اسلام آباد: پاکستان میں تیل اور گیس فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر کے منظوری کے لئے وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے۔
اوگرا کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری کی وزارت پٹرولیم نے منظوری دے دی ہے۔سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.65 روپے، ہائی اوکٹین 5.13 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 1.00 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔