ایم ڈی فائنل ڈگری و ڈپلومہ کے امتحانات 16 نومبرسے شروع ہونگے [جنگ نیوز] 04 Nov, 2011

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے اعلامیہ کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈگری اور ڈپلومہ ایم ڈی فائنل جنرل میڈیسن‘ ایم ایس فائنل اوبسٹیٹرکس اینڈ گائنا کولوجی اور ڈی جی او کے امتحانات برائے سال 2011 ء 16 نومبر کو لمس میں منعقد ہوں گے۔ علاوہ ازیں سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس چھٹے سیمسٹر کے ریگولر امتحانات برائے سال 2011 ء کے امتحانی فارم 11 نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے۔