Page 2 of 2 FirstFirst 12
Results 21 to 29 of 29

my collection Ghazal`s in urdu font

This is a discussion on my collection Ghazal`s in urdu font within the Ghazal forums, part of the Designed Poetry category; Nice one bro...

  1. #21
    Member ShOoTeR's Avatar
    Join Date
    Oct 2009
    Location
    Pakistan
    Posts
    3,492

    Re: my collection Ghazal`s in urdu font

    Nice one bro

  2. #22
    Member ShOoTeR's Avatar
    Join Date
    Oct 2009
    Location
    Pakistan
    Posts
    3,492

    Re: my collection Ghazal`s in urdu font

    Good work Keep it up

  3. #23
    iTT Student
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    karachi
    Age
    43
    Posts
    54

    Thumbs up Re: my collection Ghazal`s in urdu font


    نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
    بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم

    خموشی سے ادا ہو رسمِ دوری
    کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم

    یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں
    وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم

    وفا، اخلاص، قربانی،مرو ّت
    اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم

    سنا دیں عصمتِ مریم کا قصّہ؟
    پر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم

    زلیخائے عزیزاں بات یہ ہے
    بھلا گھاٹے کا سودا کیوں کری ہم

    ہماری ہی تمنّا کیوں کرو تم
    تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم

    کیا تھا عہد جب لحموں میں ہم نے
    تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم

    اُٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیں
    فقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم

    جو اک نسل فرومایہ کو پہنچے
    وہ سرمایہ اکٹھا کیوں کریں ہم

    نہیں دُنیا کو جب پرواہ ہماری
    تو پھر دُنیا کی پرواہ کیوں کریں ہم

    برہنہ ہیں سرِبازار تو کیا
    بھلا اندھوں سے پردا کیوں کریں ہم

    ہیں باشندے اسی بستی کے ہم بھی
    سو خود پر بھی بھروسہ کیوں کریں ہم

    پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیں
    زمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم

    یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستی
    یہاں کارِ مسیحا کیوں کریں ہم


  4. #24
    iTT Student
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    karachi
    Age
    43
    Posts
    54

    Thumbs up Re: my collection Ghazal`s in urdu font


    نہ اب مجھکو صدا دو تھک گیا میں
    تمہیں جاؤ ارادوں تھک گیا میں

    نہیں اُٹھتی میری تلوار مجھ سے
    اُٹھو اے شا ہزادوں تھک گیا میں

    ذرا سا ساتھ دو غم کے سفر میں
    ذرا سا مسکرا دو تھک گیا میں

    تمہارے ساتھ ہوں پھر بھی اکیلا
    رفیقوں راستہ دو تھک گیا میں

    کہاں تک ایک ہی تمثیل دیکھوں
    بس اب پردا گرا دو تھک گیا میں

    عدالت کیا قیامت تک چلے گی؟
    مجھے جلدی سزا دو تھک گیا میں

    کہاں آتی ہے مجھکو نیند پھر بھی
    میرا بستر بچھا دو تھک گیا میں


  5. #25
    iTT Student
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    karachi
    Age
    43
    Posts
    54

    Thumbs up Re: my collection Ghazal`s in urdu font


    بہت چپ ہو شکایت چھوڑ دی کیا؟
    رہ و رسمِ محبت چھوڑ دی کیا؟

    یہ کیا اندر ہی اندر بجھ رہے ہو
    ہواؤں سے رقابت چھوڑ دی کیا؟

    مناتے پھر رہے ہو ہر کسی کو
    خفا رہنے کی عادت چھوڑ دی کیا؟

    لئے بیٹھی ہیں آنکیھیں آنسوؤں کو
    ستاروں کی سیاحت چھوڑ دی کیا؟

    غبارِ شہر کیوں بیٹھا ہوا ہے؟
    مرے آہو نے وحشت چھوڑ دی کیا؟

    فقیروں کی طرف آنے لگے پھر
    نمائش گاہِ شہرت چھوڑ دی کیا؟

    میرے کمرے کو معبد کہنے والی
    کہاں ہے تُو عبادت چھوڑ دی کیا؟

    یہ دُنیا تو نہیں مانے گی عاصم
    مگر تم نے بھی حجّت چھوڑ دی کیا؟


  6. #26
    iTT Student
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    karachi
    Age
    43
    Posts
    54

    Thumbs up Re: my collection Ghazal`s in urdu font


    جو چل سکو تو کوئی ایسی چال چل جانا
    مجھے گماں بھی نہ ہو اور تم بدل جانا

    یہ شعلگی ہو بدن کی تو کیا کیا جائے
    سو لازمی تھا ترے پیرہن کا جل جانا

    تمہیں کرو کوئی درماں ، یہ وقت آپہنچا
    کہ اب تو چارہ گروں کو بھی ہاتھ مل جانا

    ابھی ابھی تو جدائی کی شام آئی تھی
    ہمیں عجیب لگا زندگی کا ڈھل جانا

    یہ کیا کہ تو بھی اسی ساعتِ زوال میں ہے
    کہ جس طرح ہے سبھی سورجوں کو ڈھل جانا

    ہر ایک عشق کے بعد اور اس کے عشق کے بعد
    فراز اتنا بھی آساں نہ تھا سنبھل جانا


  7. #27
    iTT Student
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    karachi
    Age
    43
    Posts
    54

    Thumbs up Re: my collection Ghazal`s in urdu font


    ہم جو گاتے چلے گئے ہوں گے
    زخم کھاتے چلے گئے ہوں گے

    تھا ستم بار بار کا ملنا
    لوگ بھاتے چلے گئے ہوں گے

    دور تک باغ اُسکی یادوں کے
    لہلہاتے چلے گئے ہوں گے

    دشتِ آشفتگی میں خاک بسر
    خاک اُڑاتے چلے گئے ہوں گے

    فکر اپنے شرابیوں کی نہ کر
    لڑکھڑاتے چلے گئے ہوں گے

    ہم خود آزار تھے سو لوگوں کو
    آزماتے چلے گئے ہوں گے

    ہم جو دُنیا سے تنگ آئے ہیں
    تنگ آتے چلے گئے ہوں گے


  8. #28
    iTT Student
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    karachi
    Age
    43
    Posts
    54

    Thumbs up Re: my collection Ghazal`s in urdu font


    ہم رہے پر نہیں رہے آباد
    یاد کے گھر نہیں رہے آباد

    کتنی آنکھیں ہوئی ہلاکِ نظر
    کتنے منظر نہیں رہے آباد

    ہم کے اے دل سخن تھے سر تا پا
    ہم لبوں پر نہیں رہے آباد

    شہرِ دل میں عجب محّلے تھے
    ان میں اکثر نہیں رہے آباد

    جانے کیا واقعے ہوا کیوں لوگ
    اپنے اندر نہیں رہے آباد


  9. #29
    iTT Student
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    karachi
    Age
    43
    Posts
    54

    Thumbs up Re: my collection Ghazal`s in urdu font


    دل پہ کرتے ہیں دماغوں پہ اثر کرتے ہیں
    ہم عجب لوگ ہیں ذہنوں میں سفر کرتے ہیں

    جب سراپے پہ کہیں اُس کے نظر کرتے ہیں
    میر صا حب کی طرح عمر بسر کرتے ہیں

    بندشیں ہم کو کسی حال گوارہ ہی نہیں
    ہم تو وہ لوگ ہیں دیوار کو در کرتے ہیں

    نقشِ پا اپنا کہیں راہ میں ہوتا ہی نہیں
    سر سے کرتے ہیں مہم جب کوئی سر کرتے ہیں

    ہمنشین خوب ہے یہ محفلِ یاراں کہ یہاں
    وہ سلیقہ ہے کہ عیبوں کو ہنر کرتے ہیں

    کیا کہیں حال تیرا اے متمدن دنیا
    جانور بھی نہیں کرتے جو بشر کرتے ہیں

    ہم کو دشمن کی بھی تکلیف گوارہ نہ ہوئی
    لوگ احباب سے بھی صرفِ نظر کرتے ہیں

    مرقدوں پے تو چراغاں ہے شب و روز مگر
    عمر کچھ لوگ اندھیروں میں بسر کرتے ہیں

    تذکرہ میر کا غالب کی زباں تک آیا
    اعترافِ ہنر اربابِ ہنر کرتے ہیں


Page 2 of 2 FirstFirst 12

Similar Threads

  1. Urdu Font software For Nokia
    By Hamid Afridi in forum Mobile Palace
    Replies: 47
    Last Post: 14th January 2014, 04:25 PM
  2. my collection (nazam`s) in urdu font
    By alitasif in forum Shair o Shayri
    Replies: 35
    Last Post: 25th April 2010, 11:08 AM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •