View RSS Feed

Al-Shifa

آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&a

Rate this Entry
by , 4th February 2012 at 01:04 PM (956 Views)
انگلیوں پر تسبیح گننا

قیامت کے دن زبان پر مہر لگا کر اعضاء کو بولنے کی طاقت عطا کی جائے گی تا کہ وہ انسان کے اعمال کی گواہی دیں۔۔۔ تو ہاتھوں
اور پاؤں سے جو اچھے یا برے اعمال کئے گئے ہوں گے۔ یہ اعضاء قیامت کے دن ان اعمال کی گواہی دیں گے۔ بلکہ زمین کی وہ
جگہ بھی گواہی دے گی۔ جس پر کوئی عمل کیا گیا ہو۔۔۔

تو جو تسبیحات ہم نماز کے بعد یا دیگر اوقات میں اپنی انگلیوں پر شمار کرتے ہیں۔ ہماری انگلیاں قیامت کے دن اللہ عزوجل کی اس
حمدوثنا کی گواہی دیں گے۔۔۔ اور کتنے خوش نصیب ہوں گے وہ لوگ۔ جن کے اعضاء قیامت کے دن مالک یوم الدین کی
عدالت میں گواہیاں دے رہے ہوں گے کہ اے رب عظیم ۔ اس شخص نے دنیا میں ہمیں تیری حمدوثنا اور بھلائی کے کاموں
میں لگائے رکھا۔۔۔

بہت سے لوگوں کو انگلیوں پر تسبیح پڑھتے دیکھا جاتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ اس کو سنت سمجھ کر کرتے ہیں۔۔۔ اگر ہم اس کو
سنت سمجھ کر کریں تو سنت پر عمل کا ثواب بھی پائیں گے اور اس کی برکتیں بھی بڑھ جائیں گی۔۔۔


سنن ابوداؤد شریف میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دائیں
ہاتھ کی انگلیوں پر تسبیح پڑھتے دیکھا۔۔۔


یُسیرہ جو ایک مہاجر صحابیہ ہیں، روایت کرتی ہیں کہ رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم عورتوں پر لازم ہے کہ
اللہ عزوجل کی تسبیح و تہلیل و تقدیس کرتی رہو اور اس سے کبھی غفلت نہ کرو۔ ورنہ رحمت خداوندی تم کو فراموش کر دے
گی۔ اور انگلیوں سے گنا کرو کیونکہ (قیامت کے دن) ان سے بھی سوال کیا جائے گا۔ اور انہیں زبان عطا کی جائے گی۔۔۔

۔۔۔

Submit "آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&a" to Digg Submit "آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&a" to Twitter Submit "آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&a" to Facebook Submit "آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&a" to del.icio.us Submit "آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&a" to StumbleUpon

Categories
Uncategorized

Comments

  1. smi's Avatar
    • |
    • permalink
    jazakAllah khair