View RSS Feed

SamJIya

گرائمر کے اسباق-اسم کی اقسام

Rate this Entry
by , 1st May 2013 at 11:45 PM (1553 Views)
اسم – فعل- حرف
پہلے اسم شریف ہوا کرتا تھا جب ہی پوچھا جاتا تھا "آپ کا اسم شریف"؟ لیکن اب پاکستان میں صرف نام کے شریف ہی جی سکتے ہیں کام کے شریف تو چلو بھر پانی کے بغیر ہی ڈوب مرتے ہیں لہذا اسم شریف ختم ہو گیا ہے اور اب نام اور نیم name سے کام چلایا جاتا ہے۔


فعل دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن میں"ع" آتا ہے(فعل) اور دوسرے وہ جن میں"ی" آتا ہے(فیل)۔اگر "ع" والے فعل کرتے رہیں تو "ی" والے فیل سے بچاؤ ممکن ہے اب یہ الگ بات کہ وہ "ع" والا فعل پیسے سے کیا جائے ، محنت سے جائے، خوشامد سے کیا جائے یا نقل سے کیا جائے۔بہرحال "ع" والے فعل کا مطلب ہے کرنا اور "ی" والے فیل کا مطلب ہے نہ کر سکنا۔"ع" والا فعل اکثر جگہوں پر باعث برکت بنتا ہے جبکہ" ی" والا سوائے عشق کے کہیں بھی کامیاب نہیں۔ طالب علم اکثر امتحانوں میں اس "ع" والے فعل کے چکر میں پھنس کر "ی" والے فیل کی گود میں جا بیٹھتے ہیں ۔"ی" والا فیل اساتذہ کا بھی پسندیدہ ہے کہ انکو کل نمبر لکھنے کی بجائے فقط ایف F ہی لکھنا ہوتا ہے۔فعلوں اور فیلوں کی ڈھیر ساری اقسام ہیں تاہم ان کو الگ بلاگ میں تفصیل سے لکھا جائے گا۔



پڑھتے آئے ہیں کہ لکھا ہوا حرف پتھر پر لکیر ہوتا ہے لیکن ربر، ریموور اور کرینوں کی آمد کے بعد نہ پتھر رہے نہ پتھر پر لکیر۔ تاہم حرف ابھی بھی لکھے جا رہے ہیں کوئی سمجھے نہ سمجھے کوئی پڑھے نہ پڑھے ہماری بلا سے

اسم کی اقسام (معنوں کے لحاظ سے)


اسم نکرہ: وہ اسم جو کسی عام شخص، شے یا مقام کا نام ہو۔
اسم معرفہ : وہ اسم جو کسی خاص شخص، شے یا مقام کا نام ہو۔


ویسے تو اسم نکرہ کی مثال لڑکا جب کہ اسم معرفہ محمد نواز ہے۔ تاہم ہمارے جمہوری نظام کی بدولت گرائمر کے قاعدے میں بھی تبدیلی آئی ہے اب تمام قوم اسم نکرہ ہے جبکہ تمام حکمران اسم معرفہ ہیں- اب سوائے ان نوازوں کے جو اسمبلی میں ہیں، بیورو کریسی میں ہیں، فوج میں ہیں، باقی تمام نواز اسم نکرہ ہیں۔ تاہم یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ علاقائی سطح پر، شہری سطح پر ، محلے کی سطح پر الگ الگ اسم معرفہ ہیں جو ویسے قومی سطح پر بھلے اسم نکرہ ہوں مقامی پولیس اور دفاتر میں وہ اسم معرفہ ہی ہوتے ہیں۔

Submit "گرائمر کے اسباق-اسم کی اقسام" to Digg Submit "گرائمر کے اسباق-اسم کی اقسام" to Twitter Submit "گرائمر کے اسباق-اسم کی اقسام" to Facebook Submit "گرائمر کے اسباق-اسم کی اقسام" to del.icio.us Submit "گرائمر کے اسباق-اسم کی اقسام" to StumbleUpon

Categories
Uncategorized

Comments