سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت آٹھ ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ قیمت پچاس روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت چھپن ہزار سات سو روپے، جبکہ دس گرام کی تینتالیس روپے کے اضافے سے اڑتالیس ہزار چھ سو روپے ہو گئی۔ چاندی کی قیمت ایک ہزار پچاس روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔