2011 کے آخری روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کراچی میں سونا مہنگا اور لاہور میں سستا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق دس گرام سونے کی قیمت ایک سو اکہتر روپے کے اضافے سے چھیالیس ہزار اٹھائیس روپے، جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت دو سو کے اضافے سے تریپن ہزار سات سو روپے ہو گئی۔ اس کے برعکس جیولرز اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور میں فی تولہ قیمت ڈیڑھ سو روپے کی کمی سے تریپن ہزار چار سو پچاس روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت آٹھ ڈالر کی کمی سے پندرہ سو پینسٹھ ڈالر رہی