Matric examinations will start from 8 april across all Sindh boards where as Intermediate examinations will start from 7 May 2013, this was finalised during all boards official meeting. further added that every board will announce their exams schedule but exams will start after these days .

so wait for date sheet.

Karachi








کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے حالیہ فیصلے کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز نے 8 اپریل سے میٹرک کے امتحانات اور 7 مئی سے انٹر کلاسوں کے امتحانات لینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا اس سلسلے میں ہر بورڈ اپنے ٹائم ٹیبل کا اعلان کرے گا تاہم ان امتحانات کے شروع ہونے کی تاریخ یکساں ہو گی اور بیشتر پرچوں کی تاریخوں میں بڑا فرق نہیں ہوگا تاہم کراچی میں اختیاری مضامین اور امتحانات میں شریک طلبہ کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹائم ٹیبل کو معروضی بنایا جائے گا۔اُنہوں نے بتایا کہ عملی امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ بورڈز اپنی سہولت کے مطابق کریں گے جس کا اعلان رواں ماہ ہی میں کردیا جائے گا۔ چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے بقول امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی اسٹیئرنگ کمیٹی کی دی گئی تاریخوں کے مطابق ہی ہوگا تا کہ پروفیشنل تعلیمی اداروں میں اور فارمل کالجوں میں کامیاب طلبہ کے داخلوں میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سال بھی انٹربورڈ کے تحت ہونے والے تمام معروضی پرچوں کے پانچ ورژن شائع ہوں گے جبکہ دیگر تعلیمی بورڈزبھی دو یا اس سے ورژن کے تحت امتحان لیں گے۔انٹربورڈ کی جانب سے ان پرچوں کے نتائج روزانہ کی بنیاد پر امتحان ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد بورڈ کی ویب سائٹ پر دے دیئے جائیں گے تاکہ امیدوار اپنی کارکردگی کا جائزہ ہر روز لے سکیں۔پروفیسر انوار احمد زئی نے مزید بتایا کہ صوبۂ سندھ کی میزبانی میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کی کمیٹی (آئی بی سی سی) کا اجلاس 21 اور 22 فروری کو ہوگا۔ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیرِ اہتمام کمیٹی کے دو اجلاس ہوں گے جن میں سے ایک میرپورخاص میں اور دوسرا مٹھی (تھرپارکر) میں ہوگا جب کہ پروگرام کے حصے کے طور پر تعلیمی سیمینار اور ثقافتی شو نگرپارکر میں ہوگا اور اس طرح ملکی تاریخ میں پہلی بار دیگر صوبے کے لوگ تھر کی زندگی سے آشنا ہوسکیں گے۔