Results 1 to 9 of 9

دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی

This is a discussion on دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی within the General Knowledge forums, part of the Students Corner category; ایک سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریبا ساٹھ فیصد سے زائد افراد دانتوں میں پھنسے ریشوں ...

  1. #1
    Student
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    karachi
    Age
    30
    Posts
    2,046

    دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی

    ایک سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریبا ساٹھ فیصد سے زائد افراد دانتوں میں پھنسے ریشوں کو نکالنے کے لیے ہاتھ کے قریب پڑی مختلف چیزیں یہ جانے بغیراستعمال کرتے ہیں کہ وہ دانتوں کے لیے مضر ہو سکتی ہیں۔
    عموما دیکھا گیا ہے کہ لوگ دانتوں کے درمیان واقع خلامیں پھنسی کھانے پینے کی اشیاء کے ریشوں کو باہر نکالتے وقت ہاتھوں کے قریب پڑی کوئی بھی چیز استعمال کر لیتے ہیں اور اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ طبی یا صحت کے اعتبار سے وہ چیز دانتوں کے لیے محفوظ ہے یا نہیں۔
    سروے میں شامل لوگوں کے مطابق ان چیزوں میں سکریو ڈرائیور، قینچیاں، کانوں میں پہننے والی بالیاں، سویاں اور چھری وغیرہ شامل ہیں۔
    سروے کے دوران 23 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی اشیاء کو کھانا ترک کردیا جس کے دانتوں میں پھنسنے کا خطرہ ہو یا جس سے مسوڑھوں یا سانس سے بدبو آنے کی شکایت بڑھ جائے۔
    یہ سروے برٹش ڈینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا مقصد لوگوں کی توجہ برطانیہ میں قومی مسکرانے کا ماہ کے آغاز کی جانب مبذول کروانا ہے۔
    برٹش ڈینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نائجل کارٹر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو دانتوں میں خلال کرنے کی اہمیت کے حوالے سے تعلیم دینےکی ضرورت ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ خلال کرنا دانتوں کی صحت مندانہ روٹین کا ایک اہم حصہ ہے۔ اور دانتوں کو برش کرنے سے قبل دن میں کم از کم ایک مرتبہ خلال کرنا ضروری ہے۔ تاہم دانتوں کے درمیان خلا کی صفائی کرتے وقت انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے اور اس کے لیے دانتوں کے لیے خلال کرنے والا مناسب آلہ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ کسی غیر معیاری چیز سے یا پھر تیزی سے دانتوں میں خلال کرنے سے مسوڑھوں کے عضلات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
    ڈاکٹر کارٹر کا کہنا ہے کہ دانتوں میں پھنسے ریشوں یا چیزوں کو باہر نکالنے کا مناسب طریقہ یہ ہے کہ دانتوں میں خلال کے لیے لکڑی سے بنی ڈنڈیاں (سٹک) استمعال کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کاک ٹیل سٹک دانتوں کے لیے مضر ہو سکتی ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد کے نزدیک سکریو ڈرائیور کی مدد سے دانتوں میں پھنسی چیزیں نکالنے کا خیال ایک لمحے کے لیےحیران کن ہو سکتا ہے لیکن حقیقیت میں یہ انتہائی پریشانی کی بات ہے کہ بہت سے لوگ بلا سوچے سجھے ہاتھ کے نزدیک پڑی چیزیں اس مقصد کے لیے استمعال کر لیتے ہیں۔
    سروے میں شامل دیگر لوگوں نے بتایا کہ وہ دانتوں کے درمیان پھنسی چیزوں کو نکالنے کے لیے چابیاں، پیپر کلپ، ماچس کی تیلی، پینسل کارڈز اور کانٹے تک استعمال کرلیتے ہیں۔



  2. #2
    IT Stars Sadee's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Sadee's Planet
    Posts
    11,963

    Re: دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی

    nice sharing
    LAST Warning:Shoutbox Wapis chahiyay Abi

    [IMG]http://i50.*******.com/ftcz2w.jpg[/IMG]

  3. #3
    Student
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    karachi
    Age
    30
    Posts
    2,046

    Re: دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی

    Quote Originally Posted by Sadee View Post
    nice sharing

    پسند کرنے کا شکریہ



  4. #4
    Member faisal*s's Avatar
    Join Date
    Oct 2008
    Location
    Kingdom of Saudia Arabia
    Age
    35
    Posts
    3,212

    Thumbs up Re: دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی

    nice sharing


  5. #5
    SPECIAL MEMBER bestmalik's Avatar
    Join Date
    Jan 2008
    Location
    maan ki duawoon main
    Posts
    1,503

    Re: دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی

    nice sharing

    !!!~~REQUEST FOR DUA~~!!!

  6. #6
    Student
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    karachi
    Age
    30
    Posts
    2,046

    Re: دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی

    شکریہ جی پسند کرنے کا اب ان پر عمل کرنا آپ کی مرضی ہاہاہاہا



  7. #7
    Super Moderator Kashif58's Avatar
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    Lahore
    Age
    38
    Posts
    9,440

    Re: دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی

    GOOD

  8. #8
    IT Stars khawajaasi's Avatar
    Join Date
    Dec 2008
    Location
    Seet Pur
    Age
    41
    Posts
    14,117

    Re: دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی

    good job thanx 4 sharing
    ITT is the best

  9. #9
    *I am Banned*
    Join Date
    May 2008
    Location
    Khyalaat ki Dunya mein
    Age
    31
    Posts
    10,231

    Re: دانتوں کے بارے میں احتیاط برتی

    nice sharing.....

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 11th March 2009, 08:25 PM
  2. پاکستان کے شہروں کے بارے میں
    By waqas ali in forum General Knowledge
    Replies: 7
    Last Post: 11th March 2009, 08:18 PM
  3. Replies: 61
    Last Post: 10th November 2008, 01:37 AM
  4. Replies: 4
    Last Post: 16th May 2008, 05:27 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •