Results 1 to 5 of 5

دس انمول نصیحتیں

This is a discussion on دس انمول نصیحتیں within the Hadith-o-Sunnat forums, part of the Mera Deen Islam category; دس انمول نصیحتیں محمد رفیق اعتصامی حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعا لیٰ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں ...

  1. #1
    Senior Student
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Ahmedpur East
    Age
    52
    Posts
    292

    Thumb up2 دس انمول نصیحتیں

    دس انمول نصیحتیں
    محمد رفیق اعتصامی
    حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعا لیٰ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے دس باتوں کی نصیحت فرمائی پہلی یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو چاہے تمہیں قتل کر دیا جائے یا جلادیا جائے، دوسری یہ کہ تم والدین کی نافرمانی نہ کرو چاہے وہ تمہیں اپنے اہل و عیال اور جائداد سے عاق کردیں،تیسری یہ کہ فرض نمازوں کو جان بوجھ کر نہ چھوڑنا کیوں کہ جو شخص جان بوجھ کر نماز چھوڑتا ہے تو اللہ اس سے بری الذمہ ہے چاہے اسے معاف کردے یا عذاب دے،چوتھی یہ کہ شراب نہ پینا کیوں کہ یہ تمام برائیوں کی جڑہے،پانچویں یہ کہ اللہ کی نافرمانی سے بچنا کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے اسکی سختی اور عذاب نازل ہوتا ہے،چھٹی یہ کہ میدان جنگ سے پیٹھ پھیر کر نہ بھاگنا اگرچہ لوگ ہلاک ہو رہے ہوں،ساتویں یہ کہ اگر تم کسی ایسی بستی میں ہو جس میں کوئی وبا پھوٹ پڑے اور لوگ مر رہے ہون تو تم اس سے باہرنہ نکلو (کیونکہ موت نے اپنے وقت پر آنا ہے)،آٹھویں یہ کہ اپنے اہل و عیال پر اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرو ، نویں یہ کہ اپنے گھر والوں کو تادیب کیلئے اور انھیں سیدھی راہ پر لانے کیلئے اپنا عصا ان سے مت اٹھاؤ(یعنی اگر انھیں تادیب کیلئے کبھی مارنے کی نوبت آجائے تو شرعی حدود میں رہتے ہوئے اس سے دریغ نہ کرنا چاہئے تاکہ انھیں یہ ڈر ہو کہ والدین ہمیں ٹوکتے ہیں)،دسویں یہ کہ اللہ کیلئے انکی خطاؤں کو معاف کردو اور ان سے چشم پوشی اختیار کرو (کہ شائد وہ راو راست پرآجائیں)
    اس حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے امت مسلمہ کو دس باتوں کی نصیحت فرمائی ہے جن پر عمل کرنا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے حقیقت یہ ہے کہ اگرہم ان پر عمل کریں تو ہمیں دونوں جہانوں کی کامیابی اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضامندی کی لازوال دولت نصیب ہو سکتی ہے۔
    http://www.islamicinfo.com.pk/

  2. #2
    Student
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    karachi
    Age
    31
    Posts
    2,046

    Re: دس انمول نصیحتیں

    جزاک اللہ

    بہت انمول اور عمل کرنے والی نصحیت ہے اللہ ہمیں ان پر عمل کرنے کی توقفیق عطہ کرئے آمین



  3. #3
    ITT captain Navera's Avatar
    Join Date
    May 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    3,703

    Re: دس انمول نصیحتیں

    Jazak Allah
    thanx for sharing

  4. #4
    iTT Student
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    Kharian
    Age
    36
    Posts
    54

    Re: دس انمول نصیحتیں

    khoob bohat khoob , thanks

  5. #5
    iTT Student
    Join Date
    Aug 2008
    Age
    43
    Posts
    23

    Re: دس انمول نصیحتیں

    بھائی بہت خوب، اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)۔

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 4th August 2013, 11:52 AM
  2. Replies: 13
    Last Post: 26th February 2013, 10:57 AM
  3. Replies: 2
    Last Post: 3rd April 2011, 04:45 AM
  4. Replies: 2
    Last Post: 1st April 2011, 01:41 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 3rd December 2010, 11:04 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •