اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ امتحان پیرسے شروع ہوں گے [جنگ نیوز] 10 Dec, 2011
کراچی (اسٹاف رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات پیر سے شروع ہو رہے ہیں۔ یہ بات ریجنل کیمپس کراچی کی ریجنل ڈائریکٹر نسرین فیاض نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شرکت کے اہل تمام امیدواروں کو ڈاک کے ذریعے رول نمبر سلپ ان کے پتے پر روانہ کر دی گئی ہے۔ اگر کسی طالب علم کو رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
Bookmarks