چائے کا استعمال بیماریوں سے نجات کا باعثآسٹریلوی سائنسدانوں کے مطابق جو لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں چائے کا استعمال کرتے ہیں ان کی ہڈیوں میں مضبوطی پائی جاتی ہے۔ خاس طور پر کولہے کی ہڈی مضبوط دیکھی گئی جبکہ ایسے افراد جو چائے نہیں پیتے ان کی ہڈیاں چائے پینے والوں کی نسبت کمزور ہوتی ہیں۔ سائنسدانوں نے تحقیقی مطالعے مین 70 سے 85 سال کی عمر کی 275 خواتین کو شامل کیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان میں چائے کے کتنے کپ صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کےلیے کافی ہیں۔سائنسدانوں نے چائے پینے والوں کی کولہے میں وو جگہ ہڈیوں ہڈیوں میں مضبوطی کو زیادہ ترغوت کیا گیا ہے۔ گزشتہ طبی تحقیقی معالعات کے مطابق چائے مختلف قسم کی الرچیز، ذیابیطس ، وائرل انفیکشن اور دانتوں میں کیڑا لگنے کے عاوہ سوزش پیدا کرنے والے امراض سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ایک دوسری تحقیق کے مطابق چائے انتریوں کو نہال رکھنے میں بھی مدد دینے کے علاوہ گردوں ، جگر اور پتا کے افعال کو تندرست رکھنے جلد اور آنکھوں کو امراض سے بچاتی ہے۔ یار رہے کہ مغرب میں چائے زیادہ تر شکر اور دودھ کی آمیزش کے بغیر پی جاتی ہے۔
Bookmarks