Results 1 to 4 of 4

Teen Duaien

This is a discussion on Teen Duaien within the Hadith-o-Sunnat forums, part of the Mera Deen Islam category; تین دعائیں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے تین دعائیں ایسی ہیں جو لازمی طور پر ...

  1. #1
    Senior Student
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Ahmedpur East
    Age
    51
    Posts
    252

    Arrow Teen Duaien

    تین دعائیں
    آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے تین دعائیں ایسی ہیں جو لازمی طور پر قبول ہوتی ہیں (۱)والدین کی دعا اولاد کے حق میں(۲)مسافر کی دعا(۳)مظلوم کی دعا۔مقصد یہ ہے کہ اگر والدین کی خدمت کی ہے اور انکی دعائیں لی ہیں تو وہ دعائیں لازمی طور پر قبول ہوں گی اس کے بر عکس اگرانھیں ستایا ہے اور انکے ساتھ گستاخی کی ہے تو اگرانھوں نے دکھی دل کے ساتھ بد دعا دی ہے تو وہ بھی لازمی طورپر قبول ہو گی۔ارشاد باری تعالیٰ ہے(مفہوم)والدین کواف بھی نہ کہواورانھیں جھڑکو نہیں اور انکے ساتھ نرمی سے پیش آؤ اور انکیلئے دعا کرو کہ باری تعالیٰ! آپ ان پر رحم فرمائیں جس طرح انھوں نے رحم اورشفقت کے ساتھ ہماری تربیت کی ہے۔او ر مسافر کی دعا بھی قبول ہوتی ہے اورمظلوم کی دعا،آپ نے ارشادفرامایا کہ مظلوم کی بددعا اوراللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں وہ فورا اللہ کے پاس پہنچ جاتی ہے اس لئے مظلوم کی آہ سے ڈرنا چاہئے۔

    حدیث قدسی

    اللہ تبارک و تعالیٰ روز قیامت انسان سے فرمائیں گے اے ابن آدم! میں بیمار تھا تو نے میری مزاج پرسی نہ کی ؟ وہ عرض کرے گا باری تعالیٰ! میں کیسے آپ کی مزاج پرسی کرتا آپ تو رب العٰلمین ہیں؟ ارشاد ہو گا کہ میرا فلاں بندہ دنیا میں بیمار تھا تو نے اسکا حال نہ پوچھا اگر تو اسکا حال پوچھتا تو اسکو میرے پاس پاتا، پھر فرمائیں گے اے ابن آدم! میں نے تجھ سے کھانا مانگا تھا تو نے مجھے کھانا نہیں کھلایا؟ بندہ عرض کریگا باری تعالیٰ! میں کیسے آپکو کھانا کھلاتا آپ تو تمام جہانوں کی مخلوقات کو کھانا کھلانے والے اور پالنے والے ہیں ہیں؟ ارشاد ہو گا تمھیں یاد ہے کہ میرا فلاں بندہ بھوک سے بیتاب ہوکر تمھارے در پر سوالی بن کر آیاتھا تو نے اسکو کھانا نہ کھلایا اگرتواسکو کھاناکھلادیتا تو اسکو میرے پاس پاتا، پھرارشاد ہو گا اے ابن آدم! میں نے تجھ سے پانی مانگا تھا تو نے مجھے پانی نہ پلایا؟ وہ عرض کریگا باری تعالیٰ! میںآپ کو کیسے پانی پلاتا آپ تو خود تمام جہانوں کی مخلوقات کی پیاس بجھانے والے ہیں؟فرمان ہوگا (یاد کرو) میرے فلاں بندہ نے تجھ سے پانی مانگا تھا تو نے اسے پانی پلانے سے انکار کر دیا اگر تواسے پانی پلاتا تو اسے میرے پاس پاتا۔( یعنی مریض کی مزاج پرسی ،کسی کو کھانا کھلانا اورپانی پلانے کے عمل کو میرے پاس پاتا)
    صحیح مسلم

  2. #2
    Ice
    Ice is offline
    Icecreamy girl Ice's Avatar
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    karachIiI
    Posts
    15,253

    Re: Teen Duaien

    JazakALLAH Khair!


    SIGNATURE LOADING.......

  3. #3
    It Graphic Designer abida15's Avatar
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    pakistan
    Posts
    15,459

    Re: Teen Duaien

    JazakALLAH Khair




    You can do what you have to do,
    and sometimes you can do it
    even better than you think
    you can

  4. #4
    Senior Student Prince Shaan's Avatar
    Join Date
    Nov 2010
    Location
    KARACHI
    Posts
    217

    Re: Teen Duaien

    JAZAKALLAH KHAIR....................

Similar Threads

  1. teen chezain.....
    By Mughal95 in forum Zaarori Maloomat
    Replies: 3
    Last Post: 21st May 2011, 06:51 PM
  2. Teen Ager's room
    By Mavi in forum Home Decoration
    Replies: 11
    Last Post: 18th December 2009, 02:02 PM
  3. Eik Bimari or Teen Kaam!
    By M.Zaibkhan in forum Zaarori Maloomat
    Replies: 6
    Last Post: 17th October 2009, 10:23 PM
  4. teen chezen Eman men se hain
    By azizbaig in forum Zaarori Maloomat
    Replies: 5
    Last Post: 12th March 2009, 11:35 PM
  5. Teen option
    By ibrar in forum Behas-o-Mubahisa
    Replies: 1
    Last Post: 15th January 2009, 12:42 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •