Results 1 to 12 of 12

پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

This is a discussion on پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ within the General Knowledge forums, part of the Students Corner category; _39710807_dragon_203_conservint.jpg پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق آئندہ چھیالیس برس میں موسمی تغیّر سے ...

  1. #1
    IT Stars Sadee's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Sadee's Planet
    Posts
    11,963

    پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق آئندہ چھیالیس برس میں موسمی تغیّر سے تقریباً دس لاکھ جانور کی نسل ختم ہو جائے گی۔

    تحقیق کاروں نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے دنیا کے چھ خطوں میں تحقیق کے بعد یہ نتیجہ نکالا ہے کہ دو ہزار پچاس تک زمین پر پائی جانے والی پودوں کی اقسام اور جانوروں کی نسل کا ایک چوتھائی قصۂ پارینہ بن جائے گا۔

    سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق اگر زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کر دیا جائے اور کاربن ڈائی اوکسائیڈ پر قابو پا لیا جائے تو جانوروں کی کئی نسلیں ختم ہونے سے بچ سکتی ہیں۔

    اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ مطالعہ ان کھربوں افراد کے لئے بھی خطرے کی نشاندہی کرتا ہے جو اپنی بقا کے لئے نیچر پر انحصار کرتے ہیں۔
    اس تحقیق میں ایک کمپیوٹر کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ دنیا میں پائی جانے والی پودوں کی مختلف اقسام اور جانوروں کی مختلف نسلوں کا بدلتی ہوئی آب و ہوا میں کس طرح کا ردِ عمل ہوگا۔

    سائنسدانوں نے تین مختلف امکانات پر غور کیا یعنی آئندہ چھیالیس برس میں آب و ہوا میں بہت ہی کم تبدیلی ہوگی، درمیانے درجے کی تبدیلی ہوگی اور بہت زیادہ تبدیلی ہوگی۔

    اس بات پر بھی کافی غور کیا گیا کہ کیا جانور بدلتے ہوئے حالات میں کسی دوسرے خطے کی طرف جائیں گے یا نہیں۔

    سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں بسنے والے پودوں اور جانوروں کے تقریباً پندرہ سے سینتیس فیصد تک نام و نشان مٹ جانے کا خدشہ ہے۔

    جن پودوں اور جانوروں کو شدید خطرہ لاحق ہے ان میں آسٹریلیا میں پائی جانے والی چھپکلی، جنوبی افریقہ کا قومی پھول اور اس قبیل کے دوسرے پھول اور سدا بہار جھاڑیوں پر مشتمل پروٹیا نامی پودا، برازیل کا ایک مخصوص درخت اور سکاٹ لینڈ میں متقاطع چونچ رکھنے والی چڑیا کی ایک قسم شامل ہے۔

    اس تحقیق کے سربراہ یونیورسٹی آف لیڈ کے پروفیسر کرس تھامس کہتے ہیں سائنسدانوں کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ دس لاکھ سے زیادہ نباتات کی اقسام اور جانوروں کی نسلیں ختم ہو سکتی ہیں۔

    تاہم اس خیال کااظہار بھی کیا گیا ہے کہ دو ہزار پچاس تک اگر آب و ہوا کی تبدیلی زیادہ سے زیادہ حد تک بھی پہنچ جائے تو اٹھارہ فیصد متاثرہ نسلیں ختم ہو نگی۔
    LAST Warning:Shoutbox Wapis chahiyay Abi

    [IMG]http://i50.*******.com/ftcz2w.jpg[/IMG]

  2. #2
    Golden member ibrar's Avatar
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Riyadh, Saudi Arabia
    Posts
    1,720

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    very nice

  3. #3
    IT Stars Sadee's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Sadee's Planet
    Posts
    11,963

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    thx
    LAST Warning:Shoutbox Wapis chahiyay Abi

    [IMG]http://i50.*******.com/ftcz2w.jpg[/IMG]

  4. #4
    ~*~IT Bad Boy~*~ SjDU's Avatar
    Join Date
    May 2008
    Location
    ITTaleem.com
    Posts
    7,444

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    very nice and useful information thanks for sharing







    SajiD Ullah
    AFRIDI
    Sajidullah@live.com

    Proud to be Muslim
    ITTaleem.com
    Spreading Knowledge


  5. #5
    IT Stars Sadee's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Sadee's Planet
    Posts
    11,963

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    u r welcome
    LAST Warning:Shoutbox Wapis chahiyay Abi

    [IMG]http://i50.*******.com/ftcz2w.jpg[/IMG]

  6. #6
    iTT stranger Mavi's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    USA
    Posts
    60,364

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    nice sharing
    keep it up

    [IMG]http://i39.*******.com/ip9r88.jpg[/IMG]

  7. #7
    IT Stars Sadee's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Sadee's Planet
    Posts
    11,963

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    thank you
    LAST Warning:Shoutbox Wapis chahiyay Abi

    [IMG]http://i50.*******.com/ftcz2w.jpg[/IMG]

  8. #8
    ~ Follow the right path ~ GREEN EYE's Avatar
    Join Date
    Dec 2008
    Location
    Kingdom of Saudi Arabia
    Posts
    11,866

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    NICE SHARING..........
    ''O Allah! Keep me alive as long as life is better for me, and let me die if death is better for me.''
    " The best way to cheer yourself up is to try to cheer somebody else up."
    [IMG]http://i35.*******.com/v4rped.gif[/IMG]

  9. #9
    IT Stars Sadee's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Sadee's Planet
    Posts
    11,963

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    thx
    LAST Warning:Shoutbox Wapis chahiyay Abi

    [IMG]http://i50.*******.com/ftcz2w.jpg[/IMG]

  10. #10
    IT Stars khawajaasi's Avatar
    Join Date
    Dec 2008
    Location
    Seet Pur
    Age
    41
    Posts
    14,117

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    sadee aap ne kamal kar dia very nice sharing
    ITT is the best

  11. #11
    IT Stars Sadee's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Sadee's Planet
    Posts
    11,963

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    thanks
    LAST Warning:Shoutbox Wapis chahiyay Abi

    [IMG]http://i50.*******.com/ftcz2w.jpg[/IMG]

  12. #12
    Senior Student
    Join Date
    Apr 2009
    Location
    Multan
    Posts
    70

    Re: پودوں،جانوروں کی نسلیں مٹنے کا خطرہ

    kafi peechada masla ha need to focus On it
    Loading Site wait...

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 9th February 2011, 02:53 AM
  2. Replies: 10
    Last Post: 18th June 2010, 02:21 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 16th June 2010, 12:22 PM
  4. Replies: 4
    Last Post: 16th June 2010, 09:05 AM
  5. Replies: 9
    Last Post: 13th May 2008, 04:47 AM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •