیٰمۃ 6

    سو جب آنکھیں چندھیا جائیں۔
    75 القیٰمۃ 7

    اور چاند گہنا جائے۔
    75 القیٰمۃ 8

    اور سورج اور چاند جمع کر دیئے جائیں۔
    75 القیٰمۃ 9

    اس دن انسان کہے گا کہ کہاں ہے بھاگنے کی جگہ۔
    75 القیٰمۃ 10

    کہیں نہیں کوئی جائے پناہ نہیں۔
    75 القیٰمۃ 11

    اس روز تمہارے پروردگار ہی کے پاس تمہیں جا ٹھہرنا ہے۔
    75 القیٰمۃ 12

    اس دن انسان کو جو عمل اس نے آگے بھیجے اور جو پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے۔
    75 القیٰمۃ 13

    یہ لوگ کس چیز کی نسبت ایکدوسرے سے پوچھتے ہیں؟
    78 النَّبَاِ 1

    کیا اس بڑی خبر کی نسبت؟
    78 النَّبَاِ 2

    جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں۔
    78 النَّبَاِ 3

    دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے۔
    78 النَّبَاِ 4

    پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے۔
    78 النَّبَاِ 5

    کہ وہ دن آ کر رہے گا جس دن وہ زلزلہ آئے گا۔
    79 النّٰزِعٰتِ 6

    پھر اس کے پیچھے اور زلزلہ آئے گا۔
    79 النّٰزِعٰتِ 7

    اس دن لوگوں کے دل خوفزدہ ہوں گے۔
    79 النّٰزِعٰتِ 8

    اور آنکھیں جھکی ہوئی۔
    79 النّٰزِعٰتِ 9

    تو جب کانوں کو پھاڑنے والی آواز آئے گی۔
    80 عَبَسَ 33

    اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا۔
    80 عَبَسَ 34

    اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے۔
    80 عَبَسَ 35

    اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے بھی۔
    80 عَبَسَ 36

    ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے سب سے بے نیاز کر دیگی۔
    80 عَبَسَ 37

    اور کتنے چہرے اس روز چمک رہے ہونگے۔
    80 عَبَسَ 38

    خنداں و شاداں یہ نیکوکار ہیں۔
    80 عَبَسَ 39

    اور اس روز کتنے چہرے ایسے ہونگے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی۔
    80 عَبَسَ 40

    اور ان پر سیاہی چڑھ رہی ہو گی۔
    80 عَبَسَ 41

    یہی لوگ ہونگے انکار کرنے والے بد کردار۔
    80 عَبَسَ 42

    جب آسمان پھٹ جائے گا۔
    82 الاِنفِطَار 1

    اور جب تارے جھڑ پڑیں گے۔
    82 الاِنفِطَار 2

    اور جب سمندر ابل پڑیں گے۔
    82 الاِنفِطَار 3

    اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی۔
    82 الاِنفِطَار 4

    تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا۔
    82 الاِنفِطَار 5

    اے انسان تجھ کو اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے دھوکا دیا؟
    82 الاِنفِطَار 6

    وہی تو ہے جس نے تجھے بنایا پھر تیرے اعضاء کو درست کیا اور تیری قامت کو معتدل رکھا۔
    82 الاِنفِطَار 7

    جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا۔
    82 الاِنفِطَار 8

    مگر افسوس تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو۔
    82 الاِنفِطَار 9

    حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں۔
    82 الاِنفِطَار 10

    یعنی معزز کاتبین۔
    82 الاِنفِطَار 11

    جو کچھ تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں۔
    82 الاِنفِطَار 12

    بیشک نیکوکار نعمتوں کی بہشت میں ہونگے۔
    82 الاِنفِطَار 13

    اور بدکردار دوزخ میں۔
    82 الاِنفِطَار 14

    یعنی جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے۔
    82 الاِنفِطَار 15

    اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے۔
    82 الاِنفِطَار 16

    اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے۔
    82 الاِنفِطَار 17

    پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے۔
    82 الاِنفِطَار 18

    جس روز کوئی کسی کے کچھ کام نہ آ سکے گا۔ اور حکم اس روز اللہ ہی کا ہو گا۔
    82 الاِنفِطَار 19

    جب آسمان پھٹ جائے گا۔
    84 الاِنشِقَاق 1

    اور اپنے پروردگار کا فرمان سن لے گا اور یہی اسکے لائق بھی ہے۔
    84 الاِنشِقَاق 2

    اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی۔
    84 الاِنشِقَاق 3

    اور جو کچھ اس میں ہے وہ اسے نکال کر باہر ڈالدے گی اور بالکل خالی ہو جائے گی۔
    84 الاِنشِقَاق 4

    اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اسکو لازم بھی یہی ہے تو قیامت قائم ہو جائے گی۔
    84 الاِنشِقَاق 5

    اے انسان تو اپنے پروردگار کی طرف پہنچنے تک خوب تکلیف اٹھاتا ہے پھر تو اس سے جا ملے گا۔
    84 الاِنشِقَاق 6

    بھلا تمکو ڈھانپ لینے والی یعنی قیامت کا حال معلوم ہوا ہے؟
    88 الغَاشِیَۃ 1

    اس روز بہت سے چہرے یعنی لوگ ذلیل ہوں گے۔
    88 الغَاشِیَۃ 2

    سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے۔
    88 الغَاشِیَۃ 3

    دہکتی آگ میں داخل ہوں گے۔
    88 الغَاشِیَۃ 4

    انکو ایک کھولتے ہوئے چشمے کا پانی پلایا جائے گا۔
    88 الغَاشِیَۃ 5

    ایک سخت خاردار جھاڑی کے سوا انکے لئے کوئی کھانا نہیں ہو گا۔
    88 الغَاشِیَۃ 6

    جو نہ مفید غذا بنے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے۔
    88 الغَاشِیَۃ 7

    بہت سے چہرے یعنی لوگ اس روز شادمان بھی ہوں گے۔
    88 الغَاشِیَۃ 8

    اپنی محنت کے بدلے پر خوش۔
    88 الغَاشِیَۃ 9

    بہشت بریں میں۔
    88 الغَاشِیَۃ 10

    وہاں کسی طرح کی لغو بات نہیں سنیں گے۔
    88 الغَاشِیَۃ 11

    اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے۔
    88 الغَاشِیَۃ 12

    وہاں تخت ہوں گے اونچے اونچے۔
    88 الغَاشِیَۃ 13

    اور کٹورے قرینے سے رکھے ہوئے۔
    88 الغَاشِیَۃ 14

    اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے۔
    88 الغَاشِیَۃ 15

    اور نفیس مسندیں جگہ جگہ بچھی ہوئی۔
    88 الغَاشِیَۃ 16

    یوں نہیں جب زمین کوٹ کوٹ کر برابر کر دی جائے گی۔
    89 الفجر 21

    اور تمہارا پروردگار جلوہ فرما ہو گا اور فرشتے قطار در قطار آ جائیں گے۔
    89 الفجر 22

    جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی۔
    99 الزّلزال 1

    اور زمین اپنے اندر کے بوجھ نکال پھینکے گی۔
    99 الزّلزال 2

    اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟
    99 الزّلزال 3

    اس روز وہ اپنے حالات بیان کر دے گی۔
    99 الزّلزال 4

    کیونکہ تمہارے پروردگار نے اسکو حکم بھیجا ہوگا۔
    99 الزّلزال 5

    اس دن لوگ طرح طرح کے ہو کر آئیں گے۔ تاکہ انکو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں۔
    99 الزّلزال 6

    تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اسکو دیکھ لے گا۔
    99 الزّلزال 7

    اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا۔
    99 الزّلزال 8

    کھڑکھڑانے والی۔
    101 القارعۃ 1

    کھڑکھڑانے والی کیا ہے؟
    101 القارعۃ 2

    اور تم کیا جانو کہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے؟
    101 القارعۃ 3

    وہ قیامت ہے جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پروانے۔
    101 القارعۃ 4

    اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگی اون۔
    101 القارعۃ 5

    اب جس کے اعمال کے وزن بھاری نکلیں گے۔
    101 القارعۃ 6

    وہ دلپسند عیش میں ہوگا۔
    101 القارعۃ 7

    اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے۔
    101 القارعۃ 8

    اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہے۔
    101 القارعۃ 9

    اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟
    101 القارعۃ 10

    وہ دہکتی ہوئی آگ ہے۔
    101 القارعۃ 11


  6. #6
    iTT Student
    Join Date
    Aug 2008
    Age
    45
    Posts
    23

    Re: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا&

    اللہ تعالیٰ اپنے حبیب پاک کے صدقے ہر مسلمان پر قیامت کے روز ان شاء اللہ حساب میں آسانی فرمائے گا اور ان کی خطائوں پر درگزر فرمائے گا۔
    اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو مجھ سے جیسا گمان رکھے گا میں قیامت کے دن اس سے ویسا ہی معاملہ کروں گا۔ ہمیں اللہ سے اس کی رحمت کا گمان رکھنا چاہئے اس کی رحمت اس کے غضب پر حاوی ہے۔ ان شاء اللہ مسلمانوں کا بیڑا پار ہے۔
    اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) ثم آمین

  7. #7
    iTT Student
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    paksitan
    Age
    30
    Posts
    58

    Re: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا&

    JAZAK ALLAH

  8. #8
    iTT Captain Rahi's Avatar
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    Karachi
    Age
    65
    Posts
    1,198

    Re: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا&

    جزاک اللہ

  9. #9
    Senior Student goldenpearl's Avatar
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    lahore
    Posts
    292

    Re: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا

    Thanks for sharing.
    free study in Germany: http://www.********************.com/germany.jsp

  10. #10
    Moderator lovelyalltime's Avatar
    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    3,630

    Re: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا&

    thanks brothers

  11. #11
    iTT Student
    Join Date
    May 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    48

    Re: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا&

    ya Allah ham sab muslim ko apne rehmat say bina hisab muaf farma

    ameen

    jazak Allah & thanx

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 18th December 2012, 09:55 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 26th March 2011, 03:19 AM
  3. Replies: 12
    Last Post: 30th July 2010, 06:55 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 19th May 2010, 02:11 PM
  5. Replies: 3
    Last Post: 11th March 2009, 08:25 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •