Results 1 to 8 of 8

پاکستان کا پہلا اردو اخبار ۔ پندرہ روزہ کم

This is a discussion on پاکستان کا پہلا اردو اخبار ۔ پندرہ روزہ کم within the Books Reviews forums, part of the General Forum category; پاکستان کے کمپیوٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن پروفیشنلز کا پہلا باقاعدہ پلیٹ فارم۔کمپیوٹر لٹریسی انسٹی ٹیوٹ، پاکستان کے زیر اہتمام ...

  1. #1
    iTT Student methemoosa's Avatar
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    Karachi
    Age
    47
    Posts
    14

    پاکستان کا پہلا اردو اخبار ۔ پندرہ روزہ کم

    پاکستان کے کمپیوٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن پروفیشنلز کا پہلا باقاعدہ پلیٹ فارم۔کمپیوٹر لٹریسی انسٹی ٹیوٹ، پاکستان کے زیر اہتمام عوام میں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کا شعور بیدار کرنے کے لئے ہفت روزہ نیوز لیٹر۔کمپیوٹر نیوز ۔ لاہور۔کراچی۔اسلام آباد۔کمپیوٹر لٹریسی انسٹی ٹیوٹ، پاکستان کے زیر اہتمام عوام میں کمپیوٹر اور آئی ٹی کا شعور بیدار کرنے کے لئے ایک ہفت روزہ کمپیوٹر نیوز کے نام سے اجراءکیا جا رہا ہے۔
    اس سلسلے میں آپ سے التماس ہے کہ اپنی، تحریریں، تصاویر، تعارف، انٹرویوز، وغیرہ مندرجہ ذیل ایڈریس پرای میل کریں۔صرف 5/-روپے میں کمپیوٹر نیوز پڑھ کر آپ آگاہی حاصل کر سکیں گے۔کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کے بارے میں متفرق معلومات، جدید ترین تحقیقات اور نت نئی اختراعات و ایجادات سے۔کمپیوٹر ہارڈ ویئر، کمپیوٹرنیٹ ورکنگ، انسٹالیشن، ٹربل شوٹنگ،، کمپیوٹر سافٹ ویئر۔کمپیوٹر پروگرامنگ، فری ویئر سافٹ ویئر، انٹر نیٹ اور ویب براﺅزنگ، ڈیزائننگ کے باے میں معلومات۔ کمپیوٹرز، پارٹس اور اسیسریز کی موجودہ قیمتیں، آپ کو کمپیوٹر، اس کے پارٹس اور اسیسریز کم از کم ریٹ پر کہاں سے ملیں گی۔ہائیڈ پارک ۔نیزآپ کو کمپیوٹر وینڈرز، ڈیلرز اور کسی دکاندار سے کوئی شکایات ہیں تو ہم آپ کو اس کے لئے پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں۔آپ بلا تردد کسی کے خلاف شکایت ہمیں بھجوا سکتے ہیں۔ٹربل شوٹنگ۔اگر آپ کے کمپیوٹر میں کوئی مسئلہ آ رہا ہے تو ہم اس کے لئے بھی ماہرین سے جوابات لے کر شائع کریں گے۔آپ کے مسائل کے حل کے حوالے سے جوابات بھی دیئے جائیں گے۔جبکہ ریگولر سلسلے مندرجہ ذیل ہونگے۔اہم خبریں۔داریہ۔کمپیوٹر این جی او کا تعارف و پروفائل۔ہائیڈ پارک۔سالانہ خریداری سبسکرپشن۔ اعلانات و اطلاعات۔ تقریبات و سرگرمیاں۔کمپیوٹر سے متعلقہ ملازمتیں اور روزگار کے مواقع۔کمپیوٹر کی فیلڈ میں کام کرنے والی لیجنڈشخصیات، انٹرویو و پروفائل۔سائبر جستجو۔میرے کمپیوٹر کا مسئلہ۔کلاسیفائیڈ۔ فوٹو کلاسیفائیڈ۔غرجیکہ ہر وہ چیز جو کمپیوٹر ، آئی ٹی اور کمینیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ہو۔ہمارا مقصد :۔کمپیوٹر نیوز کی زیادہ سے زیادہ تقسیم۔ہمارا نعرہ:۔ جہاں کمپیوٹر ۔ وہاں کمپیوٹر نیوز۔ہم نے گذشتہ سوموار 18فروری 2008ءسے اپنے ہفت روزہ نیوز لیٹر کا آغاز کیا تھا۔ گو کہ یہ ملک بھر میں الیکشن کا دن تھا اور زندگی کے تقریباً ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات الیکشن ، جمہوریت کی بحالی اور اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کی افراتفری میں تھے۔ اور اس کے بعد چند دن بلکہ پوار ہفتہ ہی نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے خبروں اور تجزیوں کے لئے ٹی وی چینلز ہی بدلتے دیکھے گئے۔ تاہم کمپیوٹر نیوز کی پذیرائی انتہائی شاندار رہی۔اسے اپنی فیلڈکا پہلا باقاعدہ نیوز لیٹر ہونے کی وجہ سی کافی پسند کیا گیا۔ نیز اس میں شائع شدہ تازہ ترین خبروں، معلومات ، آئی ٹی اور کمپیوٹر کے حوالے سے سامان اور سروسز کی فراہمی کے مراکز کے کلاسیفائیڈ کی وجہ سے لوگوں نے کافی سراہا۔ایک چیز کی کمی کو کافی محسوس کیا گیا۔ جو کہ اس ہفتے سے اس میں شامل کی جا رہی ہے۔ اور وہ ہے ۔ انگریزی سیکشن ۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ کمپیوٹر کے حوالے سے انگریزی کی چند خبریں اور معلوماتی مضامین کا ہونا اشد ضروری ہے۔ ان کی باتوں میں وزن کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے فوری طور پر اس کام کیا۔ حالانکہ اس ہفتے کی کاپی ایک دن پیشتر ہی تیار کرلی گئی تھی تاہم ہم نے اپنے قارئیں کے اس مطالبے کو مانتے ہوئے انگریزی سیکشن کا اضافہ کمپیوٹر نیوز کے دوسرے شمارے ہی سے کر دیا ہے۔ جو ہماری اس نیوز لیٹر کو اپنے عزم "جس گھر میں کمپیو ٹر وہاں کمپیوٹر نیوز"کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے رادے کی نشاندہی کرتا ہے۔ہم سے بہت سے ساتھیوں نے اپنے اپنے علاقوں میں نمائندگی کرنے کے حوالے سے لا تعداد فون کالز کی ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ ہمیں مختلف علاقوں میں نمائندگان کی بھی ضرورت ہے۔ اور اس کے لئے ہماری صرف ایک ہی شرط ہے کہ آپ کمپیوٹر لٹریسی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے ممبر ہوں۔ عمر کی کوئی قید نہیں۔اس کے لئے اپنی درخواست ہمیں بذریعہ ای میل یا ڈاک بھجوادیں۔کمپیوٹر لٹریسی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اپنے اس ارادے میں پر عزم ہے۔ کہ کمپیوٹر اور آئی ٹی کو معلومات کے حصول اور فراہمی کے ٹول کے طور پر استعمال کرنے کے لئے نوجوان نسل کو راغب کرنے کے لئے کو شاں رہے گا۔ اور دور دراز کے دیہی اور قبائلی علاقوں میں کمپیوٹر لٹریسی میں اضاے کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ہم اپنے قارئیں سے ایک بار پھر درخواست کرتے ہیں۔ کہ وہ ہفت روزہ کمپیوٹر نیوز کی زیادہ سے زیادہ سرکولیشن کو یقینی بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار اا کریں۔ اور اسے پڑھ لینے کے بعد کسی اور دوست کے حوالے کردیں۔ اسی طرح پی ڈی ایف یا ای بک کی صورت میں ملنے والی کاپی کو بھی اپنی تمام دوستوں اور کنٹیکٹس کو آگے ای میل کردیں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ٹیلنٹ کارنر کے حوالے سے متعلقہ افراد، والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تحریر، متعلقہ سرٹیفکیٹس ، فوٹو گرافس اور دیگر معلومات کے ساتھ خود رابطہ کریں۔ جبکہ کراچی سے باہر کے افراد بذریعہ کوریئر،پوسٹ یا ای میل رابطہ کر سکتے ہیں۔آپ کی دعاﺅں کا طلبگار۔پاکستان میں کمپیوٹر لٹریسی میں گذشتہ دو عشروں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ لیکن اب بھی بہت سے دور دراز علاقے ایسے ہیں۔ جہاں لوگ کمپیوٹر کا نام تک نہیں جانتے اگر چند لوگ جانتے بھی ہیں تو وہ اسے ایک ٹیکنیکل مشین سمجھتے ہیں۔ اور اسے ناقابل استعمال سمجھتے ہیں۔ حالانکہ کمپیوٹر سے سب سے زیادہ فائدہ دور دراز کے لوگ ہی اٹھا سکتے ہیں۔ اسی دیہی آبادی میں کمپیوٹر کا شعور پیدا کرنا ہمارا مقصد ہے۔ ان علاقوں کے سرکاری اسکولوں اور ٹیکنیکل اداروں میں اگر کمپیوٹر آتے بھی ہیں تو وہ ذمہ داران افراد کے گھروں میں استعمال ہوتے ہیں۔ عام لوگوں کو ان سے دور رکھا جاتا ہے۔ اسی طرح شہری علاقوں میں لوگ کمپیوٹر تو استعمال کر رہے ہیں مگر وہ اپنی شناخت، اپنے ڈاکیومنٹس اور کمپیوٹرکی حفاظت سے بے خبر ہوتے ہیں۔ انھیں اپنے کمپیوٹر کی حفاظت کا کوئی خاص شعور نہیں۔ جس سے ان کی سیکریسی متاثر ہوتی ہے۔عام کمپیوٹر صارف کو اپنے کمپیوٹر سے متعلقہ حقوق و فرائض کا بھی علم نہیں ہوتا، اسی وجہ سے وہ درست کمپیوٹر درست قیمت پر نہیں خرید سکتے۔اور اگر کمپیوٹر خریدتے ہیں تو اس کی وارنٹی نہیں لے سکتے، یا وارنٹی کلیم کرنے کا درست طریقہ انہیں معلوم نہیں ہوتا اور کمپیوٹر وینڈر وارنٹی کے لئے انہیں ذلیل و خوار کر دیتے ہیں۔ یہ اور ان جیسے دیگر بہت سے مسائل کے حل کے لئے کمپیوٹر لٹریسی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔پاکستان میں بالخصوص پاکستان کے دور دراز، دیہی ور قبائلی علاقوں میں کمپیوٹر لٹریسی کی شرح میں اضافہ کرنا۔کمپیوٹر نہ خرید سکنے والے غریب اور مستحق افرادکو مفت اور آسان شرائط پر اور سستے کمپیوٹر فراہم کرنا۔پاکستان کی پہلی مفت پبلک سافٹ ویئر لائبریری کا قیام۔ورچوئل انفارمیشن پارکس کا قیام۔کمپیوٹر لٹریسی کے لئے دور دراز کے علاقوں میں کمپیوٹر کی نمائشوں اور ایونٹس کا انعقاد۔کمپیوٹر کی فیلڈ میںجعلسازی ، دھوکہ اور فراڈ کاخاتمہ۔عام افراد اور کمپیوٹر صارفین کو اپنے مندرجہ ذیل حقوق سے آگاہ کرنا۔ درست کمپیوٹر خریدنا۔درست قیمت پر کمپیوٹر خریدنا۔درست وارنٹی لینا اور اس کو کلیم کرنا۔اپنے پارٹس اور ان کا ریکارڈ رکھنا۔اپنے کمپیوٹر کی حفاظت کرنا۔عام آدمی میں اپنی ذاتی معلومات، ڈاکیومنٹس اور کمپیوٹر کی سیکورٹی کا شعور پیدا کرنا۔کمپیوٹر کے سائیڈ افیکٹس کا شعور اور ان سے بچنے کی تدابیر۔مفت کمپیوٹر لٹریسی انسٹی ٹیوٹ/سنٹرز کا قیام۔مفت کمپیوٹر ہارڈویئر لٹریسی سنٹرز کا قیام۔یورپین مارکیٹ میںپاکستانی ٹیلنٹ متعارف کرانا۔میڈیا ایڈو کیسی ۔ریسرچ اور سروے۔مختلف شہروں میںبلا منافع اور معیاری کمپیوٹر ہارڈ ویئر کلینک کا قیام اورکمپیوٹر سے متعلقہ سستی ہوم سروسز کی فراہمی۔ہمارا موٹو ہے کہ انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کرنا ، انٹر نیٹ پر معلومات فراہم کر نا اور انٹرنیٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرنا ہر شخص بالخصوص ہر نوجوان کا حق ہے!کمپیوٹر لٹریسی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اس حق کو خوبصورت، قانونی اور مہذب پیرائے میں استعمال کرنے کے لئے کو شاں ہے۔ اپنے مختلف پرگرامز مثلاً گولڈ میڈل مقابلہ مضمون نویسی،گولڈ میڈل مقابلہ سافٹ ویئر سازی، گولڈ میڈل مقابلہ فوٹو گرافی، گولڈ میڈل مقابلہ مصوری، گولڈ میڈل مقابلہ پوسٹر سازی اور مختلف پراجیکٹس مثلاًانفارمیشن پارکس،فری کمپیوٹر لٹریسی سنٹرز، کاپی کی مفت تقسیم، ماہنامہ سائبر سکیورٹی،ماہنامہ آئی ٹی ایکسپریس، ہفت روزہ کمپیوٹر نیوز، کمپیوٹر نیوز آن لائن، فری پی ڈی ایف کاپی، فری کلاسیفائیڈز،کنزیومر کمپلینٹ سنٹرزاوراسکل ڈیویلپمنٹ سنٹرز کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے ہمیں آپ کی معاونت کی ضرورت ہے!



    ایڈیٹر
    __________________
    Let me assure you of computer literacy throughout the country.

    With Warm Regards,


    Moosa
    +923443118911
    Founder & Organizer,
    Computer Literacy Institute, Pakistan (CLIP)
    Chief Editor "Weekly Computer News Karachi, Islamabad & LAhore"
    Let me assure you of computer literacy throughout the country.

    With Warm Regards,


    Moosa
    +923443118911
    Founder & Organizer,
    Computer Literacy Institute, Pakistan (CLIP)
    Chief Editor "Weekly Computer News Karachi, Islamabad & LAhore"

  2. #2
    iTT Captain Rahi's Avatar
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Posts
    1,198

    Re: پاکستان کا پہلا اردو اخبار ۔ پندرہ روزہ کم

    موسی ڈئیر اس ہفت روزہ کا اجرء کب ہو رہا ہے اور ہم اسے کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں

  3. #3
    iTT Student methemoosa's Avatar
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    Karachi
    Age
    47
    Posts
    14

    Thumbs up Re: پاکستان کا پہلا اردو اخبار ۔ پندرہ روزہ کم

    پیارے دوست!

    السلام علیکم

    معذرت چاہتا ہوں۔ اپنے مالی وسائل کی قلت کی بناءپر اپنے خواب کو ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنا سکا۔ تمام تکینیکی کام مکمل ہے مگر مالی دشواریاں آڑے آ رہی ہیں۔ جیسے ہی ان پر قابو پایا اپنے تمام بھائیوں کو اسی تھریڈ پر اطلاع دے دوں گا۔ انشا ءاللہ۔

    آپ کا مخلص


    ازل سے فرعونوں سے بر سر پیکار

    موسیٰ


    Let me assure you of computer literacy throughout the country.

    With Warm Regards,


    Moosa
    +923443118911
    Founder & Organizer,
    Computer Literacy Institute, Pakistan (CLIP)
    Chief Editor "Weekly Computer News Karachi, Islamabad & LAhore"

  4. #4
    iTT Student door2doors's Avatar
    Join Date
    Nov 2010
    Location
    karachi
    Age
    49
    Posts
    51

    Re: پاکستان کا پہلا اردو اخبار ۔ پندرہ روزہ کم

    i am a journalist
    Moosa Bahi,
    agar hamary like koe khidmat ho to ham hazar han

  5. #5
    Hum sab umed se hain... zafar bhutta's Avatar
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    rahim yar khan
    Age
    33
    Posts
    318

    Re: پاکستان کا پہلا اردو اخبار ۔ پندرہ روزہ کم

    Quote Originally Posted by Rahi View Post
    موسی ڈئیر اس ہفت روزہ کا اجرء کب ہو رہا ہے اور ہم اسے کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں


    اسے کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں

  6. #6
    iTT Student
    Join Date
    May 2010
    Location
    Saudi Arabia
    Age
    38
    Posts
    2

    Re: پاکستان کا پہلا اردو اخبار ۔ پندرہ روزہ کم

    thanks

  7. #7
    iTT Student
    Join Date
    Jun 2013
    Location
    Pakistan
    Posts
    30

    Re: پاکستان کا پہلا اردو اخبار ۔ پندرہ روزہ کم

    thanks for share.
    buy tablets in pakistan

  8. #8
    iTT Student
    Join Date
    Jan 2016
    Location
    Islamabad
    Posts
    28

    Re: پاکستان کا پہلا اردو اخبار ۔ پندرہ روزہ کم

    Bai bohat khob.par net ki badolat akbaro ka rujhan bot kam hota jarha hai

Similar Threads

  1. Replies: 29
    Last Post: 17th November 2013, 12:35 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 24th December 2012, 02:37 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 10th June 2010, 10:37 AM
  4. وزارت خارجہ میں پہلا ہندو افسر
    By anjanarishta in forum Baat Cheet
    Replies: 3
    Last Post: 19th September 2009, 10:07 PM
  5. Replies: 3
    Last Post: 29th July 2009, 04:45 AM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •