کراچی: حکومت کی جانب سے گیس مہنگی کئے جانے کے بعد سیمنٹ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
انویسٹ کیپ کی رپورٹ کے مطابق فی ٹن سیمنٹ کی قیمت میں پچاس جب کہ فی بوری ڈھائی روپے اضافہ ہو چکا ہے۔سیمنٹ سیکٹر کے لئے گیس کی قیمت 14 فیصد تک بڑھائی جائے گی۔ اسی خدشے کے پیش نظر دسمبر میں سیمنٹ کی بوری پانچ روپے مہنگی کر دی گئی تھی جب کہ مزید پندرہ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ملک میں سیمنٹ کی بوری 406 سے 422 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔ عالمی منڈی میں کوئلہ کی قیمت میں 11 فیصد کمی کی وجہ سے سیکٹر کے مجموعی منافع میں اضافے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔