ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے پاکستان میں سونا بھی مہنگا کر دیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں تبدیلی نہیں ہوئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت دو سو چودہ روپے کے اضافے سے سینتالیس ہزار سات سو بیالیس روپے۔ جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت دو سو پچاس کے اضافے سے پچپن ہزار سات سو روپے ہو گئی۔ چاندی کی قیمت نو سو نوے روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔