کراچی سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے نوسے ساڑھے دس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ لیوی کے نفاذ کے نتیجے میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں مزید 11سے 12روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔


چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی ٹن ایل پی جی کی سعودی آرمکو کنٹریکٹ پرائس 87 ڈالرز اضافے سے 892 ڈالرز ہوگئی ہے جس کے بعد مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت ساڑھے نو سے ساڑھے دس روپے بڑھادی گئی ہے۔ کراچی سمیت ملک بھرگیارہ اعشاریہ آٹھ کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 105 سے 120 روپے تک اور پینتالیس اعشاریہ چار کلو گرام سلینڈرکی قیمت میں 330 سے 340 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔