عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمت بڑھا دی گئی، فی تولہ سونا دو سو روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت چھپن ہزار سات سو روپے، جبکہ دس گرام کی ایک سو بھہتر کے اضافے سے اڑتالیس ہزار چھ سو روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں تیرہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی قیمت ایک ہزار روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔